یہ پیج صرف عوام کو بجلی کی فراہمی اور تعطل کے بارے میں اگاہ کرنے کے لئے بنایا گیا ۔
27/07/2026
25/07/2026
📅 25 جولائی 2026
⚠️ اطلاع برائے عوام الناس
حقانیہ فیڈر پر فالٹ آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
پیسکو کی ٹیم فالٹ کا سراغ لگانے اور مرمت کے کام میں مصروف ہے۔ ان شاء اللہ فالٹ دور ہوتے ہی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔
23/07/2026
23 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
میاں عیسیٰ فیڈر پر ایک گاڑی کی ٹکر سے HT پول گر گیا ہے، جس کے باعث میاں عیسیٰ فیڈر کی بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
صارفین سے تعاون اور صبر کی درخواست ہے۔
22/07/2026
22 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
اکوڑہ خٹک سب ڈویژن کی مختلف ٹیمیں اس وقت مختلف مقامات پر بجلی کی لائنوں کی مرمت اور فالٹس کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ بحالی تک صبر و تعاون کا مظاہرہ کریں۔
شکریہ
پیسکو اکوڑہ خٹک سب ڈویژن
22/07/2026
ٹیوب ویل فیڈر
21/07/2026
21 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
شدید طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث حقانیہ فیڈر اور شیدو فیڈر پر بجلی کا ایک پول گر گیا ہے، جس کے باعث دونوں فیڈرز کی بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ورک ٹیمیں موقع پر مرمتی کام میں مصروف ہیں۔ نقصان زیادہ ہونے کے باعث بجلی کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ صارفین سے تعاون اور صبر کی درخواست ہے۔
21/07/2026
21 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
آج ہونے والی شدید طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث اکوڑہ خٹک سب ڈویژن کے مختلف فیڈرز پر متعدد مقامات پر بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے، جن میں بجلی کے پول گرنا، کنڈکٹر ٹوٹنا، جمپر کٹنا اور درختوں کے لائنوں پر گرنے جیسے واقعات شامل ہیں۔
پیسکو کی تمام ورک ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل مرمتی کام میں مصروف ہیں۔ ان شاء اللہ نقصانات کا ازالہ مرحلہ وار مکمل کرتے ہوئے تمام متاثرہ فیڈرز کی بجلی جلد از جلد بحال کر دی جائے گی۔
تمام صارفین سے گزارش ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں اور گرے ہوئے پولز سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
21/07/2026
21 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
ٹیوب ویل فیڈر کے معزز صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ برکت آباد خوڑ میں ایچ ٹی (HT) لائن کا ایک پول گر گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹیوب ویل فیڈر کی مکمل بجلی کی سپلائی بند ہے۔
آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔
21/07/2026
21 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
جھانگیرہ گرڈ اسٹیشن کی انکمنگ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث اکوڑہ خٹک سب ڈویژن سے متعلق بیشتر فیڈرز کی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
گرڈ اسٹیشن میں مرمت کا کام جاری ہے۔ جیسے ہی مرمت کا کام مکمل ہوگا، تمام متاثرہ فیڈرز کی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
شکریہ
پیسکو اکوڑہ خٹک سب ڈویژن
19/07/2026
19 جولائی 2026
اطلاع برائے عوام الناس
ٹیوب ویل فیڈر کے صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹیوب ویل فیڈر پر فالٹ آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ متعلقہ ٹیم موقع پر پہنچ کر فالٹ ٹریس کرنے اور مرمت کے کام میں مصروف ہے۔
ان شاء اللہ فالٹ دور ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔
Be the first to know and let us send you an email when Pesco Akora khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.