24/03/2026
راغگان ڈیم
قبائلی ضلع باجوڑ میں تفریح کا واحد خوبصورت مقام راگان ڈیم بھی اب سکون اور خوشی کی جگہ کے بجائے جھگڑوں اور لڑائیوں کی خبر بننے لگا ہے۔ دل دکھتا ہے یہ دیکھ کر کہ جہاں لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے آتے ہیں، وہیں ہمارے کچھ نوجوان ماحول کو خراب کر دیتے ہیں۔
ہمیں سوچنا ہوگا کہ اگر ہم اپنی ہی جگہوں کا احترام نہیں کریں گے تو ترقی کیسے آئے گی؟ اگر ہم تفریح کے مقامات کو لڑائی اور بدتمیزی کا مرکز بنا دیں گے تو باہر سے آنے والے لوگ ہمارے علاقے کے بارے میں کیا سوچیں گے؟
راگان ڈیم صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ باجوڑ کی خوبصورتی اور ہماری پہچان ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی حفاظت کریں، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں، اور اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لے کر جائیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے علاقے کی عزت کریں گے، اپنے تفریحی مقامات کو محفوظ رکھیں گے، اور باجوڑ کو ایک پُرامن اور خوبصورت جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
کیونکہ اگر ہم خود نہیں سنبھلیں گے تو پھر گلہ کس سے کریں گے؟ 💔