Attock city

Attock city Attock city and all area of Attock pakistan

25/08/2026

25 اگست 2026

*پنڈی گھیب، ہجری گاؤں میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا، 60 سالہ شخص جاں بحق*

ضلعی سطح مقابلہ نعت خوانی  ضلع اٹکاٹک (     )جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایات پ...
25/08/2026

ضلعی سطح مقابلہ نعت خوانی ضلع اٹک

اٹک ( )جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایات پر، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اٹک اور محکمۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام ضلع اٹک میں ضلعی سطح کے شاندار مقابلۂ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ ڈاکٹر محمد اظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے اعلان کردہ مجموعی طور پر دو لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر محمد اظہر کی خصوصی دلچسپی اور حوصلہ افزائی کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع کو مزید فروزاں کرنا، دینی و اخلاقی اقدار کو مستحکم کرنا اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا تھاتقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک عارف قریشی تھے، جبکہ ڈی ای او سیکنڈری جناب الطاف حسین، ڈپٹی ڈی ای اوز سیکنڈری جناب عابد خان اور جناب منیر احمد سمیت محکمۂ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرسوز صداؤں نے تقریب کو ایک خوبصورت ، روحانی اور پُرنور ماحول عطا کیا۔ضلعی مقابلے میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں سے 18 طلبہ اور 18 طالبات، مجموعی طور پر 36 شرکاء نے حصہ لیا۔ یہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے تحصیل سطح کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلعی سطح تک پہنچے تھے، جس کے باعث مقابلہ نہایت معیاری، دلچسپ اور مسابقتی رہا۔مقابلے میں طلبہ اور طالبات کی دونوں کیٹیگریز کے لیے علیحدہ علیحدہ ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات مقرر کیے گئے تھے۔ ہر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کے لیے 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے 20 ہزار روپے کا نقد انعام رکھا گیا۔طلباء کیٹیگری کے نتائج پہلی پوزیشن نشیمن عباس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 جنڈ 50,000 روپے، دوسری پوزیشن علی وارث گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، فتح جنگ 30,000 روپے، تیسری پوزیشن محمد حسنین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک20,000 روپےجبکہ طالبات کیٹیگری کے نتائج
پہلی پوزیشن دیا رباب ٹیکنیکل کالج، اٹک 50,000 روپے، دوسری پوزیشن علیشہ بی بی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2، اٹک30,000 روپے، تیسری پوزیشن کشف زہرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2فتح جنگ 20,000 روپے
مقابلے کے انعقاد اور انتظامی امور کو بہترین انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں جناب مہتاب حسین ملک، ایجوکیشن آفیسر، اور جناب علی حسن، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شکردرہ نے بطور آرگنائزر اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے باعث پروگرام کو نظم و ضبط، شفافیت اور حسنِ انتظام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ڈاکٹر محمد اظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کی جانب سے اعلان کردہ نقد انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اساتذہ، والدین اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔یہ شاندار، روح پرور اور بابرکت تقریب نہ صرف جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ ضلع اٹک کے تعلیمی اداروں میں عشقِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ ﷺ سے وابستگی، دینی و اخلاقی تربیت اور مثبت تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوئی۔ ایسے پروگرام نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ان کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کی وہ روشنی پیدا کرتے ہیں جو کردار سازی اور بہترین معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔

25/08/2026

رپورٹس کے مطابق عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کے اہلخانہ کے درمیان ملاقات تاحال جاری ہے۔

25/08/2026

میونسپل کمیٹی اٹک کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم/ نعتیہ مشاعرہ/
آغاز ہو چکا ہے ۔۔

25/08/2026

شدید حبس صبح 07:00 سے بجلی بند / مین لائنوں میں کام ہو رہا ہے/مگر کب تک ہوگا واپڈا حکام اٹک کا نمبر مسلسل مصروف ۔

25/08/2026

مالک ! صراطِ مستقیم پر چلا ۔امین

25/08/2026

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دعوت خاص و عام/
24/08/2026

دعوت خاص و عام/

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈیجیٹل میڈیا کا نیا سفراٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈیجیٹل میڈیا کے جدید تقاضوں...
24/08/2026

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈیجیٹل میڈیا کا نیا سفر

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈیجیٹل میڈیا کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں، کاروباری برادری کی آواز اور ادارے کے مثبت تشخص کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

اسی سلسلے میں اٹک کے معروف ڈیجیٹل میڈیا انفلوینسر کریم خان کو اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈیجیٹل میڈیا کانٹینٹ ایڈیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،
جبکہ چیمبر کی جانب سے ممبر شپ سے بھی نوازا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب شاہد زمان نے اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کر دیا ہے

کریم خان کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری میرے لیے محض ایک پیشہ ورانہ موقع نہیں بلکہ ایک اہم اعتماد بھی ہے، جس کے ذریعے اٹک کی کاروباری و صنعتی برادری کی سرگرمیوں، کامیابیوں، اجلاسوں، اقدامات اور کاروباری مفادات کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پروفیشنل، مؤثر اور باوقار انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

آج کے دور میں ڈیجیٹل میڈیا کسی بھی ادارے کی شناخت اور عوامی رابطے کا ایک بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔ معلومات کی رفتار، رسائی اور اثر پذیری کے اعتبار سے سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے روایتی ابلاغ کے دائرۂ کار کو کہیں وسیع کر دیا ہے۔
ایک مؤثر ڈیجیٹل میڈیا حکمتِ عملی نہ صرف ادارے کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاتی ہے بلکہ ادارے اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط رابطے، اعتماد اور مثبت تاثر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کی کاروباری برادری کی نمائندہ آواز ہے، اس لیے اس کی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل دنیا میں مؤثر انداز سے پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میری کوشش ہوگی کہ چیمبر کی ہر سرگرمی، کاروباری برادری کی ہر مثبت پیش رفت اور اٹک کی معاشی و تجارتی صلاحیت کو خوبصورت، جامع اور معیاری کانٹینٹ کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔

اس اعتماد پر صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب شاہد زمان اور چیمبر کی معزز انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ان شاء اللہ اس ذمہ داری کو محنت، دیانت، تخلیقی صلاحیت اور پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش ہوگی۔

یہ صرف ایک نئی ذمہ داری کا آغاز نہیں، بلکہ اٹک کی کاروباری برادری کی آواز کو ڈیجیٹل دنیا تک مزید مؤثر انداز میں پہنچانے کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔

24/08/2026

بڑوں کے سامنے جھکنا، دراصل اپنے کردار کو بلند کرنا ہے۔
(صبح بخیر)

Address

Attock
43600

Telephone

+923333108533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock city posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share