Alvi News Official

Alvi News Official madia

محترم جناب عمران خان صاحب کی بے مثال قیادت، انتھک محنت، اور غیر معمولی خدمات پر ہم دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرت...
27/04/2025

محترم جناب عمران خان صاحب کی بے مثال قیادت، انتھک محنت، اور غیر معمولی خدمات پر ہم دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کے دور میں جو پیشہ ورانہ ماحول، شفافیت اور خدمت کا جذبہ پروان چڑھا، وہ ہمارے ادارے کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔
ان کی بصیرت افروز رہنمائی نے نہ صرف ہمارے طرزِ عمل کو نکھارا بلکہ ہمیں اعلیٰ اخلاقیات، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کا شعور بھی عطا کیا۔

آج جب وہ اپنے نئے سفر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں، تو ہم دل گرفتگی کے ساتھ ان کی رخصتی کو محسوس کر رہے ہیں۔
مگر ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ جہاں بھی جائیں گے، اپنی قابلیت اور محنت سے نئے سنگِ میل قائم کریں گے۔
ہم دعاگو ہیں کہ ربِ کریم ہر قدم پر ان کی حفاظت فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا کرے
آمین
"اچھے رہنما وہ ہوتے ہیں جو اپنے پیچھے راہیں نہیں، راستے روشن کر کے جاتے ہیں۔"
نعیم احمد

*چیرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ اکرام غازی ایم پی اے ایک کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے گھنیاں روڈ کے افتتاح کے بعد دعا کررہے ہیں *...
30/09/2024

*چیرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ اکرام غازی ایم پی اے ایک کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے گھنیاں روڈ کے افتتاح کے بعد دعا کررہے ہیں *
روڈ افتتاح آمد پر اہلیان گھنیاں نے ایم پی اے اکرام غازی اور انکے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا
ترقیاتی فنڈز آپ کا حق ہے یہ کوئی احسان نہیں ہے
گاوں گھنیاں کے جو بھی مسائل ہیں وہ میرے علم میں انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

23/08/2024
 #اوگی   عوامی ایم پی اے اکرام اللہ غازی  کا کیٹگری ڈی ہسپتال چارباغ کا دورہ.ڈاکٹر سجاد کی موجودگی میں تمام عملے کے ساتھ...
22/02/2024

#اوگی
عوامی ایم پی اے اکرام اللہ غازی کا کیٹگری ڈی ہسپتال چارباغ کا دورہ.
ڈاکٹر سجاد کی موجودگی میں تمام عملے کے ساتھ میٹنگ.
ایم پی اے اکرام اللہ غازی نے تمام سٹاف کو مریضوں کی سہی معنوں میں خدمت کرنے کی تلقین کی.
تمام سٹاف نے اکرام اللہ غازی اور کو یقین دہانی کروائی کہ وہ عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکے اپنی خدمات سر انجام دینگے.

بٹگرام. کس پل کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے کے سبب پہاڑ سے ٹکرا گئی. ٹرک مکمل طور سے تباہ. تین افراد زخمی. زخمیوں کا تعلق ما...
15/04/2023

بٹگرام. کس پل کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے کے سبب پہاڑ سے ٹکرا گئی. ٹرک مکمل طور سے تباہ. تین افراد زخمی. زخمیوں کا تعلق مانسہرہ اور حویلیاں سے بتا یا جاتا ہے. جبکہ ٹرک بھی حویلیاں کے رہائشی کی ہے. زخمیوں کو مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے.

سید آصف حسین شاہ کے والد سید دیدار شاہ صاحب وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج دن 10 بجے باگڑیاں میں ادا کی جائے گی.
13/03/2023

سید آصف حسین شاہ کے والد سید دیدار شاہ صاحب وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج دن 10 بجے باگڑیاں میں ادا کی جائے گی.

‏گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف نے آج کے ضمنی انتخابات والی سیٹیں مختلف سیاسی جماعتوں سے جیتی تھیں لیکن آج 13 ج...
16/10/2022

‏گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف نے آج کے ضمنی انتخابات والی سیٹیں مختلف سیاسی جماعتوں سے جیتی تھیں لیکن آج 13 جماعتوں پر مشتمل اتحاد سے جیتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین سیاسی رہنما اور تحریکِ انصاف پورے پاکستان کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہیں۔

15/09/2022

 #اوگی  اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر  عظمی شاہ نے سسل گلی اوگی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اور متعدد سبزی و فروٹ قصابوں اور مرغی فروش...
21/04/2022

#اوگی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمی شاہ نے سسل گلی اوگی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اور متعدد سبزی و فروٹ قصابوں اور مرغی فروشوں بیکریوں کے مالکان پر جرمانے عائد کیے ۔ جب کہ بعض دوکانداروں کے خلاف تھانہ اوگی کو مراسلے ارسال کیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ عظمیٰ شاہ نے سسل گلی اوگی بازار میں ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کرتے ہوئے بعض دکانداروں کے خلاف تھانہ اوگی کو مراسلے ارسال کیے انہوں نے تاجروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ گلی سڑی اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایسے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ماہ رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے تاجر جائز منافع کمانے کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

Address

Abbottabad

Telephone

+923403900640

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alvi News Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alvi News Official:

Share