Astore Times

Astore Times استورکی توانا ومؤثر آواز رکھے ہرخبر سے باخبر:
ASTORE TIMES

استور ون سے میجر فہد حنیف خان کے کاغذات نامزدگی منظور۔استور میں سیاسی رواداری اور جمہوری کلچر کے نئے باپ کا آغاز ۔مسلم ل...
28/04/2026

استور ون سے میجر فہد حنیف خان کے کاغذات نامزدگی منظور۔استور میں سیاسی رواداری اور جمہوری کلچر کے نئے باپ کا آغاز ۔مسلم لیگ،پی ٹی آئی اور پی پی پی نے انتقامی سیاست اور اعتراضات کی سیاست کی بجائے میدان میں مقابلہ کرنے اور نتائج کو تسلیم کرنے کا اتفاق کرلیا۔

27/04/2026

استور حلقہ دو ۔۔
ن لیگ اور پی پی پی کا ٹکٹ مرکزی رہنماؤں کیلئے درد سر بن گیا
اہم موڑ پہ داخل ،غور و فکر جاری ۔

استور حلقہ (1) GBl A 13سے مسلم لیگ ن کے راہنما اور ٹکٹ امیدوار جسٹس صاحب خان اور اسکے بیٹے مطیع الرحمن نے فرمان علی رانا...
26/04/2026

استور حلقہ (1) GBl A 13
سے مسلم لیگ ن کے راہنما اور ٹکٹ امیدوار جسٹس صاحب خان اور اسکے بیٹے مطیع الرحمن نے فرمان علی رانا کے حق میں دستبرداری کا علان کر دیا اور آپس میں اتحاد نظم و ضبط اور محنت لگن کیساتھ کمپین کر کے سیٹ جیتنے کی مکمل یقین دہانی کرائ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر استور میڈم نیلم سے گزارش ہے کہ لوس پاین بجلی گھر کے کول میں سالانہ دس پندرہ مال مویشی گر جاتے ہیں اسوقت ایک ب...
25/04/2026

ڈپٹی کمشنر استور میڈم نیلم سے گزارش ہے کہ لوس پاین بجلی گھر کے کول میں سالانہ دس پندرہ مال مویشی گر جاتے ہیں اسوقت ایک بکری کی قیمت پچاس ہزار سے زیادہ ھے سالانہ لاکھوں کا نقصان ھوتا ھے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے زمہداران ٹس مس نہیں کول کے اوپر سلیپ ڈالنے کی ضرورت ہے فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔۔
تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔۔

ناقص اور غیر معیاری پاپڑ کھانے سے سکول کی 8 بچیاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ناقص پاپڑ کھانے سے متاثر بچیوں کے حوالے سے ڈپٹ...
25/04/2026

ناقص اور غیر معیاری پاپڑ کھانے سے سکول کی 8 بچیاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ناقص پاپڑ کھانے سے متاثر بچیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور میڈم نیلم علی نے نوٹس لے لیا اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کو فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

محبوب علی خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ۔۔۔  دو یا تین دن کے اندر شمولیت کا اعلان ہوگا، لوس میں استحک...
24/04/2026

محبوب علی خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ۔۔۔ دو یا تین دن کے اندر شمولیت کا اعلان ہوگا، لوس میں استحکام پارٹی کے جلسے کا پروگرام ہے اسی جلسے میں محبوب سب کی شمولیت کا اعلان ہوگا
ذرایع

نوٹیفکیشن امیدواران برائے استور جمعیت علماء اسلام پاکستان
24/04/2026

نوٹیفکیشن امیدواران برائے استور
جمعیت علماء اسلام پاکستان

اسلام آباد امیر قائم مقام کی سربراہی میں ہونے والے ٹکٹ انٹریو پروگرام میں استور حلقہ دو کے مسلم۔لیگ ن کے درمیان ہونے وال...
23/04/2026

اسلام آباد امیر قائم مقام کی سربراہی میں ہونے والے ٹکٹ انٹریو پروگرام میں استور حلقہ دو کے مسلم۔لیگ ن کے درمیان ہونے والی گروپ بندیاں ختم تینوں کنڈڈیٹ ایک پیج پر
حبیب اللہ
رانا فاروق
برکت جمیل
اب ایک پیج پر نظر آئنگے۔۔

پریس ریلیزسابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع استور، فرمان علی رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تم...
23/04/2026

پریس ریلیز

سابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع استور، فرمان علی رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی انتخابی سرگرمیاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونے کے آثار واضح ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مختلف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے (AI) سے تیار کردہ جعلی مواد پھیلایا جا رہا ہے، جس پر متعلقہ اداروں بالخصوص ایف آئی اے (FIA) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی جعلی نوٹیفکیشن کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کیا جا چکا ہے۔

فرمان علی رانا نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ مخالفین کی منفی مہم کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم پر مکمل توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کے باعث ہماری پوزیشن واضح اور مضبوط ہے، جس نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 7 جون کو بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔

22/04/2026

*ضروری اطلاع*
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے جنرل نشستوں کے لیے ضلع گلگت،ضلع غذر اور ضلع دیامر کے تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کل 23 اپریل بروز جمعرات، سہ پہر 4 بجے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر پارلیمانی بورڈ کے روبرو انٹرویو کے لیے بروقت تشریف لائیں۔

تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ:
سعدیہ دانش
سیکریٹری اطلاعات
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

اہم اعلان برائے شاہراہِ قراقرمعوام الناس، بالخصوص شاہراہِ قراقرم (کے کے ایچ) پر سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہ...
22/04/2026

اہم اعلان برائے شاہراہِ قراقرم

عوام الناس، بالخصوص شاہراہِ قراقرم (کے کے ایچ) پر سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر کیبل کرین کی تنصیب کے سلسلے میں کل، بروز جمعرات 23 اپریل 2026 کو دوپہر 1 بجے سے 4 بجے تک ڈیم سائٹ کے مقام پر آر کے کے ایچ (RKKH) کو بند رکھا جائے گا۔

مسافروں سے گزارش ہے کہ مذکورہ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

منجانب:انتظامیہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ
Astore Times

ریٹ لسٹ ایل پی جی
22/04/2026

ریٹ لسٹ ایل پی جی

Address

Astore
Astor

Website

http://tiktok.com/astoretimes6, http://youtube.com/astoretimes

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astore Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share