Abdul Majid Faiz

Abdul Majid Faiz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdul Majid Faiz, Advertising/Marketing, burewala, Burewala.

Inshallah 💗
16/03/2026

Inshallah 💗

مستقبل کا خواب
12/03/2026

مستقبل کا خواب

28/02/2026

"خطیبِ اسلام، شہنشاہِ ترنم، مقررِ شیریں بیان، ہردلعزیز شخصیت، عندلیبِ زمزمہ پرداز، ہمارے محسن ومشفق، محبوب ومہربان، استاد مکرم، حضرت مولانا علامہ ناصر مدنی صاحب دامت برکاتہم۔سے ملاقات ہوئی بہت کچھ سیکھنے کو ملا خطابت کے علاوہ ہی آپ کی شخصیت کمال درجے کی عاجزی و انکساری ہے اورآپ کی شخصیت علم و فضل کا ایک بحرِ بیکراں ہے

آپ کی شخصیت علم و عرفان کا روشن مینار ہے،
آپ کی زبان سے نکلے ہر لفظ میں حکمت کے موتی بکھرے ہیں،
آپ کی شیریں بیانی دلوں کو مسخر کر لیتی ہے،
آپ کی تربیت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،
اللہ آپ کے علم و عمل کے چراغ کو ہمیشہ روشن رکھے۔"

عبدالماجد فائز #

💸 فیس بک ایڈز پہ پیسے لگانے سے پہلے یہ 'خفیہ جادو' سیکھ لو، ورنہ پچھتاؤ گے!یار! تصور کرو، تم تپتی دوپہر میں بھوکے پیاسے ...
23/02/2026

💸 فیس بک ایڈز پہ پیسے لگانے سے پہلے یہ 'خفیہ جادو' سیکھ لو، ورنہ پچھتاؤ گے!

یار! تصور کرو، تم تپتی دوپہر میں بھوکے پیاسے لبرٹی مارکیٹ میں گھوم رہے ہو۔ تمہیں سامنے دو برگر والے نظر آتے ہیں۔ ایک کی دکان بالکل چمک رہی ہے، ماربل لگا ہوا ہے، اے سی چل رہا ہے، لیکن اندر ایک بندہ بھی نہیں ہے—ایسا لگ رہا ہے جیسے وہاں جن بھوتوں کا ڈیرہ ہو۔

وہیں ساتھ ہی ایک چھوٹی سی ریڑھی ہے، کوئی خاص ڈیکوریشن نہیں، لیکن وہاں اتنا رش ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھے جا رہے ہیں اور شور مچا رہے ہیں: "اوئے بھائی! میرا انڈے والا برگر کہاں رہ گیا؟"

سچ بتانا، تم کہاں جاؤ گے؟ ظاہر ہے اسی ریڑھی والے کے پاس، کیونکہ تمہارا دماغ کہے گا: "بھائی! اگر یہاں اتنا رش ہے تو کچھ تو بات ہوگی!"

بس جانی، یہی حال فیس بک کا ہے۔ تمہاری پوسٹ کتنی ہی کمال کیوں نہ ہو، اگر اس پہ کوئی لائک یا کمنٹ نہیں ہے نا، تو لوگ اسے ایسے ہی اگنور کریں گے جیسے تم اپنے رشتہ داروں کی کالز کرتے ہو! 😂 اسی لیے ایڈ (Ad) چلانے سے پہلے ہمیں وہاں 'میلہ' لگانا پڑتا ہے تاکہ دنیا کو لگے کہ "سین آن ہے!"

🏗️ اب اصل گیم سمجھو (Structure)

🚀 سوشل پروف کی پاور: یہ خالی دکان نہیں چلے گی!

یہ کیا ہے؟
اسے ٹیکنیکل زبان میں "سوشل پروف" کہتے ہیں، لیکن اپنی زبان میں سمجھو تو یہ "عوامی گواہی" ہے۔ جب لوگ دیکھتے ہیں کہ دوسرے بھی یہاں سے کچھ خرید رہے ہیں، تو ان کا ڈر ختم ہو جاتا ہے۔

یہ کیوں ضروری ہے؟
فیس بک ایڈز پہ ہم انجان لوگوں کو اپنی چیز دکھاتے ہیں۔ اب وہ انجان بندہ آپ پہ یقین کیوں کرے؟ جب وہ دیکھے گا کہ کمنٹ باکس میں پہلے ہی 15-20 لوگ "بھائی کمال چیز ہے" یا "بہت زبردست سروس ہے" لکھ چکے ہیں، تو وہ آنکھیں بند کر کے آپ کو آرڈر دے دے گا۔

اسے کیسے استعمال کریں؟
ایڈ کا بٹن دبانے سے پہلے اپنے "جگری یاروں" اور پرانے گاہکوں کو آواز دو کہ بھائیو! ذرا اس پوسٹ پہ اپنی حاضری لگاؤ تاکہ رونق لگے۔

مثال:
یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کسی نئی مووی کے آنے سے پہلے اس کا ٹریلر ہٹ کروانا ہوتا ہے تاکہ لوگ سینما تک آئیں۔ ہم نے بھی اپنی کینوا والی پوسٹ کا 'ہائپ' بنانا ہے۔

⭐ پرو ٹپ: اگر کوئی کمنٹ میں تعریف کرے تو اسے صرف 'Like' نہ کرو بلکہ "شکریہ جانی!" لکھ کر جواب بھی دو، اس سے فیس بک کو لگتا ہے کہ یہاں کوئی بڑی ہی اہم گفتگو چل رہی ہے۔ 😉

🎨 میرا مشن: کینوا سیل اور تمہارا ساتھ!

