30/01/2026
ھومیوپیتھک ڈاکٹرز ایک سوال ہم سے بہت زیادہ پوچھتے تھے کہ مریض کو جو آپ نے ھومیوپیتھک دوا تجویز کی ہے اسکی پوٹینسی کیا ہوگی۔ ؟؟؟
تحریر و تحقیق
ہومیوپیتھک ڈاکٹر AlMas Haji
ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ پوٹینسی ھومیوڈاکٹر کی زاتی تجویز ہوتی ہے، جو وہ مریض کی حالت، مرض کی کیفیت اور سٹیج، دوا کی قسم اور تجربے کی بنیاد پر تجویز کی جاتی ہے۔ جیسے اگر ایک مریض کے گردے سے پتھری نکل کر یوریٹر میں آکر پھنسی ہوئی ہے، اور وہ درد کی شدت سے قلبلا رہا ہے، کلینک پر لوٹ پوٹ ہورہا ہے، رو رہا ہے، درد ناقابل برداشت ہے، اس نے نے درد کے مقام کو اپنے ہاتھ سے جکڑ رکھا ہے، اس سے کہیں بیٹھا نہیں جارہا، وہ بات کرنا بھی برداشت نہیں کررہا، بس کہتا ہے کہ مجھے بے شک کوئی زھریلہ ٹیکا لگا دیں، میری درد کو ختم کردیں۔ اب یہاں پرپہلی دوا بنتی ہے، بیلاڈونا۔ اب بیلاڈونا کی پوٹینسی کے انتخاب کامرحلہ آتا ہے۔
1. ۔ مریض کی حالت دیکھیں، یہ Acute Condition ہے، یہاں کروڈ مقدار میں بیلاڈونا دی گئی یا بربرس مدرٹنکچر میں دیا گیا تو مریض کی حالت اور خراب ہونے کا اہتمال ہے۔ اس لئے بیلاڈونا اونچی طاقت میں استعمال ہوگی۔
2. ۔ مرض کی حالت اور کیفیت۔ دیکھا جائے گا کہ مرض یعنی Renal Calulai Pain یا Ureter Infection یا اس کی سوجن کی حالت کیسی ہے، مرض کی Stage کونسی ہے، یہاں مریض کے مرض کی آخری سٹیج ہے، یعنی آپ کے اس ٹائم بہت کم ہے، مریض تو درد کی شدت سے بلبلا اُٹھا ہے، یہاں چھوٹی پوٹینسی کام نہیں کرے گی، اس لئے بیلاڈونا یا بربرس یا لائیکوپوڈیم جو بھی علامات کے مطابق آپ نے دوا منتخب کررکھی ہے، اس کی ہائی پوٹینسی دی جائے گی، اور ایک خوراک دی جائے گی۔ یعنی مرض کی کیفت کو دیکھتے ہوئے ہی دوا کی دھرائی ہائی پوٹینسی میں دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے۔
3. ۔ دوا کی قسم۔ یہاں دیکھا جائے گا کہ دوا کی قسم کونسی ہے، مثلاْ دوا اگر عام سادہ پودا Plant ہے، تو اسکی پوٹینسی کم Low اور اگر پودا زھریلہ ہے تو اس کی پوٹینسی ہائی رکھی جاتی ہے، بیلاڈونا ایک زھریلہ پودا ہے، اس لئے اس کو ہائی پوٹینسی میں استعمال کرنا چاہے، اسی طرح زھریلے کیمکل جیسے کروٹیلس اور آرسنک وغیرہ یہ بھی اونچی طاقت میں دینے کا اصول ہے۔ بربریس ولگیرس ایک عام سادہ پودا ہے، یہ زھریلا نہیں، اس لئے اس کو کم طاقت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
4. ۔ آخری بات تجربہ۔ جو بیس کرتا ہے دوا کے ایکشن پر، اگر آپ نے اس کو پڑھا ہو تو۔۔۔۔ دوا کے بارے دیگر ڈاکٹرز کی رائے، اگر آپ نے ڈوز اینڈ پوٹینسی کتاب یا ڈاکٹر بنارس خان صاحب کی کتاب پوٹینسی ھومیوپیتھی کا حکم اگر آپ نے پڑھی ہوتو ۔۔۔۔۔ مطلب کہنے کا یہ ہے کہ جو دوا بھی آپ نے منتخب کی، اس کے بارے تاریخ میں کس ھومیوڈاکٹر نے کس پوٹینسی میں کس کیس میں کیا نتیجہ لیا ہے؟ یہ ظاہر ہے کہ آپ کے تجربے اور تعلیم پر منحصر ہے۔ ہمارے زاتی تجربہ میں اس مریض کی دوا اگر اس وقت بیلاڈونا آرہی ہے تو دنیا کے سارے ھومیوپیتھس اس کو ہائی پوٹینسی میں ہی دیتے رہے ہیں۔
اب آتے ہیں کہ اپ کو بالکل سمجھ نہیں آرہی کہ ہر مریض کی ہر مرض میں ایک ہی دوا مختلف پوٹینسی میں کیسے سلیکٹ کرتے ہیں۔ آپ کو اوپر درج چاروں طریقے نہیں آتے، یا سمجھ نہیں آئی، اور آپ چاہتے ہیں کہ بس کوئی ایک فارمولہ ہو اور میں اس فارمولے میں ضرب تقسیم کروں اور جو سامنے مریض بیٹھا ہے، اس کی دوا کی پوٹینسی نکل آئےتو وہ فارمولہ بھی ہم نے دریافت کرلیا ہوا ہے۔ آپ اس فارمولے کو اپلائی کرکے ہر مریض کی ہر دوا کی پوٹینسی بہت آسانی سے ایک منٹ میں نکال سکتے ہیں۔ آپ کو اوپر درج چاروں اصولوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔۔۔۔ وہ فارمولہ ہم نے بورڈ پر لکھ دیا ہے، اس کو پڑھ کرنکال لیں۔ یا اگر اسکی بھی سمجھ نہیں آئی تو آپ سب اس اتوار کو ہمارے کلینک پر صبح ۱۰ بجے تشریف لے آئیں ہم ہر ایک کو اس بارے عملی مظاہرہ Practical Demonstration کرکے دکھا دیں اور سمجھا بھی دیں گے۔
#ہومیوپیتھی