Faizi islamic tube

Faizi islamic tube Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faizi islamic tube, Social Media Agency, Telangana, Hyderabad.

09/08/2024

Molvi se sasta kon hai ? Aapki kya raye hai comment me boliye

07/08/2024

*کون ہے اسرائیلی یہودیوں کا ڈراؤنا خواب ؟*
*_جانشینِ شہید اسماعیل ہانیہ، حماس کے نئے چیف "یحییٰ سِنوار"_*
✍️: سمیع اللہ خان

اسماعیل ہانیہ کو بزدلانہ طریقے سے شہید کرکے اسرائیل نے سمجھا کہ اس نے حماس کو معذور کردیا ہے، لیکن کل حماس کی کمیٹی نے یحییٰ سنوار کو نیا چیف منتخب کرکے اسرائیل و امریکہ کے وجود کو اندر سے دہلا دیا ہے۔

**کیونکہ یحییٰ سنوار کی شخصیت یہودیوں کے لیے ایسے ہی ہیبت ناک ہے جیسے لشکرِ کفار کے لیے کسی زمانے میں "ضرار بن الازور" ہوا کرتے تھے۔**

اسرائیل اور امریکا دونوں کا گمان تھا کہ یحییٰ سنوار کو وہ قتل کرچکے ہیں۔ اس طرح حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اپنے پہلے ہی اقدام سے اسرائیل پر نفسیاتی فتح حاصل کرلی ہے۔ یحییٰ سنوار کا حماس چیف منتخب ہونے کا مطلب ہے کہ حماس نے امریکہ و اسرائیل کی ساز و سامان سے لیس مشہور انٹیلیجنس کو زبردست شکست دی ہے۔

**یحییٰ سنوار وہ جنگجو شخصیت ہیں جسے اسرائیلی یہودیوں کے لیے ڈراؤنا خواب اور بھوت سمجھا جاتا ہے۔**

اب تک حماس کی کمان ایک ایسی شخصیت کے ہاتھوں میں تھی جس کا مقام و مکان معلوم تھا اور جس سے گفتگو اور مذاکرات کے دروازے کھلے تھے۔ بلاشبہ اسماعیل ہانیہ ایک بہادر مجاہد تھے اور ان کی شخصیت میں بہت ہی اثر پذیر سفارتی طاقت بھی تھی، لیکن یحییٰ سنوار مختلف ہیں۔ وہ مذاکرات کی میز پر پہلے بندوق رکھتے ہیں پھر گفتگو شروع کرتے ہیں۔ سفارتی شخصیت کو اسرائیل نے قتل کردیا ہے لہذا اب اسے جنگجو لڑاکا سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔

**اسرائیل کو اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سزا دینے کے لیے اس سے زیادہ کارگر طریقہ کوئی نہیں ہوسکتا، کیونکہ اب اسرائیل و امریکا کو مذاکرات کے لیے ڈھونڈ ڈھونڈ کر یحییٰ سنوار کے پاس پہنچنا ہوگا۔ وہ یحییٰ سنوار جس کی تصویر کو اسرائیل نے اقوامِ متحدہ میں لہرا کر عالمی دہشتگرد کا تعارف کرایا تھا، جسے ختم کرنے کے لیے بیس سالوں میں اسرائیل و امریکا نے بےشمار چھاپے مارے اور چار مرتبہ یحییٰ سنوار کے گھر پر بمباری کی۔ جس کی لوکیشن معلوم کرنے میں موساد و سی آئی اے دس سالوں سے ناکام ہیں۔**

یحییٰ سنوار، زیر زمین سرنگوں سے لشکر کشی، سیکورٹی انٹیلیجنس اور گوریلا جنگ کے بےحد ماہر ہیں اور بےخوفی ایسی کہ ابلیس و فرعون پناہ مانگیں۔ اسرائیلی یہودیوں کے خلاف اپنی سنگدلی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ دشمن پر رحم نہیں کرتے بلکہ اسے زیر کرنے میں یقین رکھتے ہیں اسی لیے سنوار کے قائد منتخب ہونے کی خبر شیطان کے بیٹے نیتن یاہو پر بجلی کی طرح گری ہے۔

یحییٰ سنوار کی ولادت 1962 میں خان یونِس کے ایک رفیوجی کیمپ میں ہوئی، جہاں اسرائیلی مظالم سے تباہ حال فلسطینیوں نے پناہ لی تھی۔ ان کے خاندان کو یہودیوں نے مجدالعسقلان سے 1948 میں بےدخل کردیا تھا۔ یحییٰ سنوار کی ابتدائی تعلیم خان یونِس کے ایک اسکول میں ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے اسلامی یونیورسٹی آف غزہ سے عربی زبان میں ڈگری حاصل کی۔ دوران تعلیم وہ کبھی اسٹوڈنٹس آرٹس کمیٹی کے سیکریٹری رہے، کبھی کھیل کمیٹی کے سیکریٹری تو کبھی صدر و نائب صدر برائے اسٹوڈنٹ کاؤنسل آف اسلامک یونیورسٹی غزہ۔

