08/10/2026
صاف ستھرا پنجاب چوآ سیدن شاہ سیاہ کو سفید کرنے کا کھیل؟
سابق سپروائزر ثمر عباس نے تحصیل منیجر برہان الدین اور ان کے خاندان کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ مالی بے ضابطگیوں، ڈیزل و پٹرول کے استعمال سمیت بعض معاملات میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت موجود ہیں۔ ثمر عباس کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی متعلقہ فورم پر اپنے دعووں کے ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ متعلقہ ہیڈ آفس اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائے گا یا معاملہ محض دفتری کارروائی تک محدود رہے گا؟ تاہم مذکورہ الزامات کی آزادانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مؤقف شکایت کنندہ ثمر عباس کا ہے۔ تحصیل منیجر برہان الدین سے متعدد مرتبہ رابطہ کرکے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اپنا مؤقف ریکارڈ نہیں کرا سکے۔ متعلقہ فریق کا جواب موصول ہونے پر اسے بھی من و عن شامل کیا جائے گا۔
عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کروا کر میرٹ پہ فیصلہ کیا جائے