AWAZ پاکستان اور دنیا بھر کی خبروں تبصروں کے لئے ہمارے کو فالو کریں
Awaz

03/04/2026

سٹوری جلد ہی Capital Point پر

29/03/2026

بات ٹھیک ہے انڈین بھائی کی ؟؟
Folowers

26/03/2026

ایک اور ہیرو

1965جنگ کے ہیرو بریگیڈیئر ریٹائر رب نواز بھٹی 84سال کی عمر میں وف ات پا گئے

بریگیڈیئر رب نواز بھٹی کو ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا

رب نواز بھٹی نے 1965 کی ج نگ کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھائی

بریگیڈیئر رب نواز بھٹی نے زخ می ہونے کے باوجود دشم ن کی ماہل چیک پوسٹ پر قب ضہ کیا اور پاکستانی جھنڈا لہرادیا تھا

حافظ آباد :بریگیڈیئر ر رب نواز بھٹی کا نماز جنا -زہ سکھیکی میں پڑھایا جاۓ گا خاندانی ذرائع

نوسربازوں اور ہیکرز کے گروہ سرگرم، شہریوں کو ہوشیار رہنے کی اپیل​ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر): ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختل...
25/03/2026

نوسربازوں اور ہیکرز کے گروہ سرگرم، شہریوں کو ہوشیار رہنے کی اپیل
​ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر): ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں، بشمول پیر محل، جھنگ، اور گوجرہ روڈ پر نوسربازوں رشتے دار بن کر فون کے کے لوٹنے والے اور بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے گروہ سرگرم ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ گروہ شہریوں کو جھوٹے سعودی عرب فری ویزہ کے اشتہارات کے ذریعے لالچ دے کر ان کی رقم لوٹنے میں ملوث ہیں۔
​زرائع کے مطابق، گزشتہ روز دو نوسربازوں کے دو نمبرز 03470862257
03084319752
کی لوکیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں ملی۔ یہ نوسرباز عام طور پر بغیر کام کاج کے قیمتی گاڑیاں لے کر پھرتے ہیں اور شہریوں کو ان کی قیمتی جائیدادوں اور رقم سے محروم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔
​قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان نوسربازوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور شہریوں کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچائیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شخص پر اندھا اعتماد نہ کریں اور اپنی قیمتی معلومات جیسے بینک اکاؤنٹ کے تفصیلات اور پاس ورڈ کسی سے شیئر نہ کریں۔
​اگر آپ کو کسی ایسے شخص کے بارے میں معلومات ہو جو بغیر کام کاج کے قیمتی گاڑیاں لے کر پھرتا ہے اور ہیکنگ نوسر بازی کرتا ہے اور اس کی سرگرمیوں پر شک ہو، تو فوری طور پر قریبی تھانے میں اطلاع دیں۔یا ہمیں ان باکس پر ویڈیو بنا کر سینڈ کریں اگر اپ کے ساتھ بھی کوئی ایسا فراڈ ہوا ہے تو ہم اٹھائیں گے آپ کی آواز عوام تک اقتدار تک ایف آئی اے تک

24/03/2026
22/03/2026

حافظ آباد کو پیرس بنانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی، قبرستان کے گرد سیوریج کا گندہ پانی ڈیرے ڈالے ہوئے
​کھلے مین ہول حاد-ثات کو دعوت دینے لگے، آج بھی ایک ج نازہ گندے پانی سے گزار کر لے جایا گیا، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج
​حافظ آباد (capital point ): حافظ آباد کو مثالی شہر اور پیرس بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص قبرستان کے گرد و نواح میں سیوریج کے گندے پانی اور کھلے مین ہولوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا انفلوئنسرملک علی مروان اعوان نے اپنے حالیہ لائیو سٹریمنگ کے دوران شہر کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے دکھایا کہ کس طرح قبرستان کے بالکل قریب گندا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ آج بھی ایک جن ازہ اسی گندے اور غلیظ پانی سے گزار کر قبرستان لے جایا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت کی تذ-لیل ہے۔دوسری جانب حکومتی نمائندے مکمل طور پر غائب دکھائی دیتے ہیں صرف فوٹو سیشن اور زبانی جمع تفریق سے کام چلا رہے ہیں
​عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہول کسی بھی وقت بڑے جانی حا-دثے کا سبب بن سکتے ہیں، مگر بار بار کی شکایات کے باوجود انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ علی مروان نے لائیو سیشن کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس س نگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور شہر کی سیوریج لائنوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے کے احکامات جاری کریں۔
​شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد اس مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیا تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔


یہ ایک نیوز چینل کا ڈیجیٹل میڈیا ہے ایسے غلیظ قسم کے نیوز چینلز کو فوری طور پر بند کر دینا چاہئے ان کا تو بس نہیں چلتا و...
22/03/2026

یہ ایک نیوز چینل کا ڈیجیٹل میڈیا ہے ایسے غلیظ قسم کے نیوز چینلز کو فوری طور پر بند کر دینا چاہئے ان کا تو بس نہیں چلتا ورنہ اپنی مائیں بہنیں بھی ساتھ لا کر بٹھا دیں

21/03/2026

حافظ آباد کے شہری کس سیاستدان کے دور حکومت میں زیادہ ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوۓ

HafizAbad

عید الفطر کے موقع پر حافظ آباد میں گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، شہری پریشان​عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی جہاں خوش...
19/03/2026

عید الفطر کے موقع پر حافظ آباد میں گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، شہری پریشان
​عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی جہاں خوشیوں کا سماں ہے، وہیں حافظ آباد میں قصائیوں نے گوشت کے دام آسمان پر پہنچا دیے ہیں، جس سے عام شہریوں کی پریشانی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے اور قصائی من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔
​شہر کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے:بڑا گوشت (بیف): جہاں سرکاری نرخ بہت کم ہیں، وہاں قصائی 1500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
​چھوٹا گوشت (مٹن): مٹن کی قیمت تو ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور قصائیوں کی جانب سے اسے 3000 روپے فی کلو تک فروخت کرنے کا مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ کئی مقامات پر اس سے بھی زائد قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔
​پیرا فورس (قانون نافذ کرنے والے اداروں) کو اطلاع:
​اس صورتحال کے پیش نظر، شہریوں نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پیرا فورس (قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس) سے بھی فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض قیمتوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عید کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
​عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
​شہر کی مختلف گوشت مارکیٹوں اور دکانوں پر فوری چھاپے مارے جائیں۔
​سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے قصائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔
​عید کے دنوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹوں میں پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی نفری بڑھائی جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔
​مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ "قصائی عید کی آڑ میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے اور پیرا فورس کی مدد سے اس لوٹ مار کو روکے۔"
​انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں، شہریوں میں شدید بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکام اس سنگین مسئلے پر کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں۔

19/03/2026

کیا کسی دنیا کے مہذب معاشرے میں ایسا ہوتا ہے ؟یہ سی سی ٹی وی کسی دور دراز علاقے کی نہیں پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی ہے

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے چند ہفتے قبل بھی متاثرہ خاندان کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ ضمانت کے بعد ملزمان نے پورے خاندان کو ہراساں کرنا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ متاثرین جب انصاف کے حصول کے لیے تھانے جا رہے تھے تو ملزمان نے انہیں راستے سے اغوا کر لیا اور ایک مقامی رائس مل پر لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
​سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان جدید اسلحہ لہراتے ہوئے سرِ عام تشدد کر رہے ہیں اور انہیں قانون کا کوئی خوف نہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔@
Hafizabad Police Official-Page
RPO Gujranwala

Address

Harlay Street
Birmingham
B3

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AWAZ:

Share