**یحییٰ سنوار اسکول اور یونیورسٹی کے دور سے ہی عالم اسلام کے حالات و مسائل پر اسلامی زاویہ نگاہ سے بےباک و شاندار گفتگو کرنے والے اور لکھنے والے "اسلامسٹ" کے طور پر مشہور تھے۔**

1983 میں یحییٰ سنوار پہلی بار سیکوریٹی آف دی کال غزہ تحریک میں شیخ احمد یاسین کی سربراہی میں شریک ہوئے۔ 1986 میں شیخ احمد یاسین نے یحییٰ سنوار اور دیگر منتخب اسلامسٹ نوجوانوں کو جہاد والدعوہ آرگنائزیشن تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی، اس تنظیم میں یحییٰ سنوار سب سے زیادہ مقبول ہوئے۔ 1982 سے 1988 تک یحییٰ سنوار نے اسرائیلیوں کے خلاف بےشمار حملوں اور ٹکراؤ کی قیادت کی۔ یحییٰ سنوار کے حملے ہمیشہ چونکانے والے اور دشمنوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کرنے والے ہوا کرتے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا گویا وہ آرٹ اور تخلیق کاری کی تعلیم کو جنگی اسلوب پہنا دیتے تھے اور ایسے ایسے جنگی آرٹس ایجاد کرتے تھے کہ دشمن پر ہیبت بڑھتی جاتی تھی۔

چنانچہ 1988 میں یحییٰ سنوار کو گرفتار کر لیا گیا، لیکن جیل میں بھی یحییٰ سنوار نے مزاحمتی تحریکات بند نہیں کی بلکہ بھوک ہڑتال کے ذریعے بار بار اسرائیلی یہودیوں کے خلاف دباؤ بناتے رہے۔ انہوں نے جیل میں بند مجاہدین و فلسطینیوں سمیت مزاحمتی کارکنان کو نئی زندگی دے دی اور اسلامی لٹریچر اور تاریخِ عزیمت کی روشنی میں ان کی تربیت میں مصروف رہے۔ یحییٰ سنوار 23 سالوں بعد 2011 میں اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیلی جیل میں رہتے رہتے دشمن کی رگوں پر بھی گرفت حاصل کرلی۔ وہ ایسے جنگجو بن کر نکلے جو سیکوریٹی انٹیلیجنس میں ماہر ترین ہوگئے ہیں۔ ایسے جنگجو دنیا میں خال خال ہوتے ہیں۔

2012 میں انہیں حماس کی سیاسی ونگ کا ممبر منتخب کیا گیا اور غزہ میں سیکوریٹی سسٹم کی ذمہ داری یحییٰ سنوار کو دی گئی۔ 2013 میں انہیں عسکری فائل کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس دوران وہ اپنی کارروائیوں کے ذریعے اسرائیل کو اچانک درد دیتے رہے یہاں تک کہ 2015 میں امریکا نے یحییٰ سنوار کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ 2015 میں حماس نے یحییٰ سنوار کو القسام بریگیڈ کے ذریعے گرفتار کیے گئے یہودی قیدیوں کا معاملہ سپرد کیا۔

یحییٰ سنوار 2017 میں حماس کی غزہ یونٹ کے چیف منتخب ہوئے اور 2021 میں وہ پھر سے غزہ کے چیف منتخب ہوئے۔ یحییٰ سنوار اپنے طالبعلمی کے زمانے سے لکھ رہے ہیں اور ان کی تحریریں بھی جنگی حملوں کی طرح ہوا کرتی تھیں۔ ان کا لکھا ناول "The Thorn and the Carnation" مشہور ہے البتہ ہمارے ملک میں غالباً ان کی تحریریں پڑھنا ممنوع ہے۔ اس پڑھے لکھے مجاہد کی دہشت و ہیبت کا یہ عالم تھا کہ اسرائیلی فوج نے اس اکیلے شخص کے گھر پر چار مرتبہ بمباری کی ہے۔

**اسرائیل اور امریکا دونوں کی انٹیلیجنس کے مطابق یحییٰ سنوار قتل ہوچکے تھے، لیکن حماس نے پھر ثابت کر دکھایا ہے کہ اس کا انٹیلیجنس نظام امریکا و اسرائیل سے کافی آگے ہے۔**

