Bhawana News بھوآنہ نیوز

Bhawana News          بھوآنہ نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhawana News بھوآنہ نیوز, Ahmedpur Sial.
(2)

#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

29/09/2026

وطن عزیز میں اصل طاقت و اختیار کے مالک سرکاری نوکر ہی ہیں ۔۔۔۔
ایک عام آدمی کے لیئے پیر وہی ہے جو اس کا مسئلہ حل کردے۔
اے سی جڑانوالہ ضیاء اللّہ گوندل سے اظہار عقیدت کی ویڈیو

AC Bhowana

28/09/2026

چنیوٹ:چاہ بندے والا موضع ہرسہ بلھہ میں خواتین پر مبینہ تشدد، 15 پر اطلاع، میڈیکل اور موقع کی ویڈیو بھی موجود، مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) تھانہ رجوعہ کی حدود چاہ بندے والا، موضع ہرسہ بلھہ میں جائیداد میں حصہ مانگنے کے معاملے پر بیوہ اور اس کی جوان بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ نسیم بی بی، بیوہ شماں، قوم ہرل، ساکن چاہ بندے والا کے مطابق گلزار عرف گھاڑو اور احمد شیر پسران منظور، اقوام ہرل، نے مبینہ طور پر سوٹوں اور ڈنڈوں سے اسے اور اس کی بیٹی سمیعہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے حوالے سے نسیم بی بی کا ویڈیو بیان جبکہ موقع کی ویڈیو بھی بطور ممکنہ ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور نسیم بی بی و سمیعہ بی بی کا میڈیکل بھی کروایا گیا، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
نسیم بی بی نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں اور ان کی بیٹی کو دوبارہ مبینہ طور پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث انہیں تحفظ کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔
متاثرہ بیوہ نے آر پی او، ڈی پی او چنیوٹ اور ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موقع کی ویڈیو، میڈیکل رپورٹ، 15 کال اور دیگر دستیاب شواہد کا جائزہ لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

28/09/2026

کمالیہ: خاتون کو جوتا مارنے والے ایس ایچ او صدر کمالیہ عمران غفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اعلی افسران کا ایکشن ایس ایچ او کوگرفتار کر لیا گیا اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے---

28/09/2026

*چنیوٹ پولیس*
*27ستمبر 2026*

چنیوٹ: تھانہ کانڈیوال کے علاقہ میں لڑکی پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا نوٹس

چنیوٹ: واقعہ کی بابت تھانہ کانڈیوال میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

چنیوٹ: جنات، آسیب کے سایہ کا دم کروانے آئی (ن) پر ملزمان نے تشدد کیا، متن ایف آئی آر

چنیوٹ: ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سرکل لالیاں کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی

چنیوٹ: انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف

*ترجمان پولیس*

26/09/2026

مہینے کے 3کروڑ ، ایک رات کے 12, 13لاکھ سال کے تقریباً 36کروڑایک سنگرکمارہی ہے۔۔۔
اللّہ تعالیٰ سب کے رزق میں برکت فرمائے آمین ۔

26/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز | ڈی آئی خان

ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ، امن میلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

⚠️ جانی نقصان اور واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

25/09/2026

ہنگلاج ماتا — بلوچستان کا قدیم مقدس مقام

ہنگلاج ماتا بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہنگول نیشنل پارک کے اندر دریائے ہنگول کے قریب ایک قدرتی پہاڑی غار میں واقع قدیم ہندو مذہبی مقام ہے۔ اسے ہنگلاج دیوی، ہنگولا دیوی اور نانی مندر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

ہندو مذہب کی شکتی روایت کے مطابق شکتی پیٹھ وہ مقدس مقامات ہیں جہاں دیوی ستی کے جسم کے مختلف حصے، زیورات یا اشیا گرنے کا عقیدہ ہے۔ مختلف مذہبی روایات میں شکتی پیٹھوں کی تعداد مختلف بیان کی جاتی ہے، جبکہ ہنگلاج ماتا کو بھی اہم شکتی پیٹھوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ہنگلاج ماتا کی زیارت کے لیے ہر سال پاکستان اور بیرونِ ملک سے ہندو یاتری یہاں پہنچتے ہیں۔ یاترا کے دوران چندرگپ کے مٹی کے آتش فشاں سمیت علاقے کے دیگر قدرتی و مذہبی مقامات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ مقامی مسلم آبادی کے بعض طبقات بھی اس مقام کو روایتی طور پر نانی کے نام سے احترام دیتے ہیں۔

پہاڑی غار، دریائے ہنگول، صحرائی و پہاڑی مناظر اور قدیم مذہبی روایات ہنگلاج ماتا کو ایک منفرد تاریخی، ثقافتی اور قدرتی مقام بناتے ہیں۔

    موضع نوشہرہ روڈ حکومتی توجہ کا منتظر، تباہ حال سڑک شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئیبھوانہ (بھوآنہ پریس کلب) تفصیلات کے...
25/09/2026




موضع نوشہرہ روڈ حکومتی توجہ کا منتظر، تباہ حال سڑک شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی

بھوانہ (بھوآنہ پریس کلب) تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی موضع نوشہرہ روڈ تاحال تعمیر و مرمت کی منتظر ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حادثات کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

سڑک پر جگہ جگہ موجود نوکیلے پتھر نہ صرف موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں بلکہ گاڑیوں کے ٹائروں اور دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق روزانہ درجنوں رکشے، موٹر سائیکلیں، چھوٹی اور بڑی گاڑیاں سڑک کی خراب حالت کے باعث مشکلات اور مالی نقصان کا شکار ہوتی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ترقی کے موجودہ دور میں پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے جاری ہیں، تاہم نوشہرہ روڈ تاحال حکومتی توجہ کی منتظر ہے۔ سڑک کی خستہ حالی نے نہ صرف آمدورفت کو متاثر کیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزمرہ سفر بھی دشوار بنا دیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے منتخب ایم این اے قیصر احمد شیخ اور ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ روڈ کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سڑک کی ازسرِنو تعمیر کے لیے اقدامات کی ہدایت کی جائے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور حادثات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
.News .News .news .news .news .news
.NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .news .News .news .news .NEWS
#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

24/09/2026

پنجابی فلموں کی ہر ہر دلعزیز اداکارہ سیمی چاہل نے پاکستان کے ضلع قصور میں واقع تاریخی گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا، جس کی...
24/09/2026

پنجابی فلموں کی ہر ہر دلعزیز اداکارہ سیمی چاہل نے پاکستان کے ضلع قصور میں واقع تاریخی گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سرحد کے اس پار موجود پاکستانی شہریوں کو دیکھ کر اداکارہ نے مسکرا کر ہاتھ ہلایا اور محبت اور خوشی کا اظہار کیا،

Address

Ahmedpur Sial
35350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhawana News بھوآنہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share