Noor Ul Quran academy

Noor Ul Quran academy The Prophet (peace be upon him) said: "The best among you is he who learns the Quran and teaches it."

19/05/2026

*عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور اہمیت* 🌙

سال کے بارہ مہینوں میں اللہ تعالیٰ نے کچھ ایام کو خاص فضیلت عطا کی ہے۔ ان میں سب سے افضل دن وہ ہیں جو ذوالحجہ کے پہلے دس دن کہلاتے ہیں۔

📖 قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

*"وَالْفَجْرِ ۝ وَلَيَالٍ عَشْرٍ"*
" _قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی_ "
(سورۃ الفجر)

علمائے کرام کے مطابق یہ دس راتیں ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں جن کی اللہ نے قسم کھائی اور یہ صرف ان ایام کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ کو نیک عمل اتنے محبوب ہوں جتنے ان دس دنوں میں۔"
(صحیح بخاری)

یعنی ان دنوں کا صدقہ، ذکر، نماز اور ہر عمل، عام دنوں سے بڑھ کر اجروثواب کا باعث ہے۔

*ان دنوں میں کیا کریں؟*
✅ تکبیرات تشریق زیادہ سے زیادہ پڑھیں
الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد
✅ زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کریں
✅ روزے رکھیں (خاص طور پر 9 ذوالحجہ کو)
✅ صدقہ و خیرات کریں
✅ توبہ و استغفار کریں
✅ نمازوں کی پابندی کریں اور نوافل کا خوب اہتمام کریں
✅ اپنے والدین عزیز و رشتہ دار اور محتاجوں کا خیال رکھیں
✅ اور جن کو توفیق ہو، قربانی کریں

🤲🏻اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ان بابرکت دنوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، اور ہمیں اپنی رحمت سے نوازے۔ آمین 🤲

*اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ دیں اور شیئر ضرور کریں۔* ❤

اے اللہ!جو دل خاموشی میں ٹوٹ رہے ہیں، اُنہیں اپنی رحمت کی روشنی عطا فرما۔جو آنکھیں بے آواز رو رہی ہیں، اُنہیں سکون کی نی...
13/05/2026

اے اللہ!
جو دل خاموشی میں ٹوٹ رہے ہیں، اُنہیں اپنی رحمت کی روشنی عطا فرما۔
جو آنکھیں بے آواز رو رہی ہیں، اُنہیں سکون کی نیند نصیب فرما۔
جو لب کچھ کہہ نہیں پاتے، تُو اُن کے دل کی ہر صدا سن لے۔
اور ہر بے چین روح کو اپنی محبت اور رحمت کے سائے میں پناہ دے۔
آمین یا ربّ العالمین! 🌙✨

یہ سب تمہارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہےکسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیںتم ہی سے مانگیں گے تم...
30/04/2026

یہ سب تمہارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں
تم ہی سے مانگیں گے تم ہی دوگے تمہارے در سے ہی لوح لگی ہے
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

❣️❣️
30/04/2026

❣️❣️

24/04/2026

🌙✨ نمازِ تہجد ✨🌙
رات کی خاموشی میں جب سب سو رہے ہوتے ہیں 😴💤
تب ایک مومن اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا ہے 🤲🏻🕊️
💫 تہجد وہ وقت ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں
💖 دل سکون پاتا ہے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں
🌌 اللہ فرماتا ہے:
"ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اسے عطا کروں؟" 🤍✨
🕌 آؤ آج سے تہجد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں
اور اپنے رب سے دل کی ہر بات کریں 🤲🏻💞
💫

22/04/2026

🌿 موت کی تکلیف۔۔!! 😢💔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام 🤲 اپنی والدہ کی وفات کے بعد ان کی قبر پر گئے 🪦
تو آپ نے اپنی والدہ حضرت بی بی مریم علیہا السلام سے مخاطب ہو کر فرمایا۔۔! 💬
❗ اور فرمایا۔۔!!
پیاری ماں جان 💖! میں اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کرتا ہوں ✨
اگر آپ حکم دیں تو اللہ سے آپ کی زندگی مانگوں۔۔! 🤲🌸
🌸 حضرت بی بی مریم نے فرمایا۔۔!
بیٹا! دنیا اور اس کی زندگی بہت خوبصورت ہے 🌍✨
لیکن موت کی تکلیف۔۔۔ 😭💔
دوبارہ نہیں دیکھ سکتی۔۔!!
🔥 اللہ اکبر۔۔!!
یہ ایک نبی کی ماں کا کہنا ہے 👑
اور ہم جیسے گناہ گاروں کا کیا حال ہوگا؟ 😔
🕋✨ پلیز نماز قائم کریں۔۔!! 🤲💫
*✍️ Only sharing

