انصاف پریس کلب چیچہ وطنی

انصاف پریس کلب چیچہ وطنی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انصاف پریس کلب چیچہ وطنی, Media Agency, ج ٹی روڈ, Chichawatni.

وفات/اعلان نمازجنازہسینئر قانون دان و لیگل ایڈوائزر انصاف پریس کلب چیچہ وطنی مدثر معروف ورک(ایڈووکٹ) کی بھابھی بقضائے ال...
19/12/2025

وفات/اعلان نمازجنازہ

سینئر قانون دان و لیگل ایڈوائزر انصاف پریس کلب چیچہ وطنی مدثر معروف ورک(ایڈووکٹ) کی بھابھی بقضائے الہی وفات پاگئی ہیں، ان کی نماز جنازہ مورخہ 2025-12-19کو دن 2بجے چک نمبر34/12 ایل میں ادا کی جائے گی۔ نمازجنازہ میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں۔

06/12/2025
06/12/2025

سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی محمد عاصم جیلانی ڈھلوں ایڈووکیٹ کا انصاف پریس کلب چیچہ وطنی کے الیکشن پر تفصیلی موقف
___________________________________________

Congratulations 🎉🎆
06/12/2025

Congratulations 🎉🎆

ممبرانصاف پریس کلب (رجسٹرڈ) چوہدری محمدانیس کی سالگرہ کے موقع پر انصاف پریس کلب میں ایک پروقار اور پرمسرت تقریب کا انعقا...
02/12/2025

ممبرانصاف پریس کلب (رجسٹرڈ) چوہدری محمدانیس کی سالگرہ کے موقع پر انصاف پریس کلب میں ایک پروقار اور پرمسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ممبران انصاف پریس کلب نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مرکزی حصہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی رسم تھی، جس میں چوہدری محمد انیس کے ساتھی صحافیوں اور پریس کلب کے سابق عہدیداران نے ان کے ہمراہ کیک کاٹا۔ شرکاء نے چوہدری انیس کے لیے لمبی عمر، صحت اور صحافتی میدان میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔ اس موقع پر بانی انصاف پریس کلب ملک ظفر عباس نے کہا، چوہدری انیس کا صحافت کے لیے جذبہ قابلِ ستائش ہے، اور ہم سب ان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کی سالگرہ ہم سب کے لیے ایک خوشگوار موقع ہے۔ اس موقع پر موجود ساتھیوں نے چوہدری محمد انیس کی انصاف پریس کلب اور صحافتی برادری کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا اور ان کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری انیس نے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔تقریب کا اختتام نیک تمناؤں اور پرتکلف ضیافت کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاء نے چوہدری محمد انیس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

01/12/2025

پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایمووایبل پراپرٹی آرڈینس 2025 کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کیا گیا۔
__________________________________________
An open court session under the Punjab Protection of Ownership of Movable Property Ordinance 2025 was held at the Municipal Hall, Chichawatni.
__________________________________________
انصاف پریس کلب چیچہ وطنی
Metro 1 Chichawatni
چیچاوطنی کا شہزادہ
پریس اتحاد گروپ
Govt of Punjab
Malik Zafer
Assistant Commissioner Chichawatni
Ch Qamar Tarar
Commissioner Sahiwal
Maryam Nawaz Sharif
Municipal Committee Chichawatni
Deputy Commissioner Sahiwal
NTN News

*ایڈیشنل آئی-جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا دھماکہ خیز اعلان۔**چیچہ وطنی میں سی-سی-ڈی کی بڑی کاروائی۔**⚖️INSAF PRESS CLUB®*چی...
01/12/2025

*ایڈیشنل آئی-جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا دھماکہ خیز اعلان۔*
*چیچہ وطنی میں سی-سی-ڈی کی بڑی کاروائی۔*
*⚖️INSAF PRESS CLUB®*
چیچہ وطنی(انصاف پریس کلب رجسٹرڈ)پنجاب بھر میں اگلے 72 گھنٹوں میں منشیات کا صفایا ہونے جارہا ہے، چیچہ وطنی میں منشیات فروشوں/ڈیلروں کے خلاف CCD کی ہائی انٹینسٹی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری۔ گشت کے دوران CCD ٹیم اور منشیات ڈیلروں کے درمیان شیخ طیب کے قریب زبردست مقابلہ ہوا، جس میں آخرکار بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز عرف جعجا مارا گیا۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ تحویل میں لیا گیا۔ جس سے اس کے بڑے نیٹ ورک کا اندازہ ہوتا ہے۔اعجاز جعجا کئی برسوں سے علاقے میں منشیات فروشی کے بڑے سرغنہ کے طور پر سرگرم تھا۔اس کے علاؤہ یہ فیصل آباد ،وہاڑی، میاں چنوں اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں منشیات چرس، ہیروئن اور آئس کی بے دھڑک سپلائی کرتا تھااس کے زہریلے دھندے نے بے شمار گھروں کے چراغ بجھائے، مگر آج اس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔ نوجوان نسل تک زہر پھیلانے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، اس لعنت میں ملوث ہر کردار کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر

چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی-203 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ نے آج پنجاب اسمبلی میں اپنے عہدے کا ...
28/11/2025

چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی-203 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ نے آج پنجاب اسمبلی میں اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔ چوہدری محمد حنیف جٹ نے اسمبلی کے اجلاس کے دوران حلف لیا۔ اسپیکر نے نو منتخب رکن کو حلف دلایا، جس کے بعد انہوں نے رجسٹر پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پارلیمانی ارکان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چوہدری حنیف جٹ کا حلف اٹھانا، حلقہ پی پی-203 (چیچہ وطنی) کی اسمبلی میں باقاعدہ اور فعال نمائندگی کا آغاز ہے۔ اس پیش رفت سے علاقائی عوام کو امید ہے کہ ان کے مسائل ایوان میں بھرپور طریقے سے اٹھائے جائیں گے۔ چوہدری محمد حنیف جٹ کا شمار علاقے کی معروف سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پی پی-203 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب آئینی طور پر قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔ حلف برداری کے بعد وہ سرکاری طور پر ایم پی اے (MPA) کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔

Address

ج ٹی روڈ
Chichawatni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انصاف پریس کلب چیچہ وطنی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category