27/08/2026
چمن ایکسائز کا کابلی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بڑا کرپشن اسکینڈل بے نقاب،تحصیل کچہری میں فارم اور اسٹمپ پر چودہ سے پندرہ سو روپے لیا جاتا ہے
محکمہ ایکسائز چمن میں کابلی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نام پر شہریوں سے سرعام بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق عملہ 1200 سے 1500 روپے تک غیر قانونی فیس وصول کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کو کابلی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے "فارم سو" سرکاری ریٹ 100 روپے کے بجائے 1400 سو روپے سے 1500 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ وصول کی جانے والی فیس کا کسی فارم یا کاغذات میں کوئی ذکر موجود نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان سے لی جانے والی ہزاروں روپے کی فیس کی کوئی رسید نہیں دی جاتی اور نہ ہی یہ رقم سرکاری بینک میں جمع کی جاتی ہے۔ الزام ہے کہ یہ تمام رقم قومی خزانے کے بجائے ایکسائز چمن کے عملے کی جیبوں میں جا رہی ہے۔متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، اب سرکاری دفاتر میں بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام سے موقف لینے کی کوش کی گئی لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