Chiniot Press Club

Chiniot Press Club Social Media Electronic Media & Print Media

چنیوٹ معروف تاجر شیخ ندیم برتن والے پر قتل کا پرچہ درج
12/05/2026

چنیوٹ معروف تاجر شیخ ندیم برتن والے پر قتل کا پرچہ درج

12/05/2026

گزشتہ رات چنیوٹ میں ہونے والا ناخوشگوار واقعہ

شراب کے نشے میں دھت بگڑے باپ کی بگڑی اولاد نے درجنوں لوگوں کو نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے کچل ڈالا

11/05/2026

ایک طرف پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ منشیات ختم ہورہی ہے اور دوسری طرف
چنیوٹ شہر جو پرامن ہوا کرتا تھا روز بروز ایسے واقعات معمول بن گئے ہیں کہ

شراب پیتے اور شراب پی کر گاڑیوں میں سوار ہوکر چنیوٹ کے روڈز کو ریسنگ ٹریک سمجھتے ہوئے تشریف لے آتے ہیں

اور ہوش کے بالاتر ہو کر گاڑی ایسے دوڑاتےہیں جیسے روڈز ان کے باپ کی ملکیت ہوں
ابھی کچھ دیر پہلے کسی بگڑے باپ کے بیٹے نے سرگودھا روڈ میں کافی لوگوں کو زخمی کردیا دیا۔۔

چنیوٹ شہر کا امن چنیوٹ پولیس کے لیے چیلنج بنتا جارہا ہے اور چیخ چیخ کر سوال کررہا ہے کہ میرا امن بحال رہنے دیں

پریس ریلیزڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹتھانہ سٹی چنیوٹ میں منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمدری...
11/05/2026

پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ

تھانہ سٹی چنیوٹ میں منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد جناب سہیل اختر سکھیرا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ مدثر شہباز ریحان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم منشیات فروش نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مصدقہ خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مارے، جن کے نتیجہ میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔

ابتدائی کارروائی کے دوران ملزمان محمد سلمان اور حسنین پاؤلی کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1300 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے اپنے سپلائرز اور منظم منشیات فروش نیٹ ورک کے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے صفدر علی لونا کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 1500 گرام ہیروئن اور 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح الطاف وینس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

مزید انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ہول سیل منشیات فروش رخسانہ ولانہ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضہ سے 1600 گرام ہیروئن اور 2100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کا شوہر شاہد ولانہ پہلے ہی دفعہ 9-C CNSA کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید ہے۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3100 گرام ہیروئن اور 6800 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 789/26، 790/26، 791/26، 792/26 اور 793/26 بجرم مختلف دفعات کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانس ایکٹ درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ مزید تفتیش کے ذریعے اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر سہولت کاروں اور ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ٹیم ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ

11/05/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں غیر معیاری اور مضر صحت جوس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 96 لٹر ناقص جوس تلف کر دیا جبکہ جعلسازی پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
Maryam Nawaz Sharif
Punjab Food Authority

11/05/2026

ذرائع کے مطابق مونسپل کمیٹی میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ پڑا ہے واجد شاہ نامی ملازم رشوت لیتے رنگ ہاتھوں پکڑا گیاہے

11/05/2026

چنیوٹ
ننھے ہاتھوں میں بڑے خواب سجائے چنیوٹ کی بیٹی جویریہ بنت علی نے تھرڈ آن لائن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا
یہ صرف ایک کامیابی نہیں… بلکہ ایک بیٹی کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اُس جذبے کی جیت ہے جو خوابوں کو حقیقت میں بدل دیتا ہے

*Asghar_Ali*
*District_Reporter*
*Star_Asia_News*

*chiniot_press_club*

10/05/2026

چنیوٹ: معمولی تلخ کلامی میدانِ جنگ بن گئی، فاسٹ فوڈ مالکان کا شہریوں پر بدترین تشدد اور گاڑی کی توڑ پھوڑ
​چنیوٹ (رپورٹ: سوشل میڈیا ڈیسک) چنیوٹ کے سرگودھا روڈ پر واقع مشہور "مبشر شوارما" کے باہر معمولی تلخ کلامی نے شدید ہنگامہ آرائی کی صورت اختیار کر لی۔ واقعے کی نئی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد معاملے کا دوسرا رخ بھی واضح ہو گیا ہے۔
​واقعے کی تفصیلات:
​ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات دو کار سوار افراد نے مبشر شوارما پر رک کر انتظامیہ سے کسی بات پر پوچھ گچھ کی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شوارما کے مالکان اور ملازمین نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے کار سواروں پر سرِعام دھاوا بول دیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

​عینی شاہدین اور ویڈیو شواہد کے مطابق، جب مشتعل ہجوم اور ملازمین نے شہریوں پر قابو پا کر ان پر تشدد کیا، تو کار سوار افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
​گاڑی کی توڑ پھوڑ اور احتجاج:
​واقعے کی سب سے افسوسناک فوٹیج وہ ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سواروں کے جانے کے بعد، مبشر شوارما کے مالکان اور ملازمین نے وہاں موجود خالی گاڑی کو لاٹھیوں، سوٹوں اور ٹھڈوں سے شدید نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیے۔ بعد ازاں، دکانداروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تاکہ معاملے کو یکطرفہ رنگ دیا جا سکے۔
​عوامی حلقوں کا ردِعمل:
​شہریوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ:
​کسی بھی فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے عملے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ گاہکوں یا شہریوں پر سرعام تشدد کرے۔
​شہر کے مصروف ترین روڈ پر فائرنگ اور غنڈہ گردی سے امن و امان کی صورتحال داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
​انتظامیہ سے مطالبہ:
​اہلیانِ چنیوٹ نے ڈی پی او چنیوٹ اور پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے تشدد کے ذمہ داروں اور گاڑی توڑنے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ چنیوٹ کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عبرت کا نشان بن سکیں۔

10/05/2026

بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر صدر پاکستان عوامی تحریک ندیم عباس سپراء ایڈووکیٹ اظہارِ خیال کرتے ہوئے

10/05/2026

چنیوٹ جھنگ روڈ مین رجوعہ چوک کے عین بلکل درمیان یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے
انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جلد از جلد اس کو مرمت کیا جائے

10/05/2026

چنیوٹ
قانون اپنا راستہ بنا کر چلتا ہے

Address

Fun Para Plaza Shahr_e_Quaid_e_Azam Road Chiniot
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiniot Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share