یہ کیا ہے؟
میں نے اپنے دوسرے پیج پہ کینوا سیل کرنے کی ایک پوسٹ لگائی ہے جس پہ اب میں نے تگڑا ایڈ چلانا ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں ایڈ سے پہلے اس پہ کچھ اصلی والی انگیجمنٹ آ جائے۔

یہ کیوں ضروری ہے؟
جنہوں نے مجھ سے پہلے کچھ بھی خریدا ہے (چاہے وہ کینوا ہو یا کوئی اور سروس)، ان کا ایک چھوٹا سا ریویو (Review) نئے گاہکوں کے لیے "ایمان کی پختگی" کا کام کرے گا۔

اسے کیسے استعمال کریں؟
پہلے کمنٹ میں لنک دے دیا ہے۔ اسے اوپن کرو، لائک کا بٹن توڑ دو اور کمنٹ میں اپنی سچی رائے لکھ دو۔ اگر کچھ نہیں بھی خریدا تو بس "زبردست بھائی!" ہی لکھ دو، تمہارے بھائی کا بھلا ہو جائے گا۔

مثال:
سمجھو میں تمہارا وہ دوست ہوں جو نئی گاڑی لایا ہے اور اب تم نے محلے میں جا کر سب کو بتانا ہے کہ "بھائی کی گاڑی فل تباہی ہے!"

⚠️ وارننگ: جو لنک اوپن کر کے کمنٹ نہیں کرے گا، اسے خواب میں مارک زکربرگ آ کر ڈرائے گا! 😂

تو میرے جگریو! اب دیکھتے ہیں کون کون صرف پوسٹ پڑھ کر غائب ہوتا ہے اور کون سچا یار بن کر کمنٹ کرتا ہے۔

جلدی سے لنک پہ جاؤ، اپنی حاضری لگاؤ اور واپس آ کر یہاں کمنٹ میں "ڈَن ہے جانی" لکھو۔ دیکھتے ہیں آج ہماری "HCK آرمی" میں کتنا دم ہے! 🤝✨

⚡ تحریر اور آئیڈیاز: محمد کیف (عرف Kaif HCK)

شاعر ختم نبوت سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ  داغ مفارقت دے گئے ہیں ۔اللہ  تعالیٰ شاہ جی رحمت اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے...
22/02/2026

شاعر ختم نبوت سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ داغ مفارقت دے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ شاہ جی رحمت اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عشق   اک   نور   ہےعقل   سے   دور   ہےاس  کی  تاویل  سےعلم     معذور     ہےمصطفیٰ   کی   رضااس  میں مستور  ہےکُل    دوام...
13/02/2026

عشق اک نور ہے
عقل سے دور ہے
اس کی تاویل سے
علم معذور ہے
مصطفیٰ کی رضا
اس میں مستور ہے
کُل دوام و بَقاء
کا یہ منشور ہے
اِضطراب و اَلَم
اِس کا دستور ہے
خوبصورت سا یہ
زخمِ ناسور ہے

ابنِ سید

کل انشاء روحانی و تربیتی پروگرام میں حاضری ہوگیتمام احباب ضرور تشریف لائیں  #
13/02/2026

کل انشاء روحانی و تربیتی پروگرام میں حاضری ہوگی
تمام احباب ضرور تشریف لائیں #

13/02/2026

()
[]👇👇👇👇👇
آپ کے علاقے میں پروگرام کیسے چل رہے ہیں
ہمارے علاقے میں کل کو ایک پروگرام تھا جس میں مین خطیب جو کہ چنیوٹ سے آیا تھا اس نے شروع میں کچھ باتیں کیں
عنوان قرآن مجید کا تھا پھر وہ خطیبانہ انداز میں شروع ہوا کہتا ہے کہ قران مجید وہ کتاب ہے جس کو ابوبکر نے پڑھا تو صداقت کا امام بنا عمر نے پڑھا تو عدالت کا امام بنا اسی طرح اس بعد میں شعر پڑھے ہے ترنم میں دو تین اشعار پڑھے پھر بات چینج کی کہ فلاں بزرگ نے قرآن اس طرح پڑھا فلاں نے اس طرح پڑھا پھر اس نے اشعار سنائے بس اس طرح سوا گھنٹہ مکمل کیا اور کبھی کبھی کچھ دور سے ایک خطیب آتا ہے وہ بھی اس طرح ہی کرتا ہے اس سے جان چھڑانے کی کوشش جاری وساری ہے

مولانا عبد الماجد صاحب

⚖️⚖️⚖️⚖️⚖️

✍️✍️✍️✍️✍️

انشاء اللہ حاضری ہوگی
10/02/2026

انشاء اللہ حاضری ہوگی

25/01/2026

مولانا عرفان صاحب

24/01/2026

Address

Burewala
Burewala
2244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Majid Faiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share