Paroa Youth Movement

Paroa Youth Movement Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Paroa Youth Movement, Social Media Agency, d i khan, Dera Ismail Khan.

پروآ نوجوان تحریک (PNT) کے سرپرستِ اعلیٰ ملک خالد کھوکھر، بانی و چیئرمین اکرام اللہ ملانہ اور مرکزی کابینہ کے دیگر اراکی...
13/08/2026

پروآ نوجوان تحریک (PNT) کے سرپرستِ اعلیٰ ملک خالد کھوکھر، بانی و چیئرمین اکرام اللہ ملانہ اور مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے سردار اعزاز امتیاز خان، امیدوار تحصیل ناظم پروآ (JUI) سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پروآ نوجوان تحریک کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ایجنڈے اور تحصیل پروآ کے نوجوانوں و عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر تحریک کے نمائندگان نے واضح کیا کہ PNT کا بنیادی مقصد تحصیل پروآ کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، ان کے مسائل اجاگر کرنا اور عوام کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز تک پہنچانا ہے۔

ملاقات میں تحصیل پروآ کے مختلف عوامی و نوجوانوں کے مسائل، ان کے حل اور مستقبل میں باہمی رابطے و تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سردار اعزاز امتیاز خان نے پروآ نوجوان تحریک کے منشور اور عوامی و نوجوانوں کی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور تحریک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پروآ نوجوان تحریک کے بانی و چیئرمین اکرام اللہ ملانہ، سرپرستِ اعلیٰ ملک خالد کھوکھر جنرل سیکرٹری عصمت اللہ اور خواجہ فیا...
12/08/2026

پروآ نوجوان تحریک کے بانی و چیئرمین اکرام اللہ ملانہ، سرپرستِ اعلیٰ ملک خالد کھوکھر جنرل سیکرٹری عصمت اللہ اور خواجہ فیاض نے اسسٹنٹ کمشنر پروآ عدیل خان مروت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پروآ نوجوان تحریک کے اغراض و مقاصد، ایجنڈے اور تحصیل پروآ کے نوجوانوں و عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدیل خان مروت نے پروآ نوجوان تحریک کے نمائندگان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "میرے دائرۂ اختیار میں آنے والے جو بھی جائز کام اور مسائل ہوں گے، ان کے حل کے لیے ان شاء اللہ میں آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مسائل کو حل کیا جائے۔"

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروآ کی جانب سے پروآ میں منعقدہ کھلی کچہری میں پروآ نوجوان تحریک (PNT) کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔...
12/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروآ کی جانب سے پروآ میں منعقدہ کھلی کچہری میں پروآ نوجوان تحریک (PNT) کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ فیاض اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عصمت اللہ نے پروآ نوجوان تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کے مختلف عوامی مسائل اور نوجوانوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور متعلقہ حکام کو ان مسائل سے آگاہ کیا۔
کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے، جنہوں نے عوامی مسائل سنے۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ متعلقہ محکموں کے ذریعے ان مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

پروآ نوجوان تحریک کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاسپروآ نوجوان تحریک (PNT) کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس صدر سردار زین اللہ کی...
11/08/2026

پروآ نوجوان تحریک کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس

پروآ نوجوان تحریک (PNT) کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس صدر سردار زین اللہ کی زیرِ صدارت نائیویلہ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت سرپرستِ اعلیٰ خالد کھوکھر اور بانی و چیئرمین اکرام اللہ ملانہ نائب صدر اختر بھائی، جنرل سیکرٹری امتیاز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عصمت اللہ انفارمیشن سیکرٹری و میڈیا کوڈینیٹر ملک تنزیل اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ فیاض نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں پروآ نوجوان تحریک کے تنظیمی و عوامی امور، تحصیل پروآ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کابینہ کے اراکین سے آراء بھی لی گئیں اور تحریک کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پروآ نوجوان تحریک تحصیل پروآ کے نوجوانوں کی آواز ہر متعلقہ فورم تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام، منتخب نمائندوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدواروں و ذمہ داران سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
ان شاء اللہ، تحریک کی جانب سے نوجوانوں سے رابطہ مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ تحصیل پروآ کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے، ان کے مسائل سنے جائیں اور انہیں متعلقہ فورمز تک پہنچایا جا سکے۔
مرکزی کابینہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، مزید نوجوانوں کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا اور پروآ نوجوان تحریک کو ایک مضبوط، مؤثر اور عوامی آواز کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔
آخر میں صدر سردار زین اللہ کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
پروآ کے نوجوانوں کے مسائل، پروآ نوجوان تحریک کی ترجیح آواز ہر فورم تک، جدوجہد مسائل کے حل تک۔

Address

D I Khan
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paroa Youth Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share