17/06/2026
حضرت عمر فاروقؓ اعظم۔ اسلام کے دوسرے خلیفہ، صحابیِ رسول اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ آپؓ اپنی عدل و انصاف پسندی، بہادری، اور عظیم فتوحات کی وجہ سے تاریخِ اسلام میں فاروقِ اعظم کے لقب سے مشہور ہیں۔
نام: عمر بن خطابؓ لقب: فاروق (حق و باطل میں فرق کرنے والا) کنیت: ابو حفص
والد کا نام: خطاب بن نفیل۔
قبولِ اسلام: آپؓ نے اعلانِ نبوت کے چھٹے سال اسلام قبول کیا۔ آپؓ کے قبولِ اسلام سے مسلمانوں کو کھلے عام عبادت کرنے کی طاقت ملی۔دورِ خلافت: آپؓ کا دورِ خلافت تقریباً ۱۰ سال اور ۶ ماہ (۱۳ ہجری سے ۲۳ ہجری تک) پر محیط تھا۔
کارہائے نمایاں اور اصلاحات۔ آپؓ کے دورِ خلافت میں اسلامی سلطنت کی حدود میں زبردست وسعت آئی اور کئی تاریخی اور انتظامی اقدامات کیے گئے۔عہدِ فاروقی کی فتوحات: آپؓ کے دور میں سلطنتِ فارس (ایران) اور سلطنتِ روما (شام، مصر، بیت المقدس) کا بڑا حصہ اسلامی ریاست کا حصہ بنا۔۔۔