17/05/2026
حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سےمارکیٹ بندش کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈاون/رات دکانوں کی بندش کے احکامات معطل
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کے تحت مارکیٹس، تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کے مقررہ اوقاتِ بندش پر عملدرآمد کو آئندہ احکامات تک معطل کیا جاتا ہے۔
تاہم تمام شہریوں، تجارتی اداروں، مارکیٹس، پلازہ جات، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتوں اور سرکاری دفاتر سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کے بچاؤ کے اقدامات پر عمل جاری رکھیں، خصوصاً غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز، ائیر کنڈیشنرز کا محتاط استعمال اور غیر ضروری بجلی کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ وسیع تر عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