29/10/2025
اداکارہ صباء فیصل نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معاشرتی اقدار اور ازدواجی رشتوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل طلاقوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ عورتیں اپنے شوہروں سے مقابلہ کرنے لگ گئی ہیں۔ صباء فیصل کے مطابق، مرد کو اللہ نے ایک خاص مقام اور ذمہ داری دی ہے، اور عورت چاہے کتنی ہی ترقی کر لے، وہ مرد کے برابر نہیں آ سکتی۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں لوگ ان کے مؤقف پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