مغربی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ سے تو گفتگو کرنا آسان تھا، لیکن اب ان کی جگہ ایک ایسا شخص آیا ہے جس کا ٹھکانہ کسی کو معلوم نہیں جس کی اسٹریٹجی کا کوئی اندازہ لگا نہیں سکتا۔ یہ اسرائیل اور امریکا دونوں کے حق میں بہت برا ہوا۔

یحییٰ سنوار دشمنوں پر جھپٹنے کے معاملے میں سیف اللہ خالد بن ولید اور ضرّار بن الازور کی طرح ہیں۔ ان کے انتخاب سے اسرائیلیوں پر جو بوکھلاہٹ ہے وہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر مجاہدینِ حماس کی نفسیاتی فتح ہے۔ اپنی شہادت سے عین قبل سچ ہی کہا تھا شہید اسماعیل ہانیہ نے کہ جب ایک سردار وفات پاتا ہے تو اس کی جگہ لینے کے لیے دوسرا سردار موجود ہوتا ہے۔

یحییٰ سنوار بندوق اور میزائل کی زبان سے گفتگو کا آغاز کرنے والے لیڈر ہیں چنانچہ اسرائیل اپنے آئرن ڈوم کو پلٹ پلٹ کر جانچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یحییٰ سنوار کی قیادت میں تحریکِ حماس کو اسرائیل پر فتح حاصل ہو، اللہ تعالیٰ ہر فلسطینی، ہر کارکنِ حماس اور ہر مجاہد لیڈر کو قلبی سکون عطا فرمائے، حماس کے ایسے بےشمار انڈر گراؤنڈ لیڈروں کو تقویت اور حفاظت کا روحانی حصار عطا ہو۔ آمین

*غیبت کو ہم اتنا معمولی کیوں سمجھنے لگے؟*                  ┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈یہ ہمارے علم کی کمی ہے یا پھر اس علم پر ہمارا ات...
03/08/2024

*غیبت کو ہم اتنا معمولی کیوں سمجھنے لگے؟*
┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈

یہ ہمارے علم کی کمی ہے یا پھر اس علم پر ہمارا اتنا یقین نہیں ہے کہ غیبت کے بغیر ہماری بات چیت مکمل نہیں ہوتی۔
اس گناہ کو بڑے گناہوں میں س جانئے۔

سود بدترین گناہ ہے تو کسی کی عزت پر حملہ بدترین سود ہے۔

شراب اور زنا سے بدتر گناہ غیبت ہے۔

بیت اللہ کی طرف تو ہم پاوں تک نہیں کرتے۔ لیکن ایک مسلمان کی عزت کا تقدس بیت اللہ سے بڑھ کر ہے۔

یہ گناہ ہماری ریاضتوں اور عبادات کو کھاتا جا رہا ہے۔ نیکیوں کا پلڑا ہلکا خالی ہو رہا ہے۔

اپنی نمازوں، تہجد، روزوں، قرآن سے وہ خوف خدا دل میں پیدا کیجئے جو اس گناہ سے آپکو روک لے۔ ورنہ ان عبادات کا کیا فائدہ جو آپکو اللہ کا بندہ نہ بنا پائیں۔

غیبت اپنے سے بڑے گناہ بو دیتی ہے۔ جیسا کہ بہتان اور تہمت۔۔

اگر کسی کے بارے میں ایسی بات کردی جو اسمیں موجود ہی نہیں تو بہتان کا گناہ اٹھا لیا۔

اگر ہم کسی کے عیبوں کے پیچھے لگ گئے تو جان لیجئے رب ہمارے عیبوں سے پردہ اٹھا دے گا۔ رسوائی کی ذلت اٹھانی پڑے گی۔

غیبت کا ایک سنگین گناہ ہونے کا اندازہ تو ہمیں ہو گیا ہوگا۔

*اب اس کا علاج دیکھتے ہیں*:

جس جس کی غیبت کی ہے اسکے لئے اللہ سے دعا مانگیں۔

*غیبت کے بارے میں آیات، احادیث بار بار پڑھئے۔*

باتیں کرنا کم کیجئے۔ کیونکہ جتنا زیادہ بولیں گے اتنا ہی غیبت کرنے کا چانس بڑھے گا۔ اب سے تول اور سوچ کر بولنا شروع کیجئے۔

خود کو اس بندے کی جگہ رکھ کر دیکھیں۔ آپکو معلوم تک نہیں اور ایک بندہ دوسروں کے سامنے آپکا امیج اور عزت خراب کر رہا ہے، آپکے پردے کھول رہا ہے۔۔۔
آپ پر کیا بیتے گی؟

