21/01/2026
ضلع کاریزات کے ہیڈکوارٹر برشور کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا چرمیان کے مشران
ضلع کاریزات برشورکے حوالے سے 2021 میں جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن عوامی امنگوں کے عین مطابق تھا جسے ختم کرنا سراسر ناانصافی اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی تھی
مشران نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع کاریزات کے 2021 کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ہیڈکوارٹر سے متعلق حالیہ فیصلے کو واپس لیا جائے۔ مشران نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اس مطالبے پر فوری عملدرآمد نہ کیا تو عوامی طاقت کے ساتھ سخت احتجاج کیا جائے گا۔
مشران نے خبردار کیا بصورتِ دیگر عوام کا سمندر سڑکوں پر نکلے گا قومی شاہراہوں کو بلاک کیا جائے گا اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔
آخر میں مشران نے کہا کہ کاریزات ۔نانا صاحب اور بوستان کے عوام اپنے جائز حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا
゚
fans Kareem Churmi Kareem Khan Khan Kakar Khan Kaleem Kakar چرمې ځوانان Naqeeb Khan Kakar Anwar Churmai NATURE Churmian Churmian Cricket Kalam Khan Munir Churmawaal Churmi Shab Aimal Churmai Kaleem Kakar Abdullah Abdullah Aziz Urrheman Churman Naseeb Churmai Aftab Khan Bacha Churmai وطن جیو نیوز چرمیان Niamat Ullah Kakar