Millat Times Urdu

Millat Times Urdu This Page for Urdu Service
(2)

Millat Times is an independent Multilingual Digital Media House Under Supervision of Millat News Network Private Limited
publishes in four languages Urdu, Hindi, English & Bangla.

06/06/2026

CJP Protest Live Update

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر فہرست سے نا...
06/06/2026

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر فہرست سے نام خارج ہونے کی بنیاد پر راشن اور دیگر فلاحی سہولتوں سے محروم کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’غیر حاضر‘‘ یا ’’منتقل شدہ‘‘ قرار دیے گئے بہت سے افراد درحقیقت جائز ووٹر ہیں، اس کے باوجود انہیں سرکاری اسکیموں سے دور رکھا جا رہا ہے۔
اویسی نے سوال اٹھایا کہ اگر آدھار کے ذریعے شناخت کی تصدیق موجود ہے تو پھر فلاحی منصوبوں کو ووٹر فہرست سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیمیں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کی ذاتی عنایت نہیں بلکہ عوام کے ٹیکس سے چلنے والی سہولتیں ہیں، جن پر ہر مستحق شہری کا حق ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس پالیسی کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقات، خواتین، درج فہرست ذاتوں اور مسلمانوں پر پڑ سکتا ہے۔
Asaduddin Owaisi

خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کے سلسلے میں رکنِ پارلیمان اسدالدین اویسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بی ایل اوز کی جانب سے فراہم کرد...
06/06/2026

خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کے سلسلے میں رکنِ پارلیمان اسدالدین اویسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بی ایل اوز کی جانب سے فراہم کردہ اینیومریشن فارم ضرور پُر کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو افراد بیرونِ ملک مقیم ہیں، ان کی جانب سے ان کے خاندان کا کوئی فرد فارم بھر کر اس پر دستخط کر سکتا ہے۔ اویسی نے عوام سے کہا کہ وہ اس عمل میں سنجیدگی سے حصہ لیں اور مطلوبہ دستاویزات بروقت جمع کرائیں۔

06/06/2026

سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کے بانی ابھیجیت دیپکے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے دہلی ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے وقت انہوں نے اپنے ہاتھ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر مبنی کتاب اٹھا رکھی تھی اور اسے نمایاں انداز میں دکھایا۔۔

ابھیجیت دیپکے :وزیر تعلیم کو استعفی دینا ہوگا ، ۵ سے زائد طالبِ علموں نے خودکشی کرلی ہے ۔
06/06/2026

ابھیجیت دیپکے :
وزیر تعلیم کو استعفی دینا ہوگا ، ۵ سے زائد طالبِ علموں نے خودکشی کرلی ہے ۔

میرا ماننا ہے کہ ہر میدان میں مسلمانوں کا بطور فریق یا کھلاڑی اترنا ضروری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات دانش مندی کا تقاضا یہ ہوت...
06/06/2026

میرا ماننا ہے کہ ہر میدان میں مسلمانوں کا بطور فریق یا کھلاڑی اترنا ضروری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات دانش مندی کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ آپ میدان سے کچھ فاصلے پر رہ کر پورے منظرنامے کا جائزہ لیں، حالات و واقعات کا باریک بینی سے مشاہدہ کریں اور سمجھیں کہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے۔

ہندوستان کی سیاست میں مسلمانوں کو پہلے ہی بڑی حد تک حاشیے پر دھکیل دیا گیا ہے، اس لیے بعض دوسرے معاملات میں بھی جذباتی ردِعمل کے بجائے تحمل، بصیرت اور دور اندیشی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

شمس تبریز قاسمی
ایڈیٹر: ملت ٹائمز
Shams Tabrez Qasmi

جب  تک نوجوان آواز نہیں بلند کریں گے  یہ سسٹم  تبدیل نہیں ہوگا : اروند کیجریوال
06/06/2026

جب تک نوجوان آواز نہیں بلند کریں گے یہ سسٹم تبدیل نہیں ہوگا :
اروند کیجریوال

06/06/2026

جنتر منتر میں گوڈی میڈیا کے خلاف نعرے بازی، سی جے پی کی اپیل پر نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک !

نئی دہلی: نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں اور وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر سرگرم تنظیم کاکروچ جنٹا...
06/06/2026

نئی دہلی: نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں اور وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر سرگرم تنظیم کاکروچ جنٹا پارٹی (سی جے پی) نے آج جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تنظیم کے سرکردہ رہنما اور ترجمان سورَو داس نے بتایا ہے کہ احتجاج کے لیے انتظامیہ سے اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔

نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے معاملہ کو لے کر آج دہلی کے جنتر منتر پر سی جے پی  (کاکروچ جنتا پارٹی) کی جانب...
06/06/2026

نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے معاملہ کو لے کر آج دہلی کے جنتر منتر پر سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ تنظیم پہلے ہی اس احتجاج کا اعلان کر چکی تھی اور گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں اس کی تیاری جاری تھی۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنتر منتر پہنچیں، اپنے ساتھ کتاب اور قومی پرچم لائیں اور پورے احتجاج کو پرامن اور آئینی دائرے میں رکھیں۔

Address

Delhi
110025

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Millat Times Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Millat Times Urdu:

Share