LQP News

LQP News Liaquatpur: If a citizen has any grievances from any organization, be it private or government, we will make the news. Contact us.
(1)

Our WhatsApp number is available on our page.

لیاقت پور کچی منڈی ریلوے روڈ قمر پان شاپ پر ایک دوست والٹ بھول گیا جو ایک لڑکے نے اٹھا لیا. جس میں ایک شناختی کارڈ ایک ڈ...
10/09/2026

لیاقت پور کچی منڈی ریلوے روڈ قمر پان شاپ پر ایک دوست والٹ بھول گیا جو ایک لڑکے نے اٹھا لیا. جس میں ایک شناختی کارڈ ایک ڈرائیونگ لائسنس اور 10 ہزار نقد کیش تین ATM اور ایک چیک موجود تھا جو بھی اس لڑکے کو جانتا ہو وہ رابطہ کرے مہربانی ہوگی..
Huzaifa Arshad 03062500993
Mi Mobile Zone chok ganta Ghar

کل بتاریخ 8 ستمبر، دن تقریباً 11 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور کی پارکنگ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ پارکنگ سٹینڈ...
09/09/2026

کل بتاریخ 8 ستمبر، دن تقریباً 11 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور کی پارکنگ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ پارکنگ سٹینڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے نمبرز ملتے جلتے (4285) ہونے اور پرچی پر محض نمبر درج ہونے کا فائدہ اٹھا کر، ایک نامعلوم شخص اپنی 2016 ماڈل موٹر سائیکل (BRM-16-4285) چھوڑ کر کسی دوسرے شہری کی نئی 2018 ماڈل موٹر سائیکل (CD 70 نمبر 4285) لے کر چلا گیا۔
​جب اصل مالک اپنی موٹر سائیکل لینے پہنچا تو اس سنگین غلط بیانی اور فراڈ کا علم ہوا۔
​اگر یہ غلطی نادانستہ طور پر ہوئی ہے تو بائیک لے جانے والا شخص انسانیت اور دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً رابطہ کرے اور اصل مالک کی امانت واپس پہنچائے۔
​صورتِ دیگر، نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ سٹی لیاقت پور میں باقاعدہ قانونی کارروائی اور تلاش کے لیے تحریری درخواست جمع کروائی جا چکی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر ذرائع سے شناخت کا عمل جاری ہے۔

​

لیاقت پور میں نواز شریف سکول گرلز کیمپس اپنے اولین تعلیمی سیشن کے آغاز ہی میں شدید انتظامی تنازع کی لپیٹ میں آ گیا۔ باوث...
08/09/2026

لیاقت پور میں نواز شریف سکول گرلز کیمپس اپنے اولین تعلیمی سیشن کے آغاز ہی میں شدید انتظامی تنازع کی لپیٹ میں آ گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی پرنسپل نے پورے تدریسی عملے سمیت فرنچائزی کے مبینہ ناروا اور ہتک آمیز سلوک کے خلاف اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔
​ذرائع کے مطابق اسکول کے پہلے سیشن کو معیاری بنانے کے لیے اساتذہ کی خصوصی پیشہ ورانہ ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے خطیر فنڈز خرچ کیے گئے تھے۔ تاہم انتظامی کھینچ تان کے باعث سیشن کے آغاز میں ہی یہ تمام سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خالی اسامیوں کو فوری پُر کرنے کے لیے اب جلد بازی میں بغیر کسی ٹریننگ کے اپنی مرضی کا عملہ بھرتی کیا جا رہا ہے۔
​پہلے ہی سیشن میں اس نوعیت کی انتظامی بدنظمی اور غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی تعیناتی نے ادارے کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ داخلہ کروانے والے والدین سخت تشویش اور بے یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔
لیاقت پور نیوز مطالبہ کرتا ہے کہ نواز شریف گرلز کیمپس لیاقت پور کے پہلے سیشن سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر انتظامیہ کو خود سامنے آ کر پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ افواہوں اور والدین کی پریشانی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اصل معاملات اور اقدامات منظرِ عام پر لائے جائیں تاکہ بچیوں کے تعلیمی تسلسل پر کوئی آنچ نہ آئے. وجوہات کیا بنیں؟ کیا واقعی فرنچائزی اور اسٹاف کے درمیان خلیج اتنی بڑھ گئی تھی کہ اجتماعی طور پر راستے الگ کرنا پڑے؟ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں

لیاقت پور: محمد مرتضیٰ انچارج ٹریفک سرکل تعینات​محمد مرتضیٰ کو انچارج ٹریفک سرکل لیاقت پور تعینات کر دیا گیا ہے۔​دعا ہے ...
01/09/2026

لیاقت پور: محمد مرتضیٰ انچارج ٹریفک سرکل تعینات
​محمد مرتضیٰ کو انچارج ٹریفک سرکل لیاقت پور تعینات کر دیا گیا ہے۔
​دعا ہے کہ ان کی یہ تعیناتی لیاقت پور شہر اور شہریوں کے لیے بہتر، پرامن اور محفوظ سفر کا سبب بنے۔ آمین!
​

31/08/2026

🚨 بستی نوناری میں ظلــ ـم کی انتہا: بااثر زمیندار کا بیوہ خاتون پر قـ ــہر، نہری پانی پر قبضہ!
بستی نوناری میں بااثر زمیندار نے بیوہ خاتون کے حصے کا ڈیڑھ گھنٹہ کا مقررہ نہری پانی زبردستی بند کر کے اپنی فصلوں کی طرف موڑ دیا۔
​حق کا پانی نہ ملنے سے بیوہ خاتون کی کھڑی فصل سوکھ رہی ہے اور ان کا روزگار شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون اور معصوم بچوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد غلام مرتضیٰ اور اعلیٰ حکام سے فوری انصاف اور پانی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
​ بیوہ خاتون اور معصوم بچوں کا یہ احتجاج انتظامیہ سے مطالبہ کر رہا ہے کہ کیا انتظامیہ اس بدمعاشی کا حساب لے گی؟
یا غریب اور بیوہ کے لیے انصاف صرف باتوں حد تک رہے گا؟ ویڈیو دیکھیں اور آواز اٹھائیں!
Assistant Commissioner Liaquatpur
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
Chief Minister Complaint Cell

​

29/08/2026

لیاقت پور: ون آر عباسیہ نہر پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے پانی چور مافیا کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی۔ نہر اپنے فل لیول پر بہہ رہی ہے اور مزید پانی کی گنجائش بھی باقی نہیں، مگر اس کے باوجود نہر کی ٹیل خشک پڑی ہے کیونکہ موگے توڑ کر اور غیر قانونی پائپ لگا کر رات کی تاریکی میں سرِعام پانی چوری کیا جا رہا ہے۔
​ اس کھلی ڈکیتی کے باعث ٹیل (آخری سرے) کے کاشتکار پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں اور ان کی تیل و دیگر فصلیں سوکھ کر تباہ ہو رہی ہیں۔
​ ایس ڈی او (SDO) اور ایکسئین (XEN) محکمہ انہار کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
​
​وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف انجینئر فیصل مشتاق اس سنگین ناانصافی کا فوری نوٹس لیں۔
​رات کے وقت سرپرائز ریڈ (Raid) کر کے موگے توڑنے اور پانی چوری کرنے والے مافیا کے خلاف آبپاشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔
​تمام غیر قانونی پائپ ضبط کر کے ٹیل کے مظلوم کاشتکاروں کو ان کے حصے کا نہری پانی فراہم کیا جائے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Minister Complaint Cell
CM Punjab Official
Chief Secretary Punjab
Punjab Irrigation Department
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
Assistant Commissioner Liaquatpur

29/08/2026

💡 خصوصی ہدایت 👈 اگر کیفے کی انتظامیہ شہری کی شکایت کو شروع میں ہی سنجیدہ لیتی اور وقت پر اس کا ازالہ کرتی، تو آج نوبت اتنی بڑی بدنامی اور جرمانے تک ہرگز نہ پہنچتی۔
👈 اس کارروائی سے تمام کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے سبق بالکل واضح ہے. اگر کوئی صارف آپ سے کسی نقص یا صفائی کی شکایت کرتا ہے، تو اس پر برہم ہونے کے بجائے فوری ازالہ کریں۔ اس سے ادارے کی عزت بھی محفوظ رہتی ہے بلکہ بڑے نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
​⚠️ نوٹ: ہماری خبر یا اس پوسٹ کا مقصد کسی بھی ادارے یا شخصیت کو ڈی گریڈ کرنا ہرگز نہیں، بلکہ یہ محض عوامی آگاہی اور ایک خبر کی حد تک ہے۔ اللہ پاک سب کے رزق میں برکت ڈالے اور سب کو ہدایت اور کامیابی عطا فرمائے، آمین
Assistant Commissioner Liaquatpur
​

ترنڈہ محمد پناہ کے الصادق کلینک پر ایچ آئی وی مشکوک شخص کی موجودگی ! نشاندہی کے باوجود ایچ آئی وی مشکوک شخص کا ہسپتال چل...
28/08/2026

ترنڈہ محمد پناہ کے الصادق کلینک پر ایچ آئی وی مشکوک شخص کی موجودگی !
نشاندہی کے باوجود ایچ آئی وی مشکوک شخص کا ہسپتال چلانا اور اب تک سیمپلنگ نہ ہونا محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ بار بار کی اطلاعات اور خدشات پر ڈی ڈی ایچ او اور ضلعی انتظامیہ کی یہ خاموشی کسی بڑے انسانی المیے کو دعوت دے رہی ہے۔ اگر خدانخواستہ ترنڈہ محمد پناہ میں کوئی کیس پازیٹو نکلا تو اس کی تمام تر قانونی و اخلاقی ذمہ داری متعلقہ محکمہ صحت رحیم یار خان اور ڈی ایچ او غلام مرتضیٰ پر ہوگی۔ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر متعلقہ شخص کا ٹیسٹ کرایا جائے، کلینک کے معاملات کی شفاف انکوائری کی جائے اور عوامی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
Assistant Commissioner Liaquatpur
Health Department Punjab
District Health Authority Rahimyarkhan
Punjab Health Reforms
Health & Population Department
​

26/08/2026

ڈی ڈی ایچ او کی مجرمانہ غفلت بے نقاب! ترنڈہ محمد پناہ کے الصادق کلینک پر تحقیقات اور کارروائی سے گریز کیوں؟
​ذرائع کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے الصادق کلینک میں ایچ آئی وی پازیٹو شخص کی آپریشن تھیٹر میں موجودگی اور رپورٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے ، اور دوسری طرف ڈی ڈی ایچ او کو باقاعدہ نشاندہی کرنے کے باوجود محکمہ صحت اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی تحقیقات یا کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
​ملتان میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنے پر فوری ایکشن لے کر عملہ معطل کیا جا سکتا ہے، تو لیاقت پور میں یہ مجرمانہ خاموشی اور آنکھیں بند کرنا کس بات کا ثبوت ہے؟ کیا محکمہ صحت کے افسران کسی بڑے انسانی المیے اور سانحے کے منتظر ہیں؟
نشاندہی کے باوجود اگر عوام کی زندگیاں داؤ پر لگیں اور کوئی معصوم اس خطرناک وائرس کا شکار ہو تو اس کا براہِ راست ذمہ دار کون ہوگا؟ ڈی ڈی ایچ او یا ضلعی انتظامیہ؟
​کمشنر بہاولپور ، ڈپٹی کمشنر اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اس معاملے کا سخت نوٹس لیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں، ذمہ دار افسران کی انکوائری کریں اور حقائق درست ثابت ہونے پر الصادق کلینک کو فوری طور پر سیل کریں!
ہم ذمہ دارانہ صحافت کے تحت انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔ مشکوک طبی مراکز کے ریکارڈ، عملے اور وہاں ہونے والے آپریشنز کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔ غفلت اور وائرس ثابت ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

Chief Secretary Punjab
Health Department Punjab
Punjab Healthcare Commission - PHC
Punjab Health Reforms
CM Punjab Official
Chief Minister Complaint Cell
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
District Health Authority Rahimyarkhan
Assistant Commissioner Liaquatpur

​

دنیا کا دستور ہے کہ ​کوئی بھی اپنا محبوب دوسرے کو عطا نہیں کرتا... لیکن اس سے بڑھ کر رب العالمین کا اور کیا احسان ہوگا ک...
26/08/2026

دنیا کا دستور ہے کہ ​کوئی بھی اپنا محبوب دوسرے کو عطا نہیں کرتا... لیکن اس سے بڑھ کر رب العالمین کا اور کیا احسان ہوگا کہ اس نے اپنا سب سے پیارا حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہمیں عطا کیا اور ہمیں ان کی امّت میں شمار فرمایا۔اس نے ہمیں بغیر مانگے، رحمت اللعالمین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی امّت میں پیدا ہونے کا وہ شرف بخشا جس کی تمنا انبیاء کرام علیہ السلام کرتے تھے۔
​اے اللہ! تیرے اس کرم کا شکر ہم کبھی ادا نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا سچا، سچا عاشق اور ان کی سنتوں کا پیروکار بنا۔ آمیــن یا رب العالمین
​تمام اہل اسلام کو بارہ ربیع الأوّل مبارک! ✨
​اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ❤️
​

Address

Rochdale

Telephone

+923057070140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LQP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LQP News:

Shortcuts

Share