Mohmand Advertisers

Mohmand Advertisers Promote your business, boost your brand with us. Mohmand Advertisers, your partner in creative growth.

26/07/2026

﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *11 صفر 1448ھ* 💎
🔖 *26 جولائی 2026ء* 💎
🔖 *11 ساون 2083ب* 💎
🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌄

🌺 *کھانے پینے کے آداب !*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی کھائے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب پیے تو داہنے ہاتھ سے پیے اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے
📗 (صحیح مسلم:5265)
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞

جمشید خان صاحب کا تعلق تحصیل حلیمزئی گاوں وزیر کلے غلنئی سے ہے۔ جمشید خان صاحب نے مختلف سرکاری محکموں میں اپنی ذمہ داریا...
25/07/2026

جمشید خان صاحب کا تعلق تحصیل حلیمزئی گاوں وزیر کلے غلنئی سے ہے۔
جمشید خان صاحب نے مختلف سرکاری محکموں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے BPS-18 سے BPS-19 میں ترقی حاصل کر لی ہے۔
یہ ترقی ان کی مسلسل محنت، قابلیت، لگن اور بہترین پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے جناب جمشید خان صاحب کو اس قابلِ فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی، صحت اور ترقی سے نوازے، اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ قوم و ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! نصر اللہ, Abas Ali Mohmand
11/07/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! نصر اللہ, Abas Ali Mohmand

09/07/2026
04/07/2026

آج کے دور میں پروفیشنل تعلیم (Commerce Education) کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، خصوصاً ایسے طلبہ و طالبات کے لیے جن کے میٹرک کے امتحانات کے نتائج آنے والے ہیں اور جو اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ پروفیشنل تعلیم نوجوانوں کو صرف نظریاتی علم ہی نہیں دیتی بلکہ انہیں کامرس اور بزنس مہارتوں سے آراستہ کرتی ہے، تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر عملی میدان میں قدم رکھ سکیں۔
پروفیشنل تعلیم کی ایک بڑی اہمیت یہ ہے کہ یہ نوجوانوں کو خود روزگار (Self Employment) کے قابل بناتی ہے۔ ایک پروفیشنل نوجوان نہ صرف اپنی ذاتی معاشی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔ موجودہ دور میں دنیا بھر میں کامرس اور بزنس مہارت رکھنے والے افراد کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔
مقامی صنعتوں سے لے کر بین الاقوامی مارکیٹ تک، ہر جگہ تربیت یافتہ پروفیشنل افراد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروفیشنل اداروں کا کردار ملکی ترقی، بینکاری, صنعتی استحکام اور معاشی خودمختاری میں نہایت اہم ہو چکا ہے۔
یہ ہمارے اس باوقار ادارے کے لیے انتہائی حوصلہ افزا اور فخر کی بات ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہمارے طلبہ و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تقریباً ہر خطے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
میں تمام نئے طلبہ و طالبات کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے مستقبل کو محفوظ، باعزت اور کامیاب بنانے کے لیے پروفیشنل تعلیم کو ترجیح دیں، کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو آپ کو مہارت، روزگار اور ترقی کی نئی منزلوں تک لے جا سکتا ہے۔

22/04/2026

عزت اور رزق کا انحصار صرف الله کی مہربانی پر ہے. آپ الله کی مخلوق پر مہربانی کرتے رہیں آپ کا رب آپ پر مہربان رہے گا اور الله جس پر مہربان ہو جائے پھر اس کی کوئی تمنا ایسی نہیں رہتی جو پوری نہ ہو. الله ہم سب کو ہمیشہ شاد و آباد رکهے. الله کریم آپ اور ہم سب کو صحت و تندرستی، ایمان، خوشیاں اور وسیع حلال رزق سے خوب نوازے.
آمین یارب العالمین.

22/04/2026

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی کلسٹر سسٹم کے تحت منعقد ہونگے، گرلز 3 کلومیٹر جبکہ بوائز 6 کلومیٹر کلسٹر میں رہیں گے۔

Adresse

Ghallanai Dist. Mohmand
Democratic Republic Of The

Téléphone

+92924290310

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Mohmand Advertisers publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Mohmand Advertisers:

Raccourcis

Partager