Ajk aseel farm

Ajk aseel farm Dog and aseel lover follow me

اگر اصیل مرغے جنگلوں میں کھلے رہتے تو انکی نسل ختم ہو جاتی؟میری رائے میں ایسا ہرگز نا ہوتا بلکہ ایسی صورت میں اصیل زیادہ...
04/09/2025

اگر اصیل مرغے جنگلوں میں کھلے رہتے تو انکی نسل ختم ہو جاتی؟
میری رائے میں ایسا ہرگز نا ہوتا بلکہ ایسی صورت میں اصیل زیادہ مظبوط، نڈر اور لڑاکو الغرض کہ خالص اصیل ہوتے۔
وہ کیسے، آئیں مل کر اس بات پر غور کرتے ہیں۔
دیکھیں، اصیل مرغا کوئی دنیا کا اکلوتا پرندہ یا جانور نہیں ہے جسکی فطرت میں اللہ نے حاکمیت اور سرداری کی لڑائی میں آخری سانس تک لڑ جانا رکھا ہے بلکہ دنیا کی ایسے بہت سے جانور مثلا شیر، چیتا، کتا، بندر، گھوڑا، بارہ سینگا، بھیڑیا اور بہت سارے ایسے پرندے مثلا مرغا، کبوتر، تیتر اور بیشمار ایسے چرند و پرند ہیں جو کی اپنے کنبے یا قبیلے کا سربراہ ہوتا ہے اور کسی اور نر کو اپنے قبیلے اور علاقے کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتا اور اگر کوئی نر قبیلے پر قبضے کی کوشش کرے تو پھر لڑائی ہوتی ہے جو دونوں میں سے کسی ایک کی موت یا پسپائی پر اختتام پذیر ہوتی ہے اور جیتتا وہی ہے جو زیادہ مظبوط دل، جسم اور اعصاب کا مالک ہو اور پھر ایسے پرندے یا جانور کی جو نسل بنتی ہے اسکو باپ کی خوبیاں وراثت میں ملتی ہیں اور یقین کریں کہ اگر اصیل جنگلوں میں آزاد پھرتے ہوتے تو وہ ناپید ہو جانے کے بجائے زیادہ خالص اور اصیل ہوتے مگر وہ کیا ہے نا کہ ہم انسان جب تک اچھے خاصے پھلتے پھولتے قدرتی ایکو سسٹم میں انگلی کر کے اسکی ماں بہن ایک نا کر دیں تو ہمیں آرام کہاں آتا ہے؟

لو پھر، ہم نے سب سے پہلے اصیلوں کو پنجروں میں قید کر کے غیر اصیلوں کے ساتھ کراس کروا کے مختلف رنگ اور نسلیں بنائیں جن کو ہم نے میرٹھی، امروہے، لاثانی، کمالیہ بریڈ جیسے نام دیے اور ایسے ایسے رنگ بنائے کہ آسٹریلین طوطے بھی شرما جائیں اور سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ہم نے مرغوں کو پستے بادام کھلانے کے ساتھ ساتھ نیروبیان کے ٹیکے لگا کر اور مرغوں کو مصنوعی کیل لگا کر لڑانا شروع کر دیا جس سے مقابلہ طاقت اور جگرے کے دم پر خود کو ایلفا میل ثابت کرنے کے بجائے مرغے اور جوئے بازوں کے نصیب اور تکے پر آگیا جسکا فائدہ اصیلوں کو کم اور جنگلی ٹرلوں کو زیادہ ہوا کیونکہ انکے جسم زرا ہلکے ہونے کی وجہ سے انکے اندر اڑنے کی پھرتی اور جنگلوں میں سروائیو کرنے کی وجہ سے زہانت اور مکاری یعنی مرغے کے نیچے چھپ جانا، کندے چیرنا اور چک نا دینے کی صلاحیت اصیلوں سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے وہ ایک دو منٹ کے اندر اندر اچھے سے اچھے اصیل کو بھی میدان میں مار دیتے ہیں اور جوئے با

31/07/2025

جتنا شور گدھے کھانے پر مچایا گیا
اگر اتنا ہی گدھے مسلط ہونے پر مچایا ہوتا
تو آج حالات کچھ اور ہوتے 🙄

ھارون الرشید نے بہلول کو ھدایت کی  کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں او...
31/07/2025

ھارون الرشید نے بہلول کو ھدایت کی
کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کر کے دربار میں حاضر کریں۔
بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رھے ھیں..؟
قصائی کہتا ہے کہ بہت برے دن ھیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سو جاوں۔
بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں گھر کے وہ کہتا ہے کہ کاش اللہ نے پیدا ھی نہ کیا ھوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رھا ھوں بہلول آگے بڑھے۔
تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو بلکل درست پایا قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رھی ھے.... ؟
قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت خوش ھوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ھے اولاد نیک ھے زندگی بہت اچھی گزر رھی ھے
بہلول واپس آتے ہیں سلطان ھارون الرشید پوچھتے ہیں کہ کیا صورتحال ھے... ؟
بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصائیوں کے تول والے پتھر کم نکلے ھیں.
سلطان نے غصے سے کہا کہ پھر انھیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں بہلول نے کہا اللہ تعالٰی انھیں خود سزا دے رھا تھا ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی۔
آج ھمارے بھی کچھ یہی حالات ھیں۔
ھم نے بھی دنیا کو اپنایا ہے اسی کی فکر ھے، حرام حلال اور آخرت کی فکر ھی نہیں۔

ھمارے پیج فالو کریں شکریہ جزاک اللہ خیرا

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Ajk aseel farm publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager