Ubaid Ur Rehman

Ubaid Ur Rehman I am also providing services as a virtual assistant for various tasks

I am a professional Web Designer and working as a freelancer since last 10 years on different freelance platforms,
I can Design, Develop your website from scratch.

27/08/2022

Anyone want to donate for flood victims can send there donations we are working actively in flood affected area

20/08/2022

Who want to learn freelancing and earn online?

 طیارہ حادثہ میں واحد بچ جانے والا مسافر ہسپتال کے بستر پر پرسکون انداز میں لیٹا تھا اور ملاقاتیوں کا تانتا بندھا ہوا تھ...
22/04/2022



طیارہ حادثہ میں واحد بچ جانے والا مسافر ہسپتال کے بستر پر پرسکون انداز میں لیٹا تھا اور ملاقاتیوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔چونکہ اس کی حالت اچھی تھی اس لئے وہ کسی کو ملاقات سے منع نہیں کر رہا تھا۔
"میرا بیٹا بھی اس طیارے میں تھا، ہم اس کے منتظر تھے مگر.... وہ نہیں آیا“
یہ ایک ادھیڑ عمر شخص تھا جو اپنے بیٹے کا آخری احوال جاننے کیلئے موہوم امید کے سہارے بچ جانے والے واحد مسافر کے پاس آیا تھا۔اس نے اپنے بیٹے کا تعارف کرایا اور اس کا نام عظیم بتایا۔عظیم نام سن کر مسافر چونک پڑا اور بے ساختہ بولا۔
"عظیم؟ ہاں وہ میرے ساتھ ہی بیٹھا ہوا تھا۔وہ ایک بااخلاق نوجوان تھا۔“ مسافر نے گھمبیر آواز میں کہا تو باپ کی آنکھیں چمکنے لگیں۔
"وہ بہت خوش تھا.... اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان آرہا تھا....کل ہی ہماری اس سے بات ہوئی تھی...وہ کہہ رہا تھا یہاں آکر وہ دو دن لمبی تان کر سوئے گا اور کوئی اس کی نیند میں مخل نہیں ہوگا“ ادھیڑ عمر شخص کے ہونٹوں پر بجھی مسکراہٹ تیر رہی تھی۔
"ہاں وہ اپنی یونیورسٹی کی باتیں کر رہا تھا، اپنے دوستوں کی، ساتھی طالب علموں کی۔ہم دونوں اس مختصر سفر میں دوست بن گئے تھے۔ ہمارا سفر بہت خوشگوار رہا اور ہم دونوں کتنی ہی دیر تک ہنستے رہے“ بچ جانے والا مسافر خلا میں تکتا ہوا روانی سے بولتا چلا گیا۔
"جب طیارہ کریش ہونے لگا تو اس کی کیا کیفیت تھی؟ آہ اس نے عین جوانی میں وہ کچھ دیکھا جو نہایت خوفناک ہے“ باپ شاید اپنے بیٹے کو تصور میں دیکھ رہا تھا اور خوف کے ان لمحات کی سنگینی پرکھ رہا تھا جو اس کے بیٹے پر گزری۔
"میں اس کے حوصلے پر حیران ہوا۔وہ بالکل ڈرا ہوا نہیں تھا۔اس نے میری ران پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا کہ مرنا ایک دن ویسے ہی ہے تو ڈرنے کی کیا تک؟“ بچ جانے والے مسافر نے کہا تو باپ کے اعصاب ڈھیلے پڑ گئے۔شاید اس کا درد مدھم ہوگیا تھا۔
"کیا سچ میں وہ خوفزدہ نہیں ہوا؟ کیا واقعی اس پر اتنی تکلیف نہیں گزری جس کا میں تصور کر رہا ہوں؟“ باپ مزید مرہم کا طلبگار تھا۔
"یقین جانیں بالکل نہیں۔وہ مکمل پرسکون تھا۔اس نے آپ کیلئے اور اپنے گھر والوں کیلئے مجھے پیغام بھی دیا تھا جیسا کہ باقی مسافروں نے بھی اس روایت پر عمل کیا تھا“ بچ جانے والے مسافر نے سنسنی خیز لہجے میں کہا۔
"کیسا پیغام؟“ باپ نے بے صبری سے پوچھا۔
"یہ کہ وہ آپ سے ساری عمر کہہ نہیں سکا لیکن وہ آپ کو تہہ دل سے چاہتا تھا۔وہ اپنے گھر والوں کو کہنا چاہتا تھا کہ مَیں تم میں سے ہر ایک سے محبت کرتا ہوں“ بچ جانے والا مسافر بولا تو باپ نے ایک طویل سانس لیا۔یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے بیٹے کے ساتھ آخری باتیں کر چکا ہو اور اس کا آخری دیدار کر آیا ہو۔اس کے سینے سے منوں بوجھ ہٹ گیا تھا۔وہ چند لحظے زندہ بچ جانے والے مسافر کی آنکھوں میں دیکھتا رہا۔ان آنکھوں نے اس کے بیٹے کو دیکھا تھا۔پھر اس نے بطورِ تشکر اس کا ہاتھ زور سے دبایا اور کمرے سے نکلنے لگا۔مسافر ترحم اور حسرت سے اسے جاتا دیکھتا رہا۔
"ایک دوسرے مسافر کا وارث اندر آنا چاہتا ہے کیا آپ اجازت دیتے ہیں؟“ ایک خوبرو نرس نے اندر آکر مسافر سے کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلا دیا۔
اندر آنے والی ایک برقعہ پوش خاتون تھی۔سلام دعا اور خیر خیریت دریافت کرنے کے بعد اس نے رندھی آواز میں کہا۔
"حاشر... میرا شوہر... وہ اسی طیارے میں سوار تھا....میں چھ ماہ سے اس کے انتظار میں آنکھیں فرشِ راہ کئے ہوئے تھیں... شاید تم نے اسے دیکھا ہو “ برقع پوش خاتون کی آواز میں امید تھی۔
بچ جانے والا مسافر چند لمحے برقع پوش خاتون کی آنکھوں میں دیکھتا رہا جو نم آلود تھیں، پھر بھاری آواز میں بولا۔
"حاشر.... ہاں وہ میرے ساتھ ہی بیٹھا ہوا تھا۔وہ ایک بااخلاق شخص تھا“
اگرچہ زندہ بچ جانے والے مسافر کی ساتھ والی نشست حادثے کے وقت تک خالی رہی تھی لیکن اسے وہ سب جھوٹ کہنے تھے جن سے جان بحق ہونے والے مسافروں کے پیاروں کی تسلی ہوسکتی تھی!!

16/01/2022

ǝɯᴉʇ ʇuǝɹɹnɔ ɹnoʎ ʇuǝɯɯoɔ puɐ ǝʞᴉl sᴉɥʇ pɐǝɹ uɐɔ noʎ ɟI

کیا خبر کون کہاں ترک تعلق کر لےاب اکٹھے ہیں تو تصویر بنا لی جائے
01/01/2022

کیا خبر کون کہاں ترک تعلق کر لے
اب اکٹھے ہیں تو تصویر بنا لی جائے

30/09/2021

Please Like and share

29/07/2021

Sajid sadpara from summit of k2

20/06/2021

Please vote and share

22/04/2021

شاعر نیلم جناب ضیاء الرحمن ضیاء صاحب

Address

Urdu Nagar Gojri Mera
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaid Ur Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ubaid Ur Rehman:

Share

Category