29/08/2026
حب بائی پاس کے قریب ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے قریب کھڑے دوسرے آئل ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر حب کے مطابق لیڈا اور میونسپل کارپوریشن حب کی فائر بریگیڈز موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ڈی جی سیمنٹ اور میونسپل کارپوریشن گڈانی کی فائر بریگیڈز بھی طلب کر لی گئیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچا دی گئیں۔ ایک آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے ٹینکر میں لگی آگ کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے میں اردگرد کی املاک کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ آگ مکمل طور پر بجھانے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