JK News Scoop

JK News Scoop We At JK News Scoop are a team of journalists dedicated to bringing you the latest news from around the Jammu-kashmir-&-Ladakh. We are Based in Srinagar.

Follow us for breaking news, in-depth analysis, and exclusive interviews, Feature Video Stories.

24/05/2026
24/05/2026

BREAKING: French FM Jean-Noel Barrot says France has barred far-right Israeli National Security Minister Itamar Ben-Gvir from entering French territory, citing anger over the treatment of Gaza flotilla activists.

گلواون پورہ نابالغ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: بڈگام پولیسبڈگام، 24 مئی: بڈگام پولیس نے ن...
24/05/2026

گلواون پورہ نابالغ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: بڈگام پولیس

بڈگام، 24 مئی: بڈگام پولیس نے نابالغ متاثرہ لڑکی کی تصاویر اور شناختی تفصیلات سوشل میڈیا پر گردش کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اور حساس مواد کی تشہیر سے مکمل اجتناب کریں۔

پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نابالغ متاثرہ کی تصاویر، نام اور دیگر شناختی معلومات شیئر کر رہے ہیں، جو نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اس سے افواہیں پھیلنے، عوامی بے چینی پیدا ہونے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

بیان میں عوام، سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ نابالغ کی شناخت ظاہر کرنے، تصاویر یا دیگر ذاتی معلومات شیئر کرنے اور واقعے سے متعلق غیر مصدقہ یا گمراہ کن اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔ پولیس نے واضح کیا کہ قانون کے تحت نابالغ متاثرہ کی شناخت افشا کرنا ممنوع ہے۔

پولیس کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایسا ممنوعہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے والے کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 137(1) اور 103 کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر نمبر 139/2026 پہلے ہی درج کی جا چکی ہے، جبکہ کیس کی تحقیقات ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام کی نگرانی میں جاری ہیں۔

بڈگام پولیس نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں اور غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد نہ شیئر کریں اور نہ ہی اس پر یقین کریں۔

24/05/2026

: A deadly su***de attack near a railway track in Quetta Pakistan has killed at least 26 people and injured around 70 others. Several coaches of the Jaffar Express reportedly derailed following the blast.

بڈگام میں 12 سالہ لڑکی کی پراسرار موت، تحقیقات کیلئے 5 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل.پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار، جنسی زیادتی سمی...
24/05/2026

بڈگام میں 12 سالہ لڑکی کی پراسرار موت، تحقیقات کیلئے 5 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل.

پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار، جنسی زیادتی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری: ایس ایس پی کے کے ہری پرساد

پولیس کی عوام اور میڈیا سے افواہوں، حساس مواد اور نابالغ کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی اپیل

بڈگام، 24 مئی2026: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوان پورہ علاقے میں ایک 12 سالہ نابالغ لڑکی کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ لڑکی کی لاش گزشتہ شب لاپتہ ہونے کے چند گھنٹوں بعد اس کی رہائش گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام کے کے ہری پرساد نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی ہے، جو کیس کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور ڈاکٹروں کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانون کی متعلقہ مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔‘‘

ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اغوا اور قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس جنسی زیادتی کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس زاویے سے بھی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

پولیس کے ایک سرکاری بیان کے مطابق، 23 مئی 2026 کی رات تقریباً 10 بجے پولیس اسٹیشن بڈگام کو اطلاع موصول ہوئی کہ تقریباً 12 سالہ لڑکی شام کے وقت اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 139/2026 درج کی اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی۔

بیان کے مطابق اتوار کی علی الصبح لڑکی کی لاش اس کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی و تفتیشی کارروائیاں انجام دیں۔

پولیس نے بتایا کہ تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام سجاد احمد کی نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام ممکنہ محرکات اور حالات کی مکمل چھان بین کرے تاکہ حقائق منظر عام پر لائے جا سکیں۔

پولیس نے یقین دلایا کہ تحقیقات شفاف، پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں انجام دی جائیں گی اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا، پولیس نے عوام، میڈیا اداروں اور خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ نابالغ لڑکی کی شناخت، تصاویر یا دیگر حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنا قانوناً ممنوع ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں سے نہ صرف تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں بلکہ متاثرہ خاندان کیلئے مزید ذہنی اذیت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

