Quetta Newsکوئٹہ نیوز

Quetta Newsکوئٹہ نیوز Its a page regarding the issues and social & Political developments of Quetta city and different dist

رپورٹ : عادل اچکزئی
28/09/2026

رپورٹ : عادل اچکزئی

28/09/2026
🚨 اہم عوامی آگاہی — کوئٹہ پولیس🔴 بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے 23 ستمبر 2026 سے 30 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ۔...
24/09/2026

🚨 اہم عوامی آگاہی — کوئٹہ پولیس
🔴 بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے 23 ستمبر 2026 سے 30 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ۔
🔴 عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش، ساتھ رکھنے اور استعمال پر پابندی۔
🔴 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں، جلوس، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی۔
🔴 چہرہ ڈھانپ کر شناخت چھپانے پر پابندی۔
🔴 شہری دورانِ سفر شناختی دستاویزات، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی/موٹر سائیکل کے کاغذات ہمراہ رکھیں۔
🔴 گاڑیوں پر غیر قانونی بلیک پیپر/ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔
🔴 گاڑی یا موٹر سائیکل پر ایسی چیز استعمال نہ کریں جس سے شناخت چھپے۔
🔴 شہری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
🔴 خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ پولیس — عوام کے تعاون سے محفوظ اور پُرامن کوئٹہ کے لیے پُرعزم

ہر جگہ آپ کا ہونا ضروری نہیں ہے کچھ جگہوں سے الگ رہنا بتاتا ہے کہ آپ کی جگہ کہیں اور ہے 🙂
21/09/2026

ہر جگہ آپ کا ہونا ضروری نہیں ہے کچھ جگہوں سے الگ رہنا بتاتا ہے کہ آپ کی جگہ کہیں اور ہے 🙂

31 کروڑ سے زائد کے مبینہ گندم اسکینڈل پر کارروائی کے بعد خاموشی کیوں؟کوئٹہ: گزشتہ سال 2025 میں محکمہ خوراک بلوچستان میں ...
21/09/2026

31 کروڑ سے زائد کے مبینہ گندم اسکینڈل پر کارروائی کے بعد خاموشی کیوں؟

کوئٹہ: گزشتہ سال 2025 میں محکمہ خوراک بلوچستان میں گندم کی مد میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے سابق افسران کو گرفتار کیا تھا

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ذاکر کاکڑ اور سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ شامل تھے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ تحقیقات کے دوران اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے تھے

تاہم کارروائی کے ابتدائی مرحلے کے بعد اس کیس کی پیش رفت پر سوالات اٹھ رہے ہیں

31 کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ اسکینڈل کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ مقدمے کا کیا بنا؟ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہوئی یا نہیں؟

مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران میں سے بعض ایک بار پھر محکمہ خوراک میں مختلف عہدوں پر تعینات ہیں

اینٹی کرپشن بلوچستان اور محکمہ خوراک سے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر الزامات بے بنیاد تھے تو مقدمہ اور گرفتاری کی بنیاد کیا تھی، اور اگر الزامات میں وزن تھا تو کارروائی منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچی؟

عوامی خزانے سے متعلق اتنے بڑے معاملے پر خاموشی شفافیت کے تقاضوں کے برعکس ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ 31 کروڑ سے زائد کے مبینہ گندم اسکینڈل کی تحقیقات، مقدمے کی موجودہ حیثیت اور متعلقہ افسران کی موجودہ تعیناتیوں سے متعلق حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں

رپورٹ ! بلوچستان ڈیجیٹل نیوز سی ای او ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ نے 326 میں سے203 ووٹ حاصل کرکے ینگ لائرز الائنس کے نئے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ہم عا...
19/09/2026

عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ نے 326 میں سے203 ووٹ حاصل کرکے ینگ لائرز الائنس کے نئے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ہم عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ انتخابی مہم کے دوران نوجوان وکلاء کے لیے جس جذبے اور توانائی کے ساتھ آواز بلند کرتے رہے، اسی جذبے کے ساتھ ینگ لائرز الائنس کی قیادت جاری رکھیں گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ نئی قیادت لائسنسز کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ فورمز کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھائے گی اور نوجوان وکلاء کے حقوق اور پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

03/09/2026
31/08/2026

🚨 کوئٹہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

حلیم پلازہ کے سامنے فتح محمد روڈ پر ایک اور موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

شہریوں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اور گشت کا مؤثر انتظام کیا جائے اور چوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Newsکوئٹہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share