NIMs' Digital Dynamo

NIMs' Digital Dynamo photo editor, Vedio editor, Logo maker, AI creator, Teacher

24/03/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے فوائد.....

سوشل میڈیا مارکیٹنگ نئے کاروباری افراد کو کسٹمر ز بنانے میں مدد دیتی ہے!
کسی بھی نئی پروڈکٹ یا بزنس کو لانچ کرتے وقت بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے نسبتا زیادہ چیلینجنگ Cold Audience ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں Cold Audience یعنی وہ سامعین جو آپکی ویب سائیٹ پر بہت ہی کم آتے ہیں یا آئے بھی محض Homepage دیکھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ یہ یقینا کافی بڑا مسئلہ ہوتا اگر سوشل میڈیا مارکیٹنگ موجود نہ ہوتی، جی ہاں فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ آپکو ایسے ٹولز اور طریقے فراہم کرتی ہے جن سے روزانہ نئے سے نئے سامعین اور کسٹمرز کو ڈھونڈ سکتے ہیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کسٹمرز سے سٹرونگ ریلیشن شپ بنانے میں مدد گار ہوتے ہیں!
اگر آپکا خیال ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز محض پروڈکٹس کی تشہیر اور خرید و فروخت میں آپکا مدد گار ثابت ہوتا ہے تو اپنی سوچ کو زرا بدلیں جی ہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے آپ اپنی پروڈکٹس کی تشہیر اور خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ اپنے کسٹمرز سے براہ راست رابطہ کے زریعے اُن سے اچھے تعلقات بھی بنا سکتے ہیں۔ آجکل بہت سے مشہور برینڈز اسی طرح سوشل میڈیا کے زریعے اپنے کسٹمرز سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس طرح نا صرف آپ ایک اچھا کسٹمر بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلکہ اس کسٹمر کے ریویوز کی مدد سے آپ اور لوگوں کو بھی اٹریکٹ کر سکتے ہیں۔ پروڈکٹس کی تشہیر کے علاوہ بھی آپ اپنے فالورز سے اپنی پروڈکٹس سے متعلق انکی رائے معلوم کر کے اسکو اپنے پیچ پر دکھا سکتے ہیں تا کہ جو بھی کوئی آپ کے پیچ کو پہلی دفعہ وزٹ کرے اُسے آپکے اور آپکی پروڈکٹس کے بارے میں جاننے میں آسانی رہے اور یہی وہ پہلی چیز ہو گی جو کسی کسٹمر کو آپکی پروڈکٹ خرید نے پر مائل کر سکتی ہے۔



23/03/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ !
دوستوں یہ دور ڈیجٹل دور ہے اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے وقت کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیوں میں بہت بدلاؤ پیدا کیا ہے۔ مثال کے طور پر آپ مارکیٹنگ کو ہی دیکھ لیں، پہلے جو کام ٹی وی کمرشلز اور بڑے بڑے بل بورڈز کے زریعے کیا جاتا تھا وہی کام اب سوشل میڈیا کے زریعے انجام دیا جاتا ہے اور زیادہ بوثر رہتا ہے۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ عام مارکیٹنگ کے مقابلے خاصی سستی اور موثر رہتی ہے۔ بل بورڈز اور ٹی وی کمرشلز کے برعکس سوشل میڈیا کے زریعے کی منی مارکیٹنگ بہت ہی کم وقت میں تقریباً ہر عمر کے انسان تک پہنچ جاتی ہے کیونکہ آجکل بہت ہی کم لوگ جو شائد سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔ سوشل میڈیا کے اس بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر آجکل سب ہی کاروباری افراد social media ads اور سوشل اکاؤنٹس کے زریعے اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہوتی کیا ہے ؟ اگر نہیں بھی جانتے تو آج جان جائیں گے۔ جی ہاں اگر آپ کا تعلق بھی ہے کاروباری طبقے سے یا آپ سوچ رہے ہیں
کاروبار شروع کرنے کے بارے میں تو غور کیجئے گا
سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کنسیپٹ نیا نہیں ہے ہاں لیکن یہ کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ اب اسکا انداز بدل گیا ہے۔ چند سال پہلے سوشل میڈیا کا استعمال محض ویب سائیٹ ٹریفک بڑھانے کے لئے کیا جاتا تھا مگر اب یہ محض کنٹینٹ بروڈ کاسٹ کرنے کا پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ بہت زیادہ طاقتور بن چکا ہے جو
آپکو آپکی سوچ سے بھی زیادہ فائدہ دے سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کے زریعے نا صرف آپکی پروڈکٹ کی کامیاب مارکیٹنگ ہو گی بلکہ یہ آپکو آپکے کسٹمرز کے ساتھ رابطے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ جی ہاں اور اب ہم آپکو بتانے جارہے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے کچھ ایسے ہی مزید فوائد کے بارے میں....اگلی پوسٹ میں انشاءاللہ
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں...

نمرہ غفور


05/03/2024

مارکیٹنگ کے لیے آپکی تحریر کیسی ہونی چاہیے...

اپنی تحریر کو سادہ، صاف اور بات تک رکھیں۔ کاروباری لفاظی اور پروموشنل زبان سے پرہیز کریں۔ قارئین کو روکنے کے علاوہ، بہت زیادہ مارکیٹنگ اسپیک فیس بک الگورتھم کے ساتھ آپ کی پوسٹ کو حقیر بنا سکتی ہے۔ کاپی کو آپ کے برانڈ کی شخصیت کو ظاہر کرنا چاہیے، چاہے وہ دلچسپ، دوستانہ یا پیشہ ور ہو۔

Original vs editing  # AICreation  'sDigitalDynamo
02/03/2024

Original vs editing
# AICreation

'sDigitalDynamo

Couple Goals
02/03/2024

Couple Goals

لفظ بھی لمس رکھتے ہیں...........
02/03/2024

لفظ بھی لمس رکھتے ہیں...........

Address

Bahawalnagar

Telephone

+923195548317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NIMs' Digital Dynamo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share