Kashi Digital

Kashi Digital The power of digital marketing with me. I am your go-to expert in building a solid online presence,

آپﷺ کے اسوۂ حسنہ کے ہر باب پرآپﷺ کے ہر امتی، ہر صحابی، ہر احباب پرلاکھوں درود و سلام 🤎🫀
24/04/2026

آپﷺ کے اسوۂ حسنہ کے ہر باب پر
آپﷺ کے ہر امتی، ہر صحابی، ہر احباب پر
لاکھوں درود و سلام 🤎🫀

عام طور پر پاکستان میں مرد حضرات خواتین کو انباکس میں نازیبا (پورن) ویڈیوز یا تصاویر بھیجتے ہیں اس کے پیچھے ان کا کیا مق...
18/04/2026

عام طور پر پاکستان میں مرد حضرات خواتین کو انباکس میں نازیبا (پورن) ویڈیوز یا تصاویر بھیجتے ہیں اس کے پیچھے ان کا کیا مقصد ہوتا ہے یا اس سے انہیں کیا فائدہ ہوتا ہے یہ تو معلوم نہیں لیکن ایسے کمینوں کی وجہ سے بہت سی خواتین پریشان ہو جاتی ہیں بعض تو فیسبک کا استعمال بھی چھوڑ دیتی ہیں۔ مجھے بھی ابتدا میں غصہ آتا تھا اور میں گالیاں دے کر ان لوگوں کو بلاک کر دیا کرتی تھی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ فیسبک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق کسی فیسبک یوزر کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی دوسرے فیسبک یوزر کو پورن ویڈیو یا تصاویر بھیجے۔ اگر کوئی آپ کو پورن ویڈیوز بھیجتا ہے تو آپ کے پاس فیسبک کی طرف سے کئی آپشن ہیں۔ بہت سے لوگ ان ویڈیوز کو نظر انداز یا ڈیلیٹ کر دیتے ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ دوبارہ ایسی ویڈیوز بھیجی جائیں تو وہ اس شخص کو صرف بلاک کر دیتے ہیں۔ سب سے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ اس شخص کے میسجز کنورسیشن کو ریپورٹ کریں ایسا کرنے سے فیسبک اس شخص کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیتی ہے۔ یوں وہ شخص فیسبک استعمال نہیں کر سکے گا اور آپ سمیت کسی اور کو ایسی ویڈیوز نہیں بھیجے گا۔ کل مجھے علی نعمان نامی فیسبک یوزر نے انباکس میں پورن ویڈیوز بھیجی تھیں جنہیں میں نے ریپورٹ کر کے چیٹ ڈیلیٹ کر دی اور بھیجنے والے کو بلاک کر دیا آج فیسبک کی طرف سے ہمارا شکریہ ادا کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ فیسبک سے اس شخص کا اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا ہے۔
یاد رکھیں کہ فیسبک پروفائل ریپورٹ اور مسینجر کنورسیشن ریپورٹ دونوں مختلف ہیں۔ کوئی آپ کو پورن ویڈیوز بھیجے تو مسینجر میں آپ کو اس کے نام کے ساتھ کونے پر i کا بٹن یا سیٹنگز کا نشان نظر آتا ہے اس پر کلک کر کے سکرول ڈاؤن کریں تو ریپورٹ کا آپشن ملتا ہے اسے کلک کرنے پر ایک فہرست سامنے آتی ہے آپ نے nudity or sexual activity پر کلک کرنا ہے پھر ایک فہرست کھلے گی اور آپ nudity or adult material پر کلک کر کے ریپورٹ سبمٹ کروایں گے۔ ریپورٹ بھیجنے کے بعد آپ میسجز ڈلیٹ اور بھیجنے والے کو بلاک کر سکتے ہیں فیسبک ایک دو دن میں اس طرح آپ کو نوٹیفکیشن بھیج کر آگاہ کرے گی۔👇
سوشل میڈیا پر خواتین کی محفوظ موجودگی کے لیے فیسبک کے رولز اور فوری ایکشن لینا قابل تعریف ہے۔ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کریں تاکہ فیسبک سے ان گندگی پھیلانے والوں کا صفایا ممکن ہو سکے۔

واٹس ایپ کچھ ہی دنوں میں کافی دلچسپ 8 فیچرز صارفین کیلئے لانچ کرنے جارہا ہے۔1. واٹس ایپ شیڈول میسیج جہاں اب آپ کو کسی اہ...
18/04/2026

واٹس ایپ کچھ ہی دنوں میں کافی دلچسپ 8 فیچرز صارفین کیلئے لانچ کرنے جارہا ہے۔

1. واٹس ایپ شیڈول میسیج جہاں اب آپ کو کسی اہم واٹس ایپ نمبر کو صبح بخیر کا میسیج کرنے کیلئے ادھر ادھر دیکھنے یا امی کی چپل پڑنے کا ڈر نہیں ہوگا بلکہ آپ رات کو سونے سے پہلے بھی صبح بخیر کا میسیج شیڈول کرکے سو سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اگلے سال کسی کو رات 12 بجے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا میسیج بھی ابھی سے شیڈول کرسکیں گے۔ کیونکہ اب واٹس ایپ آپ کو 15 منٹ سے لے کر 1 سال تک کسی بھی وقت اور کسی بھی دن کیلئے میسیج شیڈول کرنے کا آپشن دے گا۔ جو میسیج آپ ابھی کریں گے وہ آپ کی منتخب کردہ تاریخ اور وقت پر ہی اس کو ملے گا۔

2۔ واٹس ایپ اب چونکہ ایک چھوٹا مارکیٹ پلیس بننے جارہا ہے تو بطور کاروباری شخصیت آپ کا واٹس ایپ سٹیٹس ان کو بھی نظر آئے گا جن کے پاس آپ کا نمبر محفوظ نہیں ہے۔ یعنی اب Contacts لسٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

3. اکثر بازار میں کھڑے سڑک پر ، سکول میں یا بچوں والے گھر میں بچوں کی رونے دھونے کی آواز کے باعث واٹس ایپ پر کسی کی کال سننا محال ہو جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ Built-in Noise cancellation فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جس سے آپ کو اپنے " ان کی آواز " سن کر سکون ہی ملے گا یا پھر اگر ان کے ابا جی نے کال اٹھا لی تو حرف بہ حرف صاف شفاف گالیاں سنائی دیں گی۔

3. سسرال سے تنگ دل ہلکا کرنے کی منتظر بہو پر واٹس ایپ ایک احسان کرنے جارہا ہے۔ اب واٹس ایپ پر آپ کے سسرال کی برائیوں پر مشتمل میسیج میکے والوں کے read کرتے ہی ختم ہو جایا کریں گے۔ یعنی اب سنگل میسیج disappear کا آپشن بھی دے دیا جائے گا جو آپ اپنی مرضی کے مطابق فوری غائب یا پڑھے جانے کے 15 ، 30 60 منٹ بعد غائب کیے جانے کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس کا نہ ہی سکرین شاٹ لیا جاسکے گا اور نہ وہ ہسٹری میں محفوظ ہوسکے گا۔

4. واٹس ایپ کے میسیجز اب دنیا کی کسی بھی زبان میں ترجمہ ہوسکیں گے۔ چاہے کلائنٹ آپ کو انگریزی ، فرانسیسی ، چینی یا روسی زبان میں میسیج کرے۔ ایک Tap پر وہ میسیج آپ کی اپنی زبان میں فوراً ترجمہ ہو جایا کرے گا۔

5. پاکستانیوں کی رات کی نیندیں اڑا دینے والی خبر کے مطابق اب واٹس ایپ آپ کو یہ دکھائے گا کہ آپ کے فون پر جتنے بھی نمبرز سیو ہیں ان میں کون کون آن لائن ہے۔ 😁 اب نہ بچ پاؤ گے بابو بھیا۔۔۔۔ یہ فیچر پہلے فیس بک اور انسٹاگرام پر تھا لیکن اب یہ واٹس ایپ پر بھی آپ کے آستین کے سانپوں کو بے نقاب کرے گا 😝😝😝

6. اب واٹس ایپ چینل میں آنے والے میسیجز پر ریپلائے دیا جاسکے گا۔ اب واٹس ایپ اپنے چینلز کو مزید بے کار رکھ رکھ کر تھک چکا ہے تو فیصلہ کیا گیا ہے اس فیچر کو بھی مفید بنایا جائے۔

7. واٹس ایپ والدین کیلئے Parents management features لے کر آرہا ہے۔ جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یعنی کہ اب آپ کے انباکس میں کوئی یہ بھی نہیں کہہ سکے گا کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر مل جاتا تو بات کرنے میں آسانی ہوتی 🌚

8. ان مفت نئے فیچرز کے علاؤہ اہم خبر یہ بھی ہے کہ اب واٹس ایپ کے مالک کا ہاتھ تنگ ہوچکا ہے تو مزید مہنگائی سے بچنے کیلئے اب واٹس ایپ میں پریمئم فیچرز بھی متعارف کروائیں جارہے ہیں جو کچھ ہی دنوں میں دیکھنے کو مل سکیں گے۔ جن کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو پیسے دینے پڑیں گے۔
تو Comments میں بتائیں آپ کو ان 8 نئے فیچرز میں کون سے اچھے لگے اور کون سے برے؟؟؟

تحریر شاویز احمد

فحاشی اور انسانی حس: نفسیاتی و جسمانی اثراتانسانی فطرت میں "تجسس" اور "حیا" کا ایک خاص توازن رکھا گیا ہے۔ جب یہ توازن بگ...
02/04/2026

فحاشی اور انسانی حس: نفسیاتی و جسمانی اثرات
انسانی فطرت میں "تجسس" اور "حیا" کا ایک خاص توازن رکھا گیا ہے۔ جب یہ توازن بگڑتا ہے تو انسان کی حسِ لطافت اور جذباتی کشش ختم ہونے لگتی ہے۔ اس عمل کو درج ذیل نکات میں سمجھا جا سکتا ہے:
1. کشش کا قانون اور محرومی کا کردار
کسی بھی چیز کی قدر اور اس کی طرف رغبت تب تک برقرار رہتی ہے جب تک اس میں "پوشیدگی" یا "کمی" (Scarcity) موجود ہو۔ قدیم معاشروں میں پردے اور حیا کے رواج کی وجہ سے صنفِ مخالف کے لیے مرد کے دل میں ایک قدرتی تڑپ اور احترام موجود رہتا تھا۔ جب کوئی چیز ہر وقت اور ہر جگہ عام دستیاب ہو (جیسا کہ مغرب کے ساحلوں یا فحش مواد میں ہے)، تو انسانی دماغ اسے ایک "عام سی شے" سمجھنے لگتا ہے اور اس کے لیے جوش و خروش ختم ہو جاتا ہے۔
2. دماغی بے حسی (Desensitization)
ممتاز مفتی کے دوست کا واقعہ سائنسی طور پر ڈیسنسیٹائزیشن کہلاتا ہے۔ جب انسانی آنکھ مسلسل برہنگی یا فحاشی دیکھتی ہے، تو دماغ کا وہ حصہ جو لذت محسوس کرتا ہے، آہستہ آہستہ جواب دینا چھوڑ دیتا ہے۔
پہلا مرحلہ: نئی چیز دیکھ کر حیرت اور تحریک ہوتی ہے۔
دوسرا مرحلہ: بار بار دیکھنے سے وہ چیز معمول بن جاتی ہے۔
تیسرا مرحلہ:
ایک وقت ایسا آتا ہے کہ بڑی سے بڑی ترغیب بھی انسان میں کوئی جنسی یا جذباتی لہر پیدا نہیں کر پاتی۔ اسے "نفسیاتی نامردی" بھی کہا جا سکتا ہے۔
3. غیر فطری توقعات اور ازدواجی بگاڑ
فحش فلموں نے انسانی ذہن میں جنسی ملاپ کا ایک ایسا خاکہ بنا دیا ہے جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
ناممکن معیار:
انسان اپنے جیون ساتھی میں ان فلمی کرداروں جیسی خوبیاں تلاش کرتا ہے جو کہ مصنوعی ہوتی ہیں۔
ناکا می کا احساس:
جب حقیقی زندگی میں وہ معیار پورے نہیں ہوتے، تو میاں بیوی کے درمیان تلخی، بیزاری اور جنسی عدم اطمینان جنم لیتا ہے، جو آخر کار طلاق یا علیحدگی پر ختم ہوتا ہے۔
4. غیر فطری راستوں کا انتخاب
جب انسان فطری راستوں (عورت کی کشش) سے بیزار ہو جاتا ہے، تو وہ اپنی تسکین کے لیے نئے اور خطرناک راستے ڈھونڈتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مغرب میں ہم جنس پرستی، بچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر قبیح افعال میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ نارمل انسانی رشتہ ان کے لیے اپنی کشش کھو چکا ہوتا ہے۔
5. نوجوان نسل اور توانائی کا ضیاع
نوجوانی کا دور تعمیرِ سیرت اور کیریئر بنانے کا ہوتا ہے۔ لیکن فحاشی کے سیلاب نے نوجوانوں کی سوچ کو صرف ایک نقطے پر مرکوز کر دیا ہے۔
توجہ کی کمی:
ہمہ وقت جنسی خیالات میں ڈوبے رہنے سے تخلیقی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں۔
وقت کا زیاں:
مثبت سرگرمیوں کے بجائے منفی مواد کی تلاش میں قیمتی وقت اور جسمانی توانائی ضائع ہو رہی ہے، جو قوموں کی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔
دعا:
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نظروں کی حفاظت کرنے اور "توبہ" کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم اپنی ذہنی و روحانی توانائیوں کو مثبت کاموں میں لگا سکیں۔ آمین۔

29/03/2026
Client: "Marketing start karo, mujhe kal subha tak 'Billionaire' banna hai!" 💸✨Me: "Sir, itni jaldi toh noodles bhi nahi...
27/03/2026

Client: "Marketing start karo, mujhe kal subha tak 'Billionaire' banna hai!" 💸✨

Me: "Sir, itni jaldi toh noodles bhi nahi bnty Marketer hoon, koi jin nahi!" 🧞‍♂️❌

Marketer hone ke liye sirf skills nahi, boht sara sabar chahiye hota hai! 😂

Business owners ko lagta hai ad button dabaya or agli subha bank balance barh gaya.

Aise clients ke sawalon ke baad toh hum marketers ko seedha Jannat milni chahiye! 🙌☕️

P.S. Sorry clients, don't mind! 🤫 Lekin sach yehi hai ke itni jaldi kuch nahi hota, results thora time mangte hain. 📈⏳

پہلے 5 لوگوں کو میں خود بنا دوں گا پک سینڈ کریں کمنٹ میں
20/03/2026

پہلے 5 لوگوں کو میں خود بنا دوں گا پک سینڈ کریں کمنٹ میں

چاند رات مبارک ہو 🌙✨ اللہ آپ کے روزے اور عبادتیں قبول فرمائے۔اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرمائے، آپ کی تمام جا...
20/03/2026

چاند رات مبارک ہو 🌙✨
اللہ آپ کے روزے اور عبادتیں قبول فرمائے۔
اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرمائے، آپ کی تمام جائز دعائیں قبول فرمائے اور آپ کو صحت، سکون اور کامیابی نصیب کرے۔ آمین 🤲✨

20/01/2026

Success is not built in one day; it is built every day with small, consistent efforts.

16/01/2026

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَابَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد*

Address

Bhakkar
30000

Telephone

+923193600552

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashi Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashi Digital:

Shortcuts

Share