29/10/2025
*تعزیتی پیغام*
انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر فاروقِ اعظم صاحب (ساکن نارگون، گرام پنچایت شاہ پور–2، علاقہ گوالپوکھر) آج بروز بدھ تقریباً دوپہر بارہ بجے انتقال فرما گئے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
مرحوم ایک نیک سیرت، مخلص، اور خداترس انسان تھے، جن کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین