Bhawana News بھوآنہ نیوز

Bhawana News          بھوآنہ نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhawana News بھوآنہ نیوز, Ahmedpur Sial.
(2)

#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

25/05/2026
 #رانامحمدبوٹاسنیارا     ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب، عہدیداران میں اتھارٹی لیٹرز تق...
25/05/2026

#رانامحمدبوٹاسنیارا



ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب، عہدیداران میں اتھارٹی لیٹرز تقسیم کیئے گئے

بھوآنہ(بھوآنہ پریس کلب) ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) چنیوٹ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ٹیم کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کی سرپرستی چوہدری محبوب عالم بھولا نے کی، جبکہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ صدر سوشل میڈیا ٹیم آصف اقبال نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) چنیوٹ کے صدر چوہدری شاہد محمود تھے۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد علی ملک، سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین، نائب صدر سید مدثر حسین کاظمی، ڈاکٹر خالد حسین اور جوائنٹ سیکرٹری طلحہ شبیر بھی اسٹیج کی زینت بنے۔ تقریب میں ضلع بھر سے سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھی خصوصاً تحصیل بھوآنہ اور تحصیل لالیاں کے وفود نے خصوصی شرکت کی، جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر چوہدری شاہد محمود، سرپرست اعلی چوہدری محبوب عالم بھولا، صدر سوشل میڈیا ٹیم آصف اقبال نے سوشل میڈیا ٹیم کے تمام نو منتخب عہدیداران میں باقاعدہ طور پر ان کے اتھارٹی لیٹرز تقسیم کیے۔
اتھارٹی لیٹرز وصول کرنے پر ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا ٹیم کے تمام عہدیداران نے ڈسٹرکٹ صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) چوہدری شاہد محمود اور تمام سینیئر عہدیداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ضلع چنیوٹ میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
#رانامحمدبوٹاسنیارا


.News .News .news .news .news .news
.NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .news .News .news .news .NEWS
#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

24/05/2026

*کوئٹہ دھماکہ:

*مشکوک خودکش دھماکے میں شہیدوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،* *جبکہ تقریباً 97 افراد زخمی بھی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں کیونکہ حکام ابھی بھی ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔*
*ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرین ایک نیم فوجی ادارے کے مقام پر رکی تھی تاکہ اس میں نئے ڈبے (بوگیاں) لگائی جا سکیں، جو عید کے موقع پر گھر جانے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے تھے۔ زیادہ تر متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔*
سوشل میڈیا ذرائع

24/05/2026

سٹے آرڈر اور کورٹ میں کیس چل رہے ہونے کے باوجود مخالفین میرے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔۔15پر کال کرنے پر پولیس نے ایک بندے کو پکڑا اور پھر اسے چھوڑ دیا۔۔۔۔لڑائی کا خطرہ ہے۔۔۔۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔
محمد حنیف خانوآنہ چک 466ج ب تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ
03447219095
چنیوٹ پولیس
Deputy Commissioner Chiniot
AC Bhowana
Chiniot.Police.Official

24/05/2026

سٹے آرڈر اور کورٹ میں کیس چل رہے ہونے کے باوجود مخالفین میرے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔۔15پر کال کرنے پر پولیس نے ایک بندے کو پکڑا اور پھر اسے چھوڑ دیا۔۔۔۔لڑائی کا خطرہ ہے۔۔۔۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔
محمد حنیف خانوآنہ چک 466ج ب تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ
03447219095
چنیوٹ پولیس
Deputy Commissioner Chiniot
AC Bhowana
Chiniot.Police.Official

23/05/2026

چنیوٹ: دو دن سے بجلی بند عوام سراپا احتجاج

چنیوٹ: چکنمبر 146 ج ب بھکھڑی جھوک کی بجلی ٹرانسفارمر خرابی کے باعث دو روز سے بند

چنیوٹ: ایس ڈی او امین پور بنگلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران متاثرین کے فون تک نہیں سُن رہے، اہل دیہہ

چنیوٹ: آئے روز یہ ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کرواتے ہیں۔ دیہاتی

چنیوٹ: اتنی سخت گرمی میں ہمارے بچے اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ متاثرین

چنیوٹ: اب مسئلہ ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا ہے نہ کہ مرمت کرنے کا۔ متاثرین

چنیوٹ: اگر 200kv کا ٹرانسفارمر ہمیں نہ دیا گیا تو بچوں سمیت چیف فیسکو فیصل آباد ریجن کے دفتر کے باہر دھرنہ دیں گے۔ دیہاتی

 #رانامحمدبوٹاسنیارا     این سی ایچ ڈی ضلع چنیوٹ کے زیرِ اہتمام اے ایل پی مڈل ٹیک کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ میں اسنا...
23/05/2026