بڈگام میں لاپتہ 12 سالہ لڑکی کی لاش کھیت سے برآمد، علاقے میں کہرام   بڈگام-24مئی 2026:- وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوان...
24/05/2026

بڈگام میں لاپتہ 12 سالہ لڑکی کی لاش کھیت سے برآمد، علاقے میں کہرام

بڈگام-24مئی 2026:- وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوان پورہ گاؤں میں ایک 12 سالہ لاپتہ لڑکی کی لاش اتوار کی صبح ایک قریبی کھیت سے برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق نابالغ لڑکی ہفتہ کے روز اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی صبح گاؤں کے نزدیک ایک کھیت سے لڑکی کی لاش برآمد کی گئی۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔

ادھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

23/05/2026

Sajjad Shaheen flags off two-day trekking festival from Neel Top to Hansraj Ton in Pogal Paristan, Ramban.

The Jammu and Kashmir government has announced summer vacations for schools in the Summer Zone of Jammu Division due to ...
23/05/2026

The Jammu and Kashmir government has announced summer vacations for schools in the Summer Zone of Jammu Division due to rising temperatures and prevailing weather conditions.

PDP President Mehbooba M***i visits residence of MP Baramulla Er Rashid & MLA Langate Sheikh Khursheed to offer condolen...
23/05/2026

PDP President Mehbooba M***i visits residence of MP Baramulla Er Rashid & MLA Langate Sheikh Khursheed to offer condolence on the demise on their father.

 #𝗪𝗵𝗶𝘁𝗲𝗞𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁𝗖𝗼𝗿𝗽𝘀 |  #𝗖𝗼𝗻𝘁𝗮𝗰𝘁𝗪𝗶𝘁𝗵𝗧𝗲𝗿𝗿𝗼𝗿𝗶𝘀𝘁𝘀𝗢𝗽 𝗦𝗵𝗲𝗿𝘂𝘄𝗮𝗹𝗶 | 𝗖𝗼𝗻𝘁𝗮𝗰𝘁 𝗪𝗶𝘁𝗵 𝗧𝗲𝗿𝗿𝗼𝗿𝗶𝘀𝘁𝘀Today at around 11:30 AM, contact was ...
23/05/2026

#𝗪𝗵𝗶𝘁𝗲𝗞𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁𝗖𝗼𝗿𝗽𝘀 | #𝗖𝗼𝗻𝘁𝗮𝗰𝘁𝗪𝗶𝘁𝗵𝗧𝗲𝗿𝗿𝗼𝗿𝗶𝘀𝘁𝘀

𝗢𝗽 𝗦𝗵𝗲𝗿𝘂𝘄𝗮𝗹𝗶 | 𝗖𝗼𝗻𝘁𝗮𝗰𝘁 𝗪𝗶𝘁𝗵 𝗧𝗲𝗿𝗿𝗼𝗿𝗶𝘀𝘁𝘀

Today at around 11:30 AM, contact was established with terrorists in the general area of #𝗚𝗮𝗺𝗯𝗵𝗶𝗿𝗠𝘂𝗴𝗹𝗮𝗻, #𝗥𝗮𝗷𝗼𝘂𝗿𝗶 during an 𝗶𝗻𝘁𝗲𝗹𝗹𝗶𝗴𝗲𝗻𝗰𝗲-𝗯𝗮𝘀𝗲𝗱 𝗷𝗼𝗶𝗻𝘁 𝗼𝗽𝗲𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 conducted alongwith and CRPF. Troops responded swiftly with 𝗰𝗮𝗹𝗶𝗯𝗿𝗮𝘁𝗲𝗱 𝗮𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻. Firefight ensued and a 𝗰𝗼𝗿𝗱𝗼𝗻 has been effectively established.

𝗢𝗽𝗲𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗿𝗲𝗺𝗮𝗶𝗻 𝘂𝗻𝗱𝗲𝗿𝘄𝗮𝘆.

Address

Srinagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JK News Scoop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JK News Scoop:

Share