Young Doctor's Association- YDA KPK

Young Doctor's Association- YDA KPK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Young Doctor's Association- YDA KPK, Social Media Agency, Khyber Pukhton Khowa, Abbottabad.

This is the official page of All Ydians of Teaching & Complex Hospitals comprise YDA LRH, YDA KTH, YDA HMC, YDA ATH, YDA MMC, YDA SGTH, YDA QHAMC, YDA BKMC, YDA MMMTH, YDA KGNTH, YDA KOHAT, YDA TTH, and all DHQs, THQs

ایک 8 سال کے، بچے کے لئے پشاور کے کسی ہسپتال میں بیڈ مہیا نہیں تاکہ مریض داخل ہو سکے اس حکومت نے 13 سال میں صحت نظام کو ...
10/12/2025

ایک 8 سال کے، بچے کے لئے پشاور کے کسی ہسپتال میں بیڈ مہیا نہیں تاکہ مریض داخل ہو سکے اس حکومت نے 13 سال میں صحت نظام کو اتنامفلوج کیا کہ ڈی ایچ کیو لیول پر بیڈز تو دور کی بات اکسیجن اور دوائیاں تک نہیں ملتی اور پشاور کے بڑے ہسپتالوں کا یہی حال ہے کہ کوئی بیڈ نہیں ملتی. سیکٹری ہیلت اور ہیلت منسٹر صاحب اس بچے کی تکلیف اور اگر خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے اسکے ذمہ دار ہونگے، نہ ڈاکٹر کی قتل کا انصاف اور نہ مریض کو انصاف ،یہ اندھیر نگری اور کالا قانون اخر کب تک. یہ بچہ کسی کابھی یو سکتا یے، اپ لوگ خود بھی ہو سکتے ہیں لہذا سوچ کر فیصلہ کریں، ینگ ڈاکٹرز کی اواز کھبی دھب نہیں سکتی نہ پہلے اور نا اب، ہم ہمیشہ ظلم اور بربریت کے خلاف اواز اٹھائینگے انشاء اللہ

08/12/2025
ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال کی وہ لیڈی ڈاکٹر, جو چار دن پہلے اغوا ہوئی تھی, آج اُس کی لاش مل گئی....
08/12/2025

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال کی وہ لیڈی ڈاکٹر, جو چار دن پہلے اغوا ہوئی تھی, آج اُس کی لاش مل گئی. ایک ڈاکٹر, ایک بیٹی, ایک انسان, جو ڈیوٹی پر جانیں بچانے نکلتی تھی, خود اس نظام کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئی. یہ صرف ایک قتل نہیں, یہ پورے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف ہے.

اگر ایک سرکاری ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر تک محفوظ نہیں, تو عام شہری کس کھاتے میں آتے ہیں. ریاست نے اپنی ذمہ داری چھوڑ دی, اداروں نے آنکھیں بند کر لیں, اور مجرموں نے کھلے عام جرم کرنا سیکھ لیا, کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پکڑا کوئی نہیں جائے گا.

یہ واقعہ ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ ہمارا نظام تحفظ دینے کے قابل نہیں رہا. چار دن تک ایک ڈاکٹر لاپتہ رہی, مگر کوئی ہنگامی حرکت میں نہ آیا. کوئی مؤثر سرچ آپریشن نہیں, کوئی تیز رفتار انویسٹی گیشن نہیں, کوئی فوری ریسکیو نہیں.

اس ملک میں ڈاکٹر صرف مریضوں کی جان نہیں بچاتے, وہ خود اپنی جان بھی روزانہ داؤ پر لگاتے ہیں.

اللہ پاک اُس شہید ڈاکٹر کی مغفرت فرمائے, اس کے گھر والوں کو صبر دے. آمین.
اور ہم, بطور معاشرہ, بطور ریاست, کب جاگیں گے؟ کب وہ دن آئے گا جب ایک عورت, ایک ڈاکٹر, ایک شہری اس زمین پر
محفوظ ہو کر سانس لے

30/11/2025

تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ دیر میں آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کا صرف اس وجہ سے انتقال ایک دل خراش سانحہ ہے کہ ICU وارڈ کو تالے لگے ہوئے تھے اور CCU کے سامنے آوارہ کتے بیٹھے رہتے ہیں۔
یہ صورتحال ہمارے صحت کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

بدقسمتی سے جب ہسپتال کی سہولیات، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف ڈاکٹرز نے آواز اٹھائی تو ہیلتھ سیکرٹری خیبر پختونخوا اور MS ڈاکٹر بخت زادہ نے دو ایماندار ڈاکٹرز ،ڈاکٹر نجیب اور ڈاکٹر ماجد کو معطل کر دیا۔
آج تک ان دونوں ڈاکٹرز کو انصاف نہیں مل سکا۔

20/11/2025

صحت اور تحریک انصاف حکومت..

ڈاکٹر نجیب حال ہی میں کراچی سے اسپیشلازیشن مکمل کر کے تیمر گرہ اتا ہے۔ تیمرگرہ ہسپتال میں ایم ایس کے کرپشن کی داستانوں کیخلاف محکمہ صحت کو تحریری طور پر طلع کرتا ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ الٹا ڈاکٹر نجیب کو ہی ٹرانسفر کیا جاتا ہے، جسکے خلاف عدالت سے دادرسی کیلئے رجوع کرتا ہے اور عدالتی فیصلہ ڈاکٹر نجیب کے حق میں اتا ہے اور ٹرانسفر واپس ہوجاتا ہے۔
لیکن محکمہ صحت ایک بار پھر ڈاکٹر نجیب اور ڈاکٹر ماجد ارشد کو عدالتی حکم کے باوجود ۱۲۰ دن کیلئے معطل کرتا ہے۔کیا ھمیں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ کرپشن کیخلاف بولوکے تو سزا ملے گی۔
کیا انصاف کا تقاضہ یہ نہیں کہ تمام الزامات کی جانچ پڑتال ہوتی اور کرپشن ثابت ہونے پر ایکشن ہوتا۔
عجب رسم ہیں ہمارے۔۔

13/11/2025

سوات : سیدو میڈیکل کالج کے ہاؤس جاب ڈاکٹرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاؤس جاب ڈاکٹرز عرفان، عمران، مختیار احمد، سمیع الرحمن، نثار و دیگر نے بتایا کہ حکومت نے 2019 میں کالج کی 96 نشستیں بڑھا کر 120 کر دی تھیں، تاہم اب صرف 96 ڈاکٹرز کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں جبکہ 24 ڈاکٹرز مسلسل تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے رجسٹرڈ ہیں اور معاوضہ ان کا قانونی حق ہے۔

ڈاکٹرز نے الزام لگایا کہ صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ صرف 96 سیٹوں کی تنخواہیں ریلیز کر رہا ہے جس سے امتیازی سلوک کا تاثر ملتا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت، PMDC اور پرنسپل سیدو میڈیکل کالج سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محروم ڈاکٹرز کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں بصورت دیگر وہ احتجاج اور قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوں گے۔

12/09/2025
11/09/2025
11/09/2025

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شدت,حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اوپی ڈی کے بعد آئی بی پی سروس بھی بند رکھنےکا اعلان، ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا جاری
Hayatabad Medical Complex HMC- Peshawar

11/09/2025
11/09/2025

Address

Khyber Pukhton Khowa
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctor's Association- YDA KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share