Zayn meo

Zayn meo Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zayn meo, Advertising agency, Muscat.

15/09/2025
21/01/2025

Sparkle like you mean it🤫➿

03/02/2024

‏گزشتہ سے پیوستہ- (حقیقی آذادی کی کہانی)

صبح جلدی اُٹھ جانے کی وجہ سے نو بجے تک ووٹ ڈال کے فارغ ہو گیا اور گھر آ کے سو گیا۔

میں نے اپنی زمہ داری پوری جو کر دی تھی۔

خواب میں دیکھا کہ پاکستان کے انتہائی بُرے حالات ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت کا ایک نا تھمنے والا طوفان آچکا ہے۔ مجرموں کے ٹولے کو دھاندلی سے ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے پرانے طریقوں پہ چلتے ہوئے ہمیں مکمل برباد کر بیٹھے ہیں۔ مڈل کلاس کا وجود ختم ہو چکا ہے اور زکاۃ دینے والے زکاۃ لینے والے بن گئے ہیں۔ غریب پھر سے آٹے کی لائینوں میں لگے جان سے جا رہے ہیں۔

لیکن ملک پہ قابض، کرپشن میں لتھڑے وہی خاندان اور سی آئی اے پاکستان برانچ کے نوکروں کی جائیدادیں اور اثاثے، غریب پیشہ ور عورت کی اولاد کی طرح بڑھ رہے ہیں۔

حرام اور بے حساب۔

میرا امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔ ڈالر اتنا بے قابو ہے کے مال خریدنے سے درآمد ہونے تک فائدہ نقصان میں بدل جاتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے فیکٹریاں بند کر دی ہیں۔ آرڈر پورے نا ہونے پہ کانٹریکٹ بھی گئے اور ساکھ بھی۔

عورت کی عزت لٹتی تو تھانیدار اس پہ چیختا ہے، عزت اتنی پیاری تھی تو گھر سے نکلی کیوں۔

ڈرون حملے میں بچے مرتے ہیں تو کمانڈر ماں پہ چیختا ہے، مر گئے ہیں تو کیا ہوا اور پیدا کر لے۔

سائل فریاد لے کے منصفِ اعلی کے پاس جاتا ہے تو وہ اس پہ چیختا ہے، گرمی برداشت نہیں ہوتی کچن میں گئے کیوں۔

پورا نظام ننگی طوائف کی طرح طاقتور تماش بین کے اشاروں پہ ناچتا ہے۔
پولیس ریاست کا سب سے غلیظ اور گھنونا ہتھیار بن چکا ہے۔ جب چاہتے ہیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ عوام کو ایکسپائر گیس شیل مارتے ہیں۔ عورتوں کی چادریں کھینچتے ہیں۔ بچوں کو اتنا ہراساں کرتے ہیں کے وہ خوف سے مر جاتے ہیں۔

بین الاقوامی کمیونیٹی میں ہمارا قومی وقار ختم ہو چکا ہے۔ دشمن ہمیں ایٹمی فقیر کہہ کے ذلیل کرتا ہے اور ہم کاسہ ہاتھ میں لیئے کبھی اِس کے در کبھی اُس کے در کبھی در بہ در۔

لوگ پریشان بےچین اور شدید مایوس ہیں۔ ایئر پورٹس کی فضاء بہت زیادہ باہر جانے والوں کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ بوجھل اور غمگین رہتی ہے۔

میں فکر روزگار میں پریشان گھر آتا ہوں تو ٹی وی پہ ڈرون حملوں میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو ہزار، جی ہاں پورے دو دو ہزار روپے دینے کی پروقار تقریب ہے جس میں صدر مملکت اور وزیر اعظم خود یہ خطیر رقم مستحقین میں تقسیم کریں گے۔ اور اس کے بعد میں زندگی کا سب سے بھیانک منظر دیکھتا ہوں۔

بھگوڑا صدر اور بھگوڑی وزیر اعظم۔

اس کریہہ منظر سے ایک دم جھرجھری آتی ہے اور میں لاحول پڑھتا ہوا اٹھ جاتا ہوں۔ بائیں طرف منہ کر کے تین بار تھوکتا ہوں اور شیطان مردود سے پناہ مانگتا ہوں۔

فوراً احساس ہوتا ہے کہ میری زمہ داری ابھی پوری نہیں ہوئی۔

گھڑی پہ نظر ڈالتا ہوں تو گیارہ بجے ہیں گھر والوں کو کہتا ہوں تیار ہو جاو ہم چل رہے ہیں۔
بیگم پوچھتی ہے کہاں؟ میں چھوٹے بیٹے کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں، اس کے مستقبل کا پہرہ دینے۔

وہ کہتی ہے لیکن ہمیں تو الیکشن اور ووٹنگ کے بارے میں کچھ ٹیکنیکل نہیں آتا۔ میں اُسے کہتا ہوں کے ہمیں کرنا کچھ نہیں بس چوروں کو اپنی موجودگی سے یہ احساس دلانا ہے کے ہم اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ وہاں پہنچے تو پہلے ہی سینکڑوں لوگ ہماری ہی طرح بیٹھے اپنے بچوں کے مستقبل کا پہرہ دے رہے تھے۔

چوکیداروں کی تعداد اتنی تھی کے چوروں کا ہر منصوبہ ناکام ہوتا ہے۔

آج پاکستان کی بدنصیبی کا آخری سورج غروب ہو رہا تھا۔ کل ایک نئے دن کے ساتھ ایک بہت لمبے اور مشکل سفر کا آغاز۔ خان جیت گیا تھا اور زخمی پاکستان جشن منا رہا تھا۔

30/01/2024

دفعہ144تو ووڈ گیا 😂😂

Address

Muscat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zayn meo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zayn meo:

Share