hinah digital world

hinah digital world Product expert and trainer

09/03/2023

اسلام علیکم!
آج 10مارچ ھے لیکن کالم 8 مارچ
عورت کے عالمی دن پر لکھنے کی جسارت کر رھی ھوں وہ بھی اس لیے کہ یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتا ھے اس دن عورت کی خدمات کو ، ذات و صفات کو یا پھر قدرت کی طرف سے عطا کردہ خوبیوں کو سراہا جاتا ہے اور اس طرح سراہا جاتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ کیطرف سے اس طرح سراہنے پر کوئی انعام رکھا گیا ہو۔۔لیکن 8 مارچ کے بعد 9 مارج کی صبح کا سورج طلوع ہوتے ہی عورت کی عظمت کو خیر باد کہہ دیا جاتا ہے۔اور پھر وہ ہی بنت حوا کی کہانی شروع ہو جاتی ہے ہر گھر ہر کوچے ہر گلی ہر محلے اور ہر بستی و شہر میں عورت کی درد بھری داستانیں آپ کو دیکنے اور سننے کو ملتی ہیں۔۔۔میں یہ پوچھنا یا کہنا چاہتی ہوں کہ کیا عورت صرف ایک دن کے لئے آسمان سے اترتی ہے کہ اسے ایک دن خراج تحسین پیش کیا جاے۔۔وہ تو ہر گھر میں ماں،بہن،بیوی اور بیٹی کے روپ میں موجود ہے جو اپنی ساری زندگی اپنے باپ ، بھائیوں ،کبھی شوہر اور بیٹوں کے لیے قربان ہو جاتی ہے یا کر دی جاتی ہےاور اس کی دی ہوی قربانی کو اس کا فرض اور قرض بتایا یا سمجھاجاتا ہے تو پھر ایک دن ہی کیوں اس کو منایا جائے کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ صحیح ہے؟ ہمارے پیغمبر محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم سردار دو جہاں نے والدہ کے روپ میں ان کو عزت بخشی بیوی کے روپ میں عورت کو محبت اور عزت دی بہن کو عزت دی بیٹی کو جگر کا ٹکڑا کہا نیز ہر رنگ و روپ میں عورت کو ایک اعلیٰ مقام عطا کیا۔۔۔جو ان سے پہلے نہ کسی نے دیا نہ ان آج یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ دنیا دے سکتی ہے۔۔۔بس ایک دن عورت کے حقوق پر لمبے چوڑے لیکچر سنا کر دنیا اپنے فرائض سے دستبردار ہو جا تی ہے اور عورت کے حقوق ادا کر دیتی ہے۔میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گی بس اتنا کہ اپنے اپنے گھروں میں ہر رشتے میں موجود عورت کی عزت کریں اور ان کے حقوق کی پاسداری کریں یہ زیادہ بہتر ہے 8 مارچ عورت کا عالمی دن منانے سے۔ اس سے اللہ اور اس کا رسول بھی خوش ھو گا اور قران و سنت کے مطابق زندگی بسر ھو گی سب کی۔۔۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے اعمال صحیح کرنے میں ھماری مدد فرمائے (آمین )

For orders and details WhatsApp 03489248068
24/02/2023

For orders and details WhatsApp 03489248068

22/02/2023
07/02/2023
لوگ رسک نہیں لیتے چیلنج سے گھبراتے ہیں، %97 لوگوں کا یہی طریقہ ہے کہ مشکل سے ڈر جاتے ہیں جبکہ صرف %3 لوگ ایسے ہیں جو رسک...
03/02/2023

لوگ رسک نہیں لیتے چیلنج سے گھبراتے ہیں، %97 لوگوں کا یہی طریقہ ہے کہ مشکل سے ڈر جاتے ہیں جبکہ صرف %3 لوگ ایسے ہیں جو رسک لیتے ہیں اور چیلنج کا مقابلہ کرتے پھر یہی %3 لوگ %97 لوگوں پر Boss بن کر بیٹھتے ہیں
آپ کو سمجھنا پڑے گا ایک بار کی جیت کے پیچھے دس بار کی ہار چھپی ہوتی ہے تو آپ بھی ہمت کر کے آگے بڑھے جیت کے راستے پرکامیابی آپ سب کو ملے گی انشاللہ..🥰🥰

Address

Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when hinah digital world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share