Atiqaad-TV

Atiqaad-TV we are totally non political

this channel is not affiliated with any particular islamic or social organization , All types of Islamic and social content will be available on this channel we stand with Love, peace and harmony.

یومِ عاشورہ اور شہادتِ امام حسین علیہ السلام تاریخِ انسانی کا وہ لازوال باب ہے جو ہمیں حق، سچائی اور مظلومیت کا ابدی درس...
26/06/2026

یومِ عاشورہ اور شہادتِ امام حسین علیہ السلام تاریخِ انسانی کا وہ لازوال باب ہے جو ہمیں حق، سچائی اور مظلومیت کا ابدی درس دیتا ہے۔ میدانِ کربلا میں نواسۂ رسول، حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان اور 72 جانثاروں کے ہمراہ باطل، ظلم اور جابر سلطنت کے سامنے سر نہ جھکا کر دینِ اسلام کی روح کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ آپ کی یہ عظیم قربانی کسی اقتدار کے لیے نہیں، بلکہ انسانیت کی بقا، عدل و انصاف اور اصلاحِ امت کے لیے تھی۔ پیاس کی شدت، مصائب کے پہاڑ اور تنہائی کے باوجود سجدۂ شکر میں سر کٹوا کر آپ نے ثابت کر دیا کہ الٰہی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔ جوش ملیح آبادی نے کیا خوب کہا تھا کہ "انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین"۔ آج یومِ عاشورہ کے موقع پر امامِ عالی مقام، مخدراتِ عصمت اور تمام شہدائے کربلا کی بارگاہ میں عقیدت کا بہترین نذرانہ یہی ہے کہ ہم اپنے اندر حسینی کردار پیدا کریں، ہر دور کے یزید اور باطل کے سامنے ڈٹ جائیں اور حق و صداقت کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں۔ سلام بحضور شاہِ کربلا و اسیرانِ کربلا۔

کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ"​انتہائی رنج و ملال کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم مولوی مزمل صاحب (ساکن سیر ہمدان) ...
21/06/2026

کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ"
​انتہائی رنج و ملال کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم مولوی مزمل صاحب (ساکن سیر ہمدان) کی نانی محترمہ گزشتہ روز اس دارِ فانی سے رخصت فرما گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
​اس سانحہ ارتحال پر پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کے لیے آج مولانا شبیر احمد وانی صاحب کی صدارت میں ایک مقتدر وفد محرومہ کے گھر (طورو، کہری بل) حاضر ہوا، جس میں مولانا ظہور احمد بٹ صاحب اور مولانا نعیم الدین کھانڈے صاحب جیسے جید علما شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا نعیم الدین کھانڈے صاحب نے "فلسفۂ موت و حیات" پر ایک جامع اور روح پرور وعظ فرمایا۔ انہوں نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ انسانی اعمال کا دارومدار خاتمہ بالخیر اور ایمانِ کامل کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے پر ہے۔ انہوں نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، جو مصائب میں صبرِ جمیل کی بہترین مشعلِ راہ ہے۔
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محرومہ کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور مولوی مزمل صاحب سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین!

انشاءاللہ
19/05/2026

انشاءاللہ

13/04/2026

Address

Srinagar
190001

Telephone

+918082556035

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atiqaad-TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Atiqaad-TV:

Shortcuts

Share