MM Creative & Printing Services

MM Creative & Printing Services Offline to Online Services
Graphic Designer & Developer with SEO
03400101102

15/03/2024

مہربان رہیے !!!

اگر تم زندگی میں کچھ بھی بن سکو، تو مہربان بن جاؤ.

شاید یہ آپ کی زندگی کی سب سے یاد رہنے والی پوسٹ ہو. جب میں نے چارلس شلز کا زندگی کا یہ فلسفہ پڑھا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں اسے کبھی نہیں بھول پاؤں گا.

شلز نے ایک دلچسپ سوالنامے کی صورت میں ایک طاقتور پیغام دیا گیا ہے۔ یہ سوالات دیکھنے میں کوئز والے سوالات لگتے ہیں. ہہاں مقصد سوالات کے جواب دینا نہیں ہے۔ بس ان سوالات کو بغیر جواب دینے کے پورا پڑھیں اور آپ کو اصل پیغام سمجھ میں آجائے گا۔

دنیا کے سات امیر ترین لوگ کون ہیں؟

ورلڈ فٹ بال کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے والے پچھلے پانچ کھلاڑی کون ہیں؟

مس یونیورس کے مقابلے میں پچھلے پانچ فاتحین کون تھیں؟

دس ایسے لوگوں کی فہرست بنائیں جنہوں نے نوبل یا پلٹزر انعام جیتا ہو۔

بہترین اداکار اور اداکارہ کے لیے پچھلے چھ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے کون تھے؟

پچھلے دس سالوں میں عالمی کرکٹ مقابلے جیتنے والی ٹیمیں کون کون سی تھیں؟

آپ کا اس میں کتنا سکور رہا؟

یقیناً ان میں سے کوئی بھی عام انسان نہیں ہے۔ یہ سب اپنے اپنے میدان کے بہترین لوگ ہیں۔

لیکن ہم کل کے سرخیوں میں چھپے چہروں کو یاد نہیں رکھتے۔

جیسے ہی وہ اسٹیج سے اُترتے ہیں...

تالیاں تھم جاتی ہیں۔

ایوارڈ کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔

کارنامے فراموش کر دیئے جاتے ہیں۔

اور پذیرائی انہی لوگوں کے ساتھ دفن ہو جاتی ہے۔

یہاں ایک اور سوالنامہ ہے۔ دیکھیں آپ اس میں کیسا کرتے ہیں:

چند اساتذہ کے نام بتائیں جنہوں نے آپ کی اسکول میں رہنمائی کی۔

چند ایسے دوستوں کے نام بتائیں جنہوں نے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دیا۔

چند ایسے لوگوں کے نام بتائیں جنہوں نے آپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر آپ کو کوئی اہم سبق سکھایا جس نے آپ کی زندگی کی سمت بدل دی۔

ان لوگوں کا چہرہ یاد کریں جنہوں نے آپ کے لیے اس وقت تالی بجائی جب باقی سب غیر یقینی نظروں سے آپ کی طرف دیکھ رہے تھے.

یا اس شخص کو یاد کریں جس نے آپ کی طرف اس وقت ہاتھ بڑھایا جب آپ شکست خوردہ زمین پر ڈھے پڑے تھے اور لگتا تھا آپ کبھی نہیں اٹھ پائیں گے.

چند ایسے لوگوں کے نام بتائیں جنہوں نے آپ کو سراہا، آپ کی پیٹھ تھپتھپائی اور آپ کو خاص محسوس کرایا۔

ایسے لوگوں کو یاد کریں جن کے ساتھ وقت گزارنا آپ کو اچھا لگتا ہے اور جب وقت کو پر لگ جاتے ہیں.

کیا یہ سوالنامہ آسان تھا؟

ہاں، شاید یہ آسان ترین سوالنامہ تھا کیوں کہ اس کے جواب آپ کے دل کی دھڑکنوں میں کھدے ہوئے ہیں. کہیں گوگل نہیں کرنا پڑا.

اس کا سبق یہ ہے:

وہ لوگ جن کے پاس ڈگریوں، ایوارڈز، یا دولت کی بہتات ہو، وہ آپ کی زندگی میں اہم نہیں ہوتے۔

اہمیت ان لوگوں کی ہے جو واقعی آپ کا خیال رکھتے ہیں۔

یہی لوگ سب سے قیمتی ہوتے ہیں.

ایسے لوگ آپ کے آس پاس کہیں بھی موجود ہیں، انہیں بتانا مت بھولیں کہ وہ آپ کے لیے کتنے خاص ہیں.

مہربان بنیے، اس سے زیادہ خاص اور قیمتی کچھ نہیں ہے.

عارف انیس
۔۔۔۔۔
محترمہ سائرہ ممتاز کی وال سے منقول

Conduct LSA
19/02/2024

Conduct LSA

16/02/2024
Assalamualaikum. Join my page and get more info about creative things. Thanks
10/02/2024

Assalamualaikum. Join my page and get more info about creative things. Thanks

29/10/2022

WhatsApp Group Invite

23/11/2021
We are make weekly test for kids..
06/05/2021

We are make weekly test for kids..

Address

Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MM Creative & Printing Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MM Creative & Printing Services:

Share