Changa Manga press club Registered چھانگامانگا پریس کلب رجسٹرڈ

Changa Manga press club Registered چھانگامانگا پریس کلب رجسٹرڈ Journalist

آزمائشوں سے بھرا ہوا سفر حجالحمدللہ! جناب محمد منظور صاحب مع اہلیہ حجِ بیت اللہ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور اللہ تعالیٰ ک...
12/05/2026

آزمائشوں سے بھرا ہوا سفر حج
الحمدللہ! جناب محمد منظور صاحب مع اہلیہ حجِ بیت اللہ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔ لیکن یہ سفر عام سفر نہیں تھا، بلکہ آزمائشوں، صبر، تکلیف اور اللہ پر کامل بھروسے کی ایک زندہ داستان تھا۔

اصل پروگرام کے مطابق 6 مئی 2026 کو گھر سے بذریعہ ٹرین ممبئی روانگی تھی اور 10 مئی کو ممبئی سے جدہ کے لیے فلائٹ مقرر تھی۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 5 مئی کو آپ کی منجھلی صاحبزادی اپنے سسرال پٹھن پورہ سے کنھواں والدین سے ملاقات اور انہیں سفر حج کے لیے رخصت کرنے کے جذبے سے آرہی تھیں کہ راستے میں ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ سر میں شدید چوٹ آئی، فوری طور پر پٹنہ لے جایا گیا، مگر چوبیس گھنٹے کے اندر وہ اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملیں۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

اس عظیم صدمے کی وجہ سے 6 مئی کا ٹرین ٹکٹ منسوخ کرنا پڑا اور بعد میں 8 مئی کو پٹنہ سے ممبئی کے لیے فلائٹ بک کی گئی۔ چنانچہ 7 مئی کو بعد نمازِ ظہر اپنی لختِ جگر کی نمازِ جنازہ میں شرکت فرمائی اور اگلے ہی دن، دل پر پہاڑ جیسا غم لیے، سفرِ حج کے لیے روانہ ہوگئے۔

8 مئی بروز جمعہ صبح 10 بجے روانگی ہوئی۔ جمعہ کی نماز سیتامڑھی میں ادا کی۔ رات 10 بجے پٹنہ سے فلائٹ تھی اور یہ لوگ شام 5 بجے ہی پٹنہ پہنچ چکے تھے، لیکن اللہ تعالیٰ ابھی مزید آزمائش لینا چاہتا تھا۔ اسی دن شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے پٹنہ شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ جگہ جگہ درخت گرے ہوئے تھے، راستے بند تھے، ٹریفک مکمل جام تھا۔ بعض مقامات پر درخت گاڑیوں اور لوگوں پر بھی گرے۔ خبروں کے مطابق کئی لوگوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔ ان ہی حالات کی وجہ سے پانچ گھنٹے پہلے شہر پہنچنے کے باوجود وقت پر ائیرپورٹ نہ پہنچ سکے اور فلائٹ چھوٹ ہوگئی۔

رات کے بارہ بج رہے تھے۔ ہر طرف سناٹا، بند دکانیں، تھکے ہوئے چہرے اور دلوں میں فکر و بے چینی۔ دوسری طرف ممبئی سے جدہ کی فلائٹ میں اب ایک دن سے بھی کم وقت باقی تھا۔ لیکن اس سب کے باوجود اللہ تعالیٰ پر کامل یقین تھا کہ وہ ضرور راستہ نکالے گا۔

چنانچہ 9 مئی سہ پہر ساڑھے تین بجے کی فلائٹ کا انتظام ہوا۔ رات ہوٹل میں گزاری گئی۔ اگلے دن وقت سے کافی پہلے ائیرپورٹ پہنچ گئے، مگر وہاں معلوم ہوا کہ فلائٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔ دل میں پھر اندیشہ پیدا ہوا کہ کہیں ممبئی پہنچنے میں دیر نہ ہوجائے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا، فلائٹ نے اڑان بھری اور تقریباً سات بجے ممبئی ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ پھر اللہ کے فضل سے تمام مراحل آسان ہوتے گئے اور جناب محمد منظور صاحب مع اہلیہ حاجیوں کے قافلے کے ساتھ بخیر و عافیت جدہ اور وہاں سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
الحمدللہ! عمرہ کی سعادت بھی حاصل ہوچکی ہے۔

واقعی کہا جاتا ہے کہ حج مشقت، صبر اور آزمائش کا سفر ہے، اور اس مرتبہ یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو ملا۔

اللہ تعالیٰ جناب محمد منظور صاحب، ان کی اہلیہ اور تمام حجاجِ کرام کے حج کو حجِ مبرور بنائے، ان کی دعاؤں میں ہم سب کا حصہ نصیب فرمائے اور ہم سب کو بھی بار بار حرمین شریفین کی حاضری عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
✍️ حفظ الرحمٰن قاسمی
23 ذی قعدہ 1447ھ

Address

Changa Manga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Changa Manga press club Registered چھانگامانگا پریس کلب رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share