27/12/2024
ایبٹ آباد
سابق کونسلر بانڈی پیسر علاقہ کے متفقہ چیئرمین ملک نثار اعوان نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ لورہ کے اے ایس آئی میر افگن نے نفری کے ہمراہ 75 سال کے حکیم اشرف نامی شخص کے فارم ہاؤس پر 25 دسمبر کو چھاپہ زنی کی اور اس کو گرفتار کرکے تھانہ سے دوبارہ واپس چھوڑ دیا ۔اس سے اگلے روز دوبارہ چھاپہ زنی کرکے اس کے ملازم کو پکڑنے کو کی کوشش کی جس میں کامیاب نہ ہوئے تو فارم ہاؤس کے ہزار میٹر کے فاصلے پر میرے تھری سٹار سٹون کرش پلانٹ پر مشے میں دھت ہو کر بھی آکر تلاشی کی اور بدتمیزی بھی کرتے رہے اور حکیم کے ملازم نواب کے بارے میں پوچھ گچھ کرکے چلے گئے۔27 دسمبر کے روز گھر جانے کے لئے بانڈی سٹاپ پر کھڑا تھا اے ایس آئی نے ان پر دھاوا بول دیا ۔اے ایس آئی نے اپنے پانچ پولیس اہلکاروں سے مل کر تشدد کرنا شروع کردیا مار پیٹ اورزدہ کوب کرکے موبائل بھی چھین لیا تھا اور بنا کسی قصور کے ہتکھڑی پہنا دی ۔ملک نثار اعوان نے قرآن کریم پر حلف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے سرعام سڑک پر ان پر تشدد کیا اور ہتھکڑی پہنائی جس سے ان کی ساکھ مجروع ہوئی ہے ۔اسی مار پیٹ کے دوران انہوں گاڑی میں پھینک دیا تھا اور آگے راستے میں ان کے پلانٹ کے پاس اتار کر دوبارہ حکیم ملازم کے پیچھے دوڑ پڑے ۔ملک نثار اعوان کا کہنا تھا پولیس نے ان کے پلانٹ سے تین ہزار روپے ڈیزل کے خرچ کے لئے بھی لئے جب کہ ان کے ملازمین سے تقریبا ڈیڑھ سال سے پیسے بھی لیتے رہتے ہیں۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کرش پلانٹ پر ان کے ساتھ درجنوں گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے وہ گورنمنٹ کو رائیلٹی اور ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے دے رہے ہیں ۔محب وطن عزت دار شخص کے ساتھ غیر انسانی سلوک انصاف کے منافی ہے ۔ملک نثار احمد نے اپنے ساتھ کی جانیوالی زیادتی پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا ،ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل سے انصاف دینے کی اپیل کی ہے ۔اگر نوٹس نہ لیا گیا تو اپنے علاقہ کے عوام کے ساتھ فوارہ چوک میں دھرنا کی بھی دھمکی دی ہے۔