Anwar Media

Anwar Media Islamic posts Islamic videos مدارس اسلامیہ کی ہر خبر پر نظر رکھنے کے

07/07/2023
جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کی جانب سے قدیم طلباء دورۂ حدیث وعربی ہفتم کیلئے ضروری اعلان
07/09/2021

جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کی جانب سے قدیم طلباء دورۂ حدیث وعربی ہفتم کیلئے ضروری اعلان

*تعارف نامہ --- احوال دوستاں ----سلسلہ ۲۳ / جلد دوم**رفیق پاسبان علم ادب مولانا عبداللہ خالد صاحب قاسمی مدیر ماہنامہ مظا...
20/06/2021

*تعارف نامہ --- احوال دوستاں ----سلسلہ ۲۳ / جلد دوم*

*رفیق پاسبان علم ادب مولانا عبداللہ خالد صاحب قاسمی مدیر ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور*

*از قلم محمد اکرم خان قاسمی جونپوری*
*خطیب مسجد عمر بن خطاب و ناظم دار ارقم شاہ گنج جونپور*
______________________
مولانا عبداللہ خالد صاحب پاسبان علم و ادب کے گوہر آبدار ہیں۔ پیدائش 1976 کی ہے ضلع مئو کی ممتاز و مردم خیز بستی خیرآباد کے ایک علمی گھرانے سے تعلق ہے۔
انکی شخصیت گوناگوں صفات و صلاحیتوں سے متصف ہے ؛ موصوف بیک وقت بلند پایا انشاء پرداز ادیب؛ نامور مورخ؛ بہترین سوانح نگار؛ اور عظیم معلم و مدبر کی صف میں شامل ہیں۔ ان کا برق رفتار قلم جب کسی موضوع پر چلتا ہے تو اس کا حق ادا کئے بغیر رکتا نہیں۔
آپ خلیق طبع، متواضع، پختہ عزم، معاملہ فہم، مہمان نواز اور جہد مسلسل کی زندہ مثال ہیں۔
ان کے والد محترم مولانا فضل حق عارفؔ صاحب خیرآبادی ایک ممتاز عالم دین ؛ اور بہترین شاعر ہیں۔ مدرسہ منبع العلوم خیرآباد میں 1977ء سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں وہاں کے قدیم اساتذہ میں شمار ہے اور طلبہ میں انتہائی مقبول ہیں۔ مختلف علوم فنون کی کتابوں سے محبت ہے، مطالعہ کے بے حد شوقین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئی نئی کتابوں کی خریداری کرنا اور انھیں احتیاط سے رکھنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ اشعار کے دلدادہ ہیں اور خود بھی نامور شاعر ہیں۔ ان کی شاعری زیادہ تر نعتیہ کلام اور نظموں پر مشتمل ہے۔ ان کا مجوعۂ کلام *"صہبائے عارف "* مولانا ضیاء الحق صاحب( حاجی بابو) خیرآبادی کی کاوشوں سے سال گزشتہ منصۂ شہود پر آچکا ہے۔
ان کے چند اشعار نذر قارئین ہیں۔
ایک نعتیہ شعر ملاحظہ ہو

*آپ کی الفت تو پائی --- رحمت اللعالمیں !*
*اب ہو در تک بھی رسائی --- رحمت اللعالمیں !*

یہ شعر بھی ملاحظہ کریں
*اداس تھی صبح و شام اپنی --- تمھاری پہلی نظر سے پہلے!*
*خِرد نے دھوکے دئیے ہزاروں --- مجھے غم ِ معتبر سے پہلے!*
یہ شعر بھی پیش خدمت ہے*
*منور کردے جو دنیائے دل --- ہاں وہ ضیا تم ہو!*
*بصیرت بخش مومن نور حق ---شمع ھدیٰ تم ہو*
یہ چند اشعار بطور نمونہ پیش کردیا ہے۔
اگر اور اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو مکتبہ ضیاء الکتب سے صہبائے عارف لیکر پڑھیں اور لطف اندوز ہوں۔
مولانا عبداللہ خالد صاحب نے قاعدہ بغدادی سے جلالین تک کی تعلیم مدرسہ منبع العلوم خیر آباد سے حاصل کی۔ پرائمری درجہ پنجم کے سرکاری امتحان سے فارغ ہونے کے بعد 1990 میں فارسی تعلیم کی ابتدا کی؛ لیکن ان کے دادا مرحوم کی علالت کی وجہ سے ایک سال تک تعلیم موقف رہی 1991ء میں دادا مرحوم کی وفات کے بعد دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوا پھر جلالین تک امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے رہے۔ مدرسہ کے دیواری پرچے المنبع کے تین سال تک مدیر رہے اور انجمن اصلاح اللسان کی بزم صحافت کے جنرل سیکرٹری اور ناظم خطابت بھی رہے۔
مولانا عبداللہ خالد صاحب کے رفقائے درس میں مولانا ضیاء الحق خیرآبادی حاجی بابو (پرائمری میں) اور مولانا امتیاز صاحب؛ مولانا سرفراز صاحب؛ مولانا صادق اختر خیرآبادی؛ مولانا زین الحق پورنوی؛ وغیرہ کا (عربی درجات میں) نام نامی شامل ہے۔
موصوف کو ابتدا سے ہی شعر شاعری ذوق رہا ہے۔ بہت سے نعتیہ مقابلوں میں شریک ہوئے اور پوزیشن حاصل کی۔ ان کی نعتیں، نظمیں اور غزلیں دو تین بیاضوں پر مشتمل ہیں ۔
شاعری کا ذوق انھیں وراثتاً ملا ہے
مولانا عبد اللہ خالد صاحب کے کچھ اشعار پیش خدمت ہیں۔
نعت
*کرے یہ مشتِ خاکی لاکھ --اپنی سعیِ امکانی!*
*نہیں شایانِ شاں ممکن --- محمد کی ثنا خوانی*

*رسول اللہ کی معراج ہے --- تا عرش رحمانی!*
*نماز پنجگانہ ہے مگر ----- معراج انسانی*

*بشارت ابن مریم کی ہویدا --ہوگئی جس دم!*
*رکی ہے آتش فارس کی --- اس دم شعلہ سامانی!*

*سجائے کس طرح الفاظ -- مدحت کے لئے خالد*
*فصاحت کو تحیر ہے --- بلاغت کو پریشانی*

غزل

*دنیائے محبت کا لوگو دستور ہی الٹا ہوتا ہے!*
*الفت کا شرارہ پہلے تو معشوق میں پیدا ہوتا ہے!*
*تاریخ مسلسل شاہد ہے ہر ظلم کو دبنا ہوتا ہے!*
*فرعون کا سر جب اٹھتا ہے موسی کوئی پیدا ہوتا ہے!*

*غزلوں سے چھلکتی تھی شوخی لیکن یہ تغیر کیسا ہے!*
*خالد کی غزل کا ہر مصرع اب درد میں ڈوبا ہوتا ہے !*

اگر مولانا عبد اللہ خالد صاحب کے اور اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو ان کے بیاضوں کے چھپنے کا انتظار کیجئے ۔

منبع العلوم کے بیت بازی پروگراموں میں بھی خوب شرکت کرتے تھے جہاں حاجی بابو ممتاز حیثیت سے شریک رہتے تھے۔ *الجمعیۃ الخیریہ المساعدۃ للطلاب لکھنؤ* میں شرکت پر بعض منتظمین مدرسہ منبع العلوم کی طرف اظہار ناراضگی کی گئی تو مولانا افضل صاحب اور مولانا ضیاء الدین صاحب نے برملا کہا کہ ہمیں اپنی تعلیم و تربیت پر مکمل بھروسہ ہے۔ طلبہ کو ایسے پروگرام میں ضرور شرکت کرنی چاہیے تاکہ وسعت فکر و نظر پیدا ہو۔
مولانا کو بچپن ہی سے تقریر سے دلچسپی تھی دس سال کی عمر میں منبع العلوم خیرآباد کے دستار بندی کے جلسے میں جس میں مفتی محمود صاحب گنگوہی رحمہ اللہ بھی شریک تھے تقریر کی اور خوب داد تحسین وصول کی۔ اپنے والد صاحب اور استاد محترم مولانا ضیاء الدین صاحب کی کاوشوں سے قرطاس و قلم سے ایسا وابستہ ہوئے کہ آج تک اسی دشت کی سیاحی میں مشغول ہیں۔
بہت سے مقالات لکھنے اور پروگراموں پیش کرنے کی سعادت ملی۔
1996ء میں مشہور و معروف مرکز علم و فن دار العلوم دیوبند میں داخل ہوئے جہاں درسیات کے ساتھ ساتھ انجمن کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ۔ دار العلوم کے اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا نصیر احمد خانصاحب بلند شہری؛ شیخ عبد الحق صاحب اعظمی؛ مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری؛ قاری عثمان صاحب منصور پوری؛ مولانا ریاست علی صاحب بجنوری؛ مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی رحمہم اللہ
اور مولانا سیدارشد مدنی صاحب؛ مولانا نعمت اللہ صاحب مولانا قمر الدین صاحب مولانا عبد الخالق مدراسی مدظلہم ہیں۔
مشہور انجمن مدنی دار المطالعہ کے مضمون نگاری مقابلے میں حصہ لیکر اول پوزیشن حاصل کی اور دار الحدیث میں مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی اور مولانا نعمت اللہ صاحب کے بدست انعام سے سرفراز ہوئے۔
1998ء میں دار العلوم سے فراغت کے بعد جامعہ فیض العلوم شیرواں اعظم گڑھ میں تدریس سے منسلک ہوئے۔ جہاں ہدایہ رابع؛ دیوان حماسہ ؛ دیوان متنبی؛ نورا الانوار؛ اور نحو میر وغیرہ زیر تدریس تھیں۔ ایک سال تک صدر المدرسین بھی رہے۔ سہ ماہی رسالہ فیض محمود یہاں ان کی ادارت میں جاری ہوا۔ دوسال بعد مدرسہ احیاء العلوم مبارک پور اعظم گڑھ میں استاد مقرر ہوئے یہاں شرح وقایہ؛ دیوان متنبی؛ شرح تہذیب؛ کافیہ اور قرآن کریم کا ترجمہ پڑھانے کا موقع میسر ہوا۔ اگست 2001ء سے مظاہر علوم سہارنپور کی انتظامیہ کی خواہش پر مدرسہ مظاہر علوم سے منسلک ہوگئے یہاں ماہنامہ مظاہر علوم کے مدیر ہیں۔ اور مسلسل ماہ بماہ اداریہ اور مختلف مضامین لکھنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار صفحات پر مشتمل مضامین کا علمی ذخیرہ تیار ہوچکا ہے۔ خیرآباد کے تعارفی سلسلہ میں *آئینۂ خیر آباد* کے نام سے ایک رسالہ مرتب کرکے شائع کرایا جس کا اجرا ایک اجلاس میں برکت العصر مہتمم دار العلوم دیوبند مفتی ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم کے بدست ہوکر مقبول خاص و عام ہوچکا ہے۔ فی الحال اسی رسالے کو تفصیل کے ساتھ تاریخ خیرآباد کے نام سے مرتب کررہے ہیں۔ امید ہے کہ دوسو صفحات پر مشتمل یہ کتاب جلد منظر عام پر آئے گی۔ مظاہر علوم میں ادارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ابتدائی عربی کتابیں بھی زیر تدریس ہیں اور شعبۂ صحافت کے جملہ امور مدرسہ کی ویب سائٹ کی تیاری میل کے ذریعے مراسلت، جملہ دینی و علمی اور سماجی پروگراموں کی تربیت و تنظیم اور مدرسہ کے شعبۂ مکاتب کے ناظم مفتی سید محمد صالح کی نیابت منجانب مدرسہ تفویض ہے۔ مکاتب کی نگرانی؛ اس کے لئے ہریانہ ؛ پنجاب؛ چنڈی گڑھ کا سفر؛ ان مکاتب کے امتحانات کی ترتیب و غیرہ امورِ مفوضہ کی انجام دہی کی ذمہ داری بھی بحسن و خوبی نبھارہے ہیں۔ مدرسہ مظاہر علوم کے انتظامی امور کی تربیت و تنظیم کے سلسلے میں مظاہر علوم کے ارباب حل و عقد کا اعتماد حاصل ہے۔ اس کے علاوہ جمعیۃ علماء پنجاب؛ و ہریانہ؛ چنڈی گڑھ ؛ اور ہماچل پردیش کے نائب سیکریٹری ؛ دینی تعلیمی بورڈ ہریانہ پنجاب چنڈی گڑھ ہماچل پردیش کے جنرل سیکریٹری؛ اور رابطہ مدارس شمالی ہریانہ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔ جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب چنڈی گڑھ و ہماچل پردیش کے ساتھ مل کر دینی قومی ملی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
الله انھیں دین و دنیا کی کامیابی عطا فرمائے۔
*گلستان میں جاکر ہر ایک گل کو دیکھا*
*نہ تیری سی رنگت نہ تیری سی بو ہے*

مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم نے لی ویکسین کی پہلی خوراک
16/03/2021

مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم نے لی ویکسین کی پہلی خوراک

ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا
14/03/2021

ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا

دار العلوم دیوبند کا  تعلیمی نئے سال کے سلسلے میں نیا اعلان آچکا ہے👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
04/03/2021

دار العلوم دیوبند کا تعلیمی نئے سال کے سلسلے میں نیا اعلان آچکا ہے
👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

https://youtu.be/Vc3aJUbuJSE
26/12/2020

https://youtu.be/Vc3aJUbuJSE

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آسان اور اچھے انداز میں قرآن پاک سیکھنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل ...

Address

Saharanpur

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm

Telephone

08273293824

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwar Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anwar Media:

Share