DGK Azad Media

DGK Azad Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DGK Azad Media, Social Media Agency, Dera Ghazi Khan.

امیدوار این اے 185 ڈاکٹر شفیق پتافی اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے آج سخی سرور روڈ مٹھا کھوہ میں عوامی رابطہ م...
17/10/2025

امیدوار این اے 185 ڈاکٹر شفیق پتافی اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے آج سخی سرور روڈ مٹھا کھوہ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مقامی معززین، دکانداروں اور صحافیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فہد خان کھوسہ (کریانہ سٹور)، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ندیم خان زنگلانی، سلیم زنگلانی ، صحافی ممتاز خان کھوسہ، فیاض خان کھوسہ، اعجاز خان کھوسہ، ساجد خان کھوسہ، مشتاق خان کھوسہ، نعیم خان کھوسہ، شہزاد خان کھوسہ، اشفاق خان کھوسہ، واجد خان کھوسہ، مظہر خان ہوتانی، نذر خان چانڈیہ، خالد کھوسہ، مہر مجید خان اور شاہد نواز زنگلانی سمیت معزز شہریوں نے شرکت کی۔

کھوسہ ہاوس ڈی جی خان  امیدوار این اے 185 سردار دوست محمد خان  کھوسہ  کی کاشف خان کھوسہ عمران خان لغاری و دیگر معززین سے ...
17/10/2025

کھوسہ ہاوس ڈی جی خان
امیدوار این اے 185 سردار دوست محمد خان کھوسہ کی کاشف خان کھوسہ عمران خان لغاری و دیگر معززین سے ملاقات۔

حلقہ این اے 185یونین کونسل عالی والا امیدوار حلقہ این اے 185محمود قادر خان لغاری نے سونہارا خان بزدار کے بھائی نواز خان ...
17/10/2025

حلقہ این اے 185
یونین کونسل عالی والا
امیدوار حلقہ این اے 185
محمود قادر خان لغاری نے
سونہارا خان بزدار کے بھائی نواز خان بزدار مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈ...
24/01/2023

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام کے ایماء پر ڈسٹرکٹ فوڈ
کنٹرولر مہر اختر حسین کی زیر قیادت ٹیم نے فاروق احمد شان ٹریڈرز نواں شہر چوٹی کے دو گوداموں سے 700گندم کی ذخیرہ کردہ بوریاں ضبط کرکے گوداموں کو سیل کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بتایا کہ نواں شہر چوٹی کے رہائشی فاروق احمد کے گودام سے گندم سٹاک کی اطلاع ملی تو محکمہ فوڈ نے اسے چیک کیا،اس دوران دوسرے گودام سے بھی گندم سٹاک کا پتہ چلا،جس پر پنجاب ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گوداموں سے
700بوری گندم برآمد کرکے مالک کو گرفتار اور اس کیخلاف تھانہ چوٹی میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذخیرہ کردہ گندم کی محکمہ فوڈ کو اطلاع دیں،ہم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

فورٹ منرو میں برف باری کے دوران سیاح احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں،ضلعی انتظامیہ کے اداروں سے تعاون کریں،گاڑیوں کی دیکھ...
21/01/2023

فورٹ منرو میں برف باری کے دوران سیاح احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں،ضلعی انتظامیہ کے اداروں سے تعاون کریں،
گاڑیوں کی دیکھ بھال کیساتھ
محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں،قدرت کی برف باری سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

اب ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورت نہیںڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا...
18/01/2023

اب ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورت نہیں
ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ڈیرہ غازی خان کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس میں دل کے امراض کا علاج کیا جائے گا اور لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے

اب بڑھ رہا ہے ڈی جی خان
ترقی کر رہا ہے ڈی جی خان

ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاساراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار سیف الدین ...
15/11/2022

ڈیرہ غازیخان:
ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس
اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار سیف الدین خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی شرکت
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ترقیاتی منصوبوں دیگر معاملات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اراکین اسمبلی کا شہر میں سٹریٹ کرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان
ون فائیو پر ڈکیتیوں،چوریوں پر ایکشن،زیر التوا معاملات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، اراکین اسمبلی
شہر خموشاں کے داخلی راستے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سائیٹ کا جائزہ لیں گے،اراکین اسمبلی
شہر خموشاں میں سہولیات بارے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے،اراکین اسمبلی
تھانوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی منصوبہ جات میں ایک پورشن کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی کاموں میں رکاوٹوں بارے ہمیں معلومات فراہم کی جائیں،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی کاموں کے ایک فیصد فنڈز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ضرور دئیے جائیں،
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
غازی پارک کی اپ گریڈیشن اور جنرل بس سٹینڈ کے پارک کو یقینی بنایا جائے،حنیف خان پتافی
ڈیرہ غازیخان شہر میں لائٹنگ کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے،
حنیف خان پتافی
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں او پی ڈی،ایمرجنسی سروسز کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا،حنیف خان پتافی
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے بجلی ایشو کو فوری حل کیا جائے،حنیف خان پتافی
پل ڈاٹ تا سمینہ چوک کے اطراف کی لائٹنگ کو یقینی بنایا جائے،حنیف خان پتافی
ڈیرہ غازیخان میں ڈی سی سی کی چوتھی میٹنگ کا مقصد محکموں میں کوآرڈینیشن قائم کرانا ہے،سردار سیف الدین کھوسہ
ڈی سی سی میں ہر محکموں کے ٹارگٹس،تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا جاتا ہے،سردار سیف الدین کھوسہ
عوامی ویلفیئر کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
ڈی سی سی کے فیصلوں کی روشنی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کی پیش رفت تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل کردی گئی۔ادارہ میں تعلیمی معیار کی بہتری،سپورٹ...
07/11/2022

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل کردی گئی۔ادارہ میں تعلیمی معیار کی بہتری،سپورٹس سرگرمیوں میں اصافہ،سکول منیجمنٹ سسٹم،سولر پینل کی تنصیب سمیت اہم معاملات پر فیصلے کئے گئے
کمشنر و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ کے ملازمین کے بچوں کی آدھی فیس معافی،شہداء اور مستحق بچوں کی فیس میں رعائت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔سکول منیجمنٹ کی بہتری کےلئے آئی ٹی نظام متعارف کرانے کے ساتھ بچوں کو جمخانہ میں لان ٹینس،گھڑ سواری اور سوئمنگ کی سہولت دی جائے گی۔ادارہ کی بہتری کےلئے قوانین میں تبدیلی اور دیگر معاملات کےلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید، ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیف الرحمن،اے سی جی حیات اختر،لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم،ڈی بی اے شہزاد قدیر ،پرنسپل میجر ریٹائرڈ اعظم اختر کمال،محمد لطیف پتافی،مرزا ظفر اقبال،شعیب ستار،اللہ بخش کورائی،ڈاکٹر راشد قریشی،محمد عارف گورمانی،پروفیسر محمد صادق،ملک سلیم کوثر،ثناء محمد اور دیگر موجود تھے ۔

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DGK Azad Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share