البدر نشریات

  • Home
  • البدر نشریات
Call Directions

البدر نشریات ساونڈ سسٹم اور ریکاڈینگ کیلئے رابطہ کریں ۔03415605557
you tube 👇
https://youtube.com/c/VoiceOfAlBdar

20/09/2026

آج 19 ستمبر بروز ہفتہ مدرسہ ادارۃ النعمان بن ثابت، اتحاد کالونی جھاڑی، ہاتھیان، تحصیل تحت بھائی، ضلع مردان میں سالانہ عظیم الشان تقریبِ ختم القرآن کا انعقاد نہایت عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں کیا گیا۔
یہ بابرکت تقریب قرآنِ کریم کی عظمت، حفاظِ کرام کی محنت اور دینی تعلیم کے فروغ کے عزم کی ایک خوبصورت مثال تھی۔ تقریب کے موقع پر مدرسے کے صحن میں ایک پُرنور اور ایمان افروز ماحول قائم تھا، جہاں علماءِ کرام، طلبہ، حفاظِ کرام اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کرکے اس بابرکت اجتماع کو رونق بخشی۔
مدرسے کے مہتمم مفتی سلیم ناصر صاحب نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے، جبکہ مہمانِ خصوصی مفتی محمد ندیم صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر امیر ختمِ نبوت ضلع مردان قاری اکرام الحق صاحب
امیر ختم نبوّت تحصیل تحت بھائی مولانا حنیف یوسف صاحب سمیت دیگر جید علماءِ کرام، دینی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔
علماءِ کرام نے اپنے خطابات میں قرآنِ کریم کی عظمت، اس سے تعلق، حفظِ قرآن کی فضیلت، دینی مدارس کی اہمیت اور نئی نسل کی دینی تربیت کے حوالے سے نہایت قیمتی اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قرآنِ کریم صرف پڑھنے اور حفظ کرنے کی کتاب نہیں بلکہ ہماری زندگیوں کے لیے مکمل رہنمائی اور کامیابی کا ذریعہ ہے۔
تقریب میں حفاظِ کرام اور طلبہ کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے والدین، اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد دی گئی، جن کی شب و روز محنت اور دعاؤں کے نتیجے میں یہ عظیم سعادت حاصل ہوئی۔
بلاشبہ ایسے روحانی اور علمی اجتماعات معاشرے میں قرآن سے محبت، دینی شعور اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مدرسہ ادارۃ النعمان بن ثابت کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور تمام معاونین اس بابرکت کاوش پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس مدرسے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، تمام اساتذہ و منتظمین کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے، حفاظِ کرام کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور ہم سب کو قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

18/09/2026

گزر گئے وہ زمانے جب آپ ہمارے قائد، حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی آواز کو دبانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ آج کا دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے، جہاں حق اور سچ کی آواز کو عوام تک پہنچانے کے لیے جدید ذرائع موجود ہیں۔

انجینئر ضیاء الرحمن صاحب نے جمعیت علمائے اسلام ضلع مردان کے تاریخ ساز ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ ساتھی اپنے قائد کی آواز، جماعت کے مؤقف اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

🎙️ انجینئر ضیاء الرحمن صاحب کا پُرجوش خطاب — ڈیجیٹل میڈیا کنونشن، ضلع مردان۔

05/09/2026

سیرتِ نبوی کانفرنس
جامعہ مسجد غلام محمد کرونہ موٹے بانڈہ لوندخوڑ

05/09/2026

فالج کا بیمار کیسے ٹھیک ہوا؟ ایک شاعر کا حیران کن واقعہ || شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ محمد صالح صاحب
https://youtu.be/ZZn2u_lszoY?si=_O-VgjUG2mzu53Gd
03329988138

🌹 عظیم الشان تقریب بسلسلہ ختمِ نبوت ﷺ 🌹آج 4 ستمبر بروزِ جمعہ موتے بانڈہ، لوندخوڑ میں ختمِ نبوت ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم ا...
04/09/2026

🌹 عظیم الشان تقریب بسلسلہ ختمِ نبوت ﷺ 🌹

آج 4 ستمبر بروزِ جمعہ موتے بانڈہ، لوندخوڑ میں ختمِ نبوت ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی
🎙️ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد صالح صاحب
مدرس و شیخ الحدیث دارالعلوم اسلامیہ عربیہ، شیرگڑھ
حضرت مولانا شمس الدین صاحب
تقریب میں اہلِ علاقہ اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔ علماء کرام کے ایمان افروز بیانات سے محفل کو چار چاند لگ گئے۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم اجتماع کو قبول فرمائے اور ہمیں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️

ﷺ


#لوندخوڑ

26/08/2026

سبحان اللہ 🤲 مبارکباد پیش کرتے ہیں

26/08/2026

Address


HTTPS://YOUTUBE.COM/C/VOICEOFALBDAR

Telephone

+923415605557

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when البدر نشریات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed advertising & marketing company?

Share