Apna DGkhan

Apna DGkhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna DGkhan, Social Media Agency, Dera Ghazi Khan.

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈ...
24/01/2023

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام کے ایماء پر ڈسٹرکٹ فوڈ
کنٹرولر مہر اختر حسین کی زیر قیادت ٹیم نے فاروق احمد شان ٹریڈرز نواں شہر چوٹی کے دو گوداموں سے 700گندم کی ذخیرہ کردہ بوریاں ضبط کرکے گوداموں کو سیل کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بتایا کہ نواں شہر چوٹی کے رہائشی فاروق احمد کے گودام سے گندم سٹاک کی اطلاع ملی تو محکمہ فوڈ نے اسے چیک کیا،اس دوران دوسرے گودام سے بھی گندم سٹاک کا پتہ چلا،جس پر پنجاب ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گوداموں سے
700بوری گندم برآمد کرکے مالک کو گرفتار اور اس کیخلاف تھانہ چوٹی میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذخیرہ کردہ گندم کی محکمہ فوڈ کو اطلاع دیں،ہم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی و ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی ...
23/01/2023

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی و ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل،
پی ایچ اے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ شہر کے چوکوں پر لائٹنگ کو ممکن بنایا جائے،رنگ برنگی لائٹس کو اجاگر کرنے کیلئے ییلو سٹیکرز استعمال کئے جائیں جس سے خوب صورتی میں مزید اضافہ ہوگا،ٹریفک چوک سمیت شہر بھر میں لگائے گئے پوسٹرز اور پینا فلیکس کی صفائی کروائی جائے،پولز اور عمارتوں کو رنگ وروغن کرنے کاکام تیز کیاجائے،
واٹر باوذرز کے ذریعے پودوں اور سڑکوں کو دھویا جائے،
انہوں نے کہا کہ تمام چوکوں کے اطراف میں گرل لگائی جائیں،پل ڈاٹ پر لگی گرل کو کلر فل پینٹ کیا جائے۔اجلاس میں بیوٹیفکیشن عمل کو تیز کرنے کیلئے افسران کو ہدایات بھی دی گئیں۔

فورٹ منرو میں برف باری کے دوران سیاح احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں،ضلعی انتظامیہ کے اداروں سے تعاون کریں،گاڑیوں کی دیکھ...
21/01/2023

فورٹ منرو میں برف باری کے دوران سیاح احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں،ضلعی انتظامیہ کے اداروں سے تعاون کریں،
گاڑیوں کی دیکھ بھال کیساتھ
محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں،قدرت کی برف باری سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

اب ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورت نہیںڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا...
18/01/2023

اب ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورت نہیں
ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ڈیرہ غازی خان کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس میں دل کے امراض کا علاج کیا جائے گا اور لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے

اب بڑھ رہا ہے ڈی جی خان
ترقی کر رہا ہے ڈی جی خان

ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاساراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار سیف الدین ...
15/11/2022

ڈیرہ غازیخان:
ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس
اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار سیف الدین خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی شرکت
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ترقیاتی منصوبوں دیگر معاملات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اراکین اسمبلی کا شہر میں سٹریٹ کرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان
ون فائیو پر ڈکیتیوں،چوریوں پر ایکشن،زیر التوا معاملات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، اراکین اسمبلی
شہر خموشاں کے داخلی راستے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سائیٹ کا جائزہ لیں گے،اراکین اسمبلی
شہر خموشاں میں سہولیات بارے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے،اراکین اسمبلی
تھانوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی منصوبہ جات میں ایک پورشن کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی کاموں میں رکاوٹوں بارے ہمیں معلومات فراہم کی جائیں،سردار سیف الدین کھوسہ
تعمیراتی کاموں کے ایک فیصد فنڈز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ضرور دئیے جائیں،
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
غازی پارک کی اپ گریڈیشن اور جنرل بس سٹینڈ کے پارک کو یقینی بنایا جائے،حنیف خان پتافی
ڈیرہ غازیخان شہر میں لائٹنگ کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے،
حنیف خان پتافی
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں او پی ڈی،ایمرجنسی سروسز کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا،حنیف خان پتافی
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے بجلی ایشو کو فوری حل کیا جائے،حنیف خان پتافی
پل ڈاٹ تا سمینہ چوک کے اطراف کی لائٹنگ کو یقینی بنایا جائے،حنیف خان پتافی
ڈیرہ غازیخان میں ڈی سی سی کی چوتھی میٹنگ کا مقصد محکموں میں کوآرڈینیشن قائم کرانا ہے،سردار سیف الدین کھوسہ
ڈی سی سی میں ہر محکموں کے ٹارگٹس،تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا جاتا ہے،سردار سیف الدین کھوسہ
عوامی ویلفیئر کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
ڈی سی سی کے فیصلوں کی روشنی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کی پیش رفت تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna DGkhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share