#رانامحمدبوٹاسنیارا



این سی ایچ ڈی ضلع چنیوٹ کے زیرِ اہتمام اے ایل پی مڈل ٹیک کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ میں اسناد و انعامات تقسیم
بھوآنہ (بھوآنہ پریس کلب) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD) ضلع چنیوٹ کے زیرِ اہتمام اے ایل پی مڈل ٹیک کی اختتامی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ، مہتمم صاحبان، این جی اوز کے نمائندگان اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ کی تعلیمی و فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی نمایاں کامیابیوں کو سراہنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی جناب علی اصغر چودھری نے کہا کہ دینی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری اور فنی تعلیم کی فراہمی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ فنڈ محترمہ محبوبہ رزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے ہمارا بہتر مستقبل ہیں اور ان کی جدید و فنی تعلیم کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ محترمہ شائستہ عمر نے این سی ایچ ڈی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیم کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سہیل ظفر خان نے کہا کہ دینی مدارس میں عصری تعلیم کا آغاز این سی ایچ ڈی کا ایک احسن اور دور اندیش اقدام ہے۔
این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب جناب ساجد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ہمیشہ کی طرح بچوں کو جدید اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سرگرمِ عمل رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
تقریب میں رب نواز جبہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈاکٹر فلک شیر ڈائریکٹر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس، عمر دراز وصی پرنسپل قائد اکیڈمی چنیوٹ، محمد لقمان عالم پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ، روحانہ گل ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر، محمد نوید مغل ڈپٹی ڈائریکٹر پی او پنجاب، شگفتہ پروین اسسٹنٹ ڈائریکٹر، قیصر عباس چٹھہ ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع چنیوٹ اور سرفراز علی علوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر چنیوٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید اور فنی تعلیم نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیمی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کیے جا
#رانامحمدبوٹاسنیارا


.News .News .news .news .news .news
.NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .news .News .news .news .NEWS
#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

22/05/2026

ایم پی اے PP.97
چودھری ثاقب چدھڑ کا مومنہ اقبال ہراسمنٹ کیس کے بارے میں موقف
اہلیان حلقہPP.97
کے چودھری ثاقب کے ووٹرز اور سپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں ،اورچودھری ثاقب اس کیس سے باعزت سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

 #رانامحمدبوٹاسنیارا     عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور غریبوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے، رائے محمد جاوید بھٹ...
22/05/2026

#رانامحمدبوٹاسنیارا



عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور غریبوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے، رائے محمد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ

بھوآنہ (بھوآنہ پریس کلب) لیگل ایڈوائزر بھوانہ پریس کلب رائے محمد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ محض خوشیوں اور تہوار کا نام نہیں بلکہ یہ اطاعتِ الٰہی، بے لوث ایثار اور سماجی ہمدردی کا عملی اظہار ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی عزیز ترین چیز اللہ کی رضا کیلئے قربان کرنے اور نادار طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ صرف قربانی کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایثار، بھائی چارے اور غریبوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا پیغام بھی دیتی ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں ملک شدید دباؤ کا شکار ہے اور مہنگائی نے سفید پوش اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں صاحبِ حیثیت افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

رائے محمد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ قربانی کا اصل فلسفہ یہی ہے کہ معاشرے کے محروم اور ضرورت مند افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں اسلامی اخوت اور انسان دوستی کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ غریب، یتیم اور نادار افراد کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی شخص خوشیوں سے محروم نہ رہے۔
#رانامحمدبوٹاسنیارا


.News .News .news .news .news .news
.NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .NEWS .news .News .news .news .NEWS
#بھوآنہ #بھوانہ #بھوآنا #بھوانا #بھوآنانیوز #بھوانانیوز #چنیوٹ

سندھڑی: نشے میں دھت موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے نئے ایس ایچ او آفتاب رند زخمی! 🚨سندھڑی تھانے کا چارج سنبھالتے ہی ایس ایچ ا...
22/05/2026

سندھڑی: نشے میں دھت موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے نئے ایس ایچ او آفتاب رند زخمی! 🚨
سندھڑی تھانے کا چارج سنبھالتے ہی ایس ایچ او آفتاب رند سانگھڑ روڈ نیاز آباد کے علاقے میں روٹین چیکنگ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے گوٹھ جہان خان شر کے رہائشی صادق شر کو رکنے کا اشارہ کیا، جس نے مبینہ طور پر تیز رفتار موٹرسائیکل سیدھی ایس ایچ او پر چڑھا دی اور انہیں زخمی کر دیا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ایس ایچ او کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزم کی میڈیکل رپورٹ میں اس کے نشے میں دھت ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ملزم صادق شر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "میں کوئی چور یا جرائم پیشہ نہیں ہوں، مجھ سے یہ سنگین غلطی نشے کی حالت میں ہوئی۔" پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ویب ڈیسک کاپی رپورٹ

Address

Ahmedpur Sial
35350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhawana News بھوآنہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share