زبان کا اصل تعلق تو دل سے ہے۔ دل معاف کردے گا، یا کسی دوسرے کو برا اور حقیر نہ جانے گا تو اسکی غیبت بھی نہیں کرے گا۔ اسلئے دل کی صفائی کریں سبکو معاف کرکے۔

لوگوں کی برائیوں کی بجائے انکی اچھی باتوں پر دھیان اور توجہ دینا شروع کیجئے۔

اگر کسی کے اندر کوئی برائی ہے بھی تو اسکی غیبت کرکے اسکے گناہ سے بھی بڑا گناہ مت کمائیے۔

خود کیلئے سزا رکھیں۔ غیبت کی تو نفل یا صدقہ ادا کرنا ہے۔ اسطرح آہستہ آہستہ یہ عادت ختم ہوتی جائیگی۔

یہ احساس تازہ رکھیں کہ ہم آزاد نہیں ہیں نہ ہی ہماری کوئی پرائیویسی ہے۔

اللہ تعالی اور فرشتوں کے کیمرے اور قلم ہر وقت ہمیں باندھے ہوئے ہے۔ سب لکھا جا رہا ہے اور اسکا جواب بھی دینا ہوگا۔

کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟جواب:-شیخ سلمان ال...
03/08/2024

کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟
جواب:-
شیخ سلمان العوده اپنی کتاب "زنزانہ میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!
چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں ! فرمایا لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا کچھ بڑی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔ چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا !!

03/08/2024
اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ :کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا...!!یہاں سب کو اپنی پڑی ہے خود کو خود روشن کیجیے تاکہ آپ کی رو...
03/08/2024

اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ :
کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا...!!
یہاں سب کو اپنی پڑی ہے خود کو خود روشن کیجیے
تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے
اندھیرے دور کر سکیں...!

17/07/2024

Muharram ka waqia

  لگژری کمرا اور اُس میں لگا ہوا اے سی ،اور  خوبصورت ڈبلبیڈ  آپ  کے ذہنی سکون کا سامان نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان چیزوں س...
17/07/2024


لگژری کمرا اور اُس میں لگا ہوا اے سی ،اور خوبصورت ڈبلبیڈ آپ کے ذہنی سکون کا سامان نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان چیزوں سے محبت کی جاسکتی ہے ،

جس محل میں آپ کی عزت نہ ہو اُ س محل سے وہ جھوپڑی ہزار درجہ بہتر ہے جس میں رہتے ہوۓ آپ کو انسان سمجھا جاۓ محبت ملے ، اور آپ کو ذہنی سکون ہو،

لہذا تمام لڑکیوں سے گزارش ہے کہ رشتے انسان سے کریں نہ کہ بڑی بڑی کوٹھیوں اور لگژری گاڑیوں سے ۔۔۔

15/07/2024

محرم الحرام کا پورا مہینہ ہی قابلِ احترام اور عظمت والا مہینہ ہے، یومِ عاشورہ کے علاوہ اس پورے مہینے میں بھی روزے رکھنے کی فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہے، اور آپ ﷺ نے ماہِ محرم میں روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :افضل ترین روزے رمضان کے بعد ماہ محرم کے ہیں، اور فرض کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز ہے۔

’’[عن أبي هريرة:] سُئلَ: أيُّ الصلاةِ أفضلُ بعد المكتوبةِ؟ وأيُّ الصيامِ أفضلُ بعد شهرِ رمضانَ؟ فقال " أفضلُ الصلاةِ، بعد الصلاةِ المكتوبةِ، الصلاةُ في جوفِ الليل ِ. وأفضلُ الصيامِ، بعد شهرِ رمضانَ، صيامُ شهرِ اللهِ المُحرَّمِ ". مسلم (٢٦١ هـ)، صحيح مسلم ١١٦٣ • صحيح •‘‘.

اسی طرح عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جو شخص یومِ عرفہ کا روزہ رکھے گا تو اس کے دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا اور جو شخص محرم کے مہینہ میں ایک روزہ رکھے گا، اس کو ہر روزہ کے بدلہ میں تیس روزوں کا ثواب ملے گا۔

’’[عن عبدالله بن عباس:] من صام يومَ عرفةَ كان له كفَّارةَ سَنتيْن، ومن صام يومًا من المُحرَّمِ فله بكلِّ يومٍثلاثون يومًا‘‘.

(المنذري (٦٥٦ هـ)، الترغيب والترهيب ٢/١٢٩ • إسناده لا بأس به • أخرجه الطبراني (١١/٧٢) (١١٠٨١)، وفي «المعجم الصغير» (٩٦٣)

Address

Telangana
Hyderabad
500005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizi islamic tube posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share