🤲🏻 اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں:"اور جب میرے بندے تم سے میرے بارے میں پوچھیںتو (کہہ دو) میں قریب ہوں" 💚📖 بیشک اللّٰہ ہر دل ک...
20/04/2026

🤲🏻 اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اور جب میرے بندے تم سے میرے بارے میں پوچھیں
تو (کہہ دو) میں قریب ہوں" 💚
📖 بیشک اللّٰہ ہر دل کی آواز سنتا ہے 🥺
💫 چاہے وہ زبان سے نہ بھی نکلی ہو
🌸 پریشانی میں اسے یاد کرو
🌈 خوشی میں اس کا شکر ادا کرو
🕊️ اللّٰہ پر یقین رکھو
✨ وہ تمہارے لئے بہترین فیصلہ کرتا ہے
🤍 اللّٰہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین 🤲🏻

🌿 Islamic Post🌙 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌙اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:"بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔" (سورۃ البقرہ: 15...
10/04/2026

🌿 Islamic Post
🌙 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌙
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔" (سورۃ البقرہ: 153)
زندگی میں مشکلات آتی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
اللہ پر بھروسہ رکھیں، نماز کی پابندی کریں اور ہمیشہ دعا کرتے رہیں۔ 🤲
💖 اللہ ہمیں صبر، شکر اور ہدایت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🌸









اللّٰہ کا قرب🤍🌸 انسان کی اوقات نہیں، کہ وہ اللہ کا قرب حاصل کر ے♥🫀  اللّٰہ جسے چاہے پسند کر لیتا ہے> اس کے عیبوں اور ناپ...
08/04/2026

اللّٰہ کا قرب🤍🌸
انسان کی اوقات نہیں،
کہ وہ اللہ کا قرب حاصل کر ے♥🫀
اللّٰہ جسے چاہے پسند کر لیتا ہے
> اس کے عیبوں اور ناپاکیوں سمیت زبردستی اپنی جانب کھینچ لیتا ہے🫧🎀

🥀 *_زِنـدگی ڪیاہـے؟_* 🥀میـں ڪہتا ہــوں ڪہ زِنـدگی ایڪ دِیــوے ڪی مَـــانند ہـے نــہ جـانے ڪب ہــوا ڪا جھــونکا آئــے اور...
06/04/2026

🥀 *_زِنـدگی ڪیاہـے؟_* 🥀

میـں ڪہتا ہــوں ڪہ زِنـدگی ایڪ دِیــوے ڪی مَـــانند ہـے نــہ جـانے ڪب ہــوا ڪا جھــونکا آئــے اور بُـجھ جـــائے ہــاں زِنـدگی ڪا بھی ڪوئی اعتبـار نہیں ڪہ ڪس وقت اور ڪب سب ڪچھ فَنـا ہو جـائے لہٰــذا اپنے اللّٰہ سے ہَـر وقـت ڈرتـے رہیں استغفار ڪرتے رہیں اللّٰہ ڪی پَڪڑ بہـت سَخت ہـے اللّٰہ ڪے سَـامنـے تـوبـہ ڪرتے رہیـں

*فــرمـانِ الٰہــی!*
*وَتُوْبُـوٓا اِلَى اللّٰهِ جَــمِيْعًا اَيُّهَ الْمُؤْمِنُـوْنَ لَعَلَّكُـمْ تُفْلِـحُوْن*
اور اے مسلمــانوں تم سب اللّٰہ کے سامنےتوبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ
*أَسْتَغْفِرُاللّٰهَ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأََتُوبُ إِلَيْهِ*

18/03/2026

Adresse

Democratic Republic Of The

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Noor Ul Quran academy publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Noor Ul Quran academy:

Partager