ڈیرہ اسماعیل خان D I Khan

ڈیرہ اسماعیل خان D I Khan ڈیرہ اسماعیل خان محبتوں کا شہر ♥️🥰
(10)

18/09/2026

اللہ تعالیٰ کوہاٹ کے شہدا کے درجات بلند کرے آمین

18/09/2026

😢 😭 کوہاٹ میں دھماکہ

عصری اداروں میں نوجوان نسل اسلام سے کتنی دور ہے، اس کی ایک جھلک اس تصویر سے ملاحظہ فرمائیں۔یہ گومل میڈیکل کالج، ڈیرہ اسم...
18/09/2026

عصری اداروں میں نوجوان نسل اسلام سے کتنی دور ہے، اس کی ایک جھلک اس تصویر سے ملاحظہ فرمائیں۔

یہ گومل میڈیکل کالج، ڈیرہ اسماعیل خان کا منظر ہے، جہاں مفتی عدنان کاکا خیل صاحب اسلام آباد سے خصوصی دورے پر تشریف لائے۔ انہوں نے البرہان مرکز، سی آر بی سی چوک میں نشست کے بعد گومل میڈیکل کالج میں بھی طلبہ سے ملاقات اور نشست کی۔
افسوس کا مقام ہے کہ اگر اسی آڈیٹوریم میں کوئی میوزیکل پروگرام منعقد ہوتا تو یہ ہال کھچا کھچ بھرا ہوتا، لیکن دین اور اسلام کی بات سننے کے لیے چند افراد ہی موجود ہیں۔

خیبر پختون خواہ سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی وبا پھوٹ پڑی جس کے باعث خیبر پختون خواہ کے 28 ا...
17/09/2026

خیبر پختون خواہ سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی وبا پھوٹ پڑی جس کے باعث خیبر پختون خواہ کے 28 اضلاع متاثر، اگست 2026 سے ستمبر تک 1,440 کیسز رپورٹ، 80 مویشی ہلاک،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں اور دیر شدید ترین متاثرہ ہے بڑا گوشت کھانے والے احتیاط کریں

17/09/2026

کل بروز جمعہ نماز کے بعد انشاءاللہ 3 بجے حقنواز پارک کے سامنے (AC) ڈیرہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی ریلی نکالی جائے گی
شرکت کی اپیل

17/09/2026

آکسیجن کا سلنڈر تقریباً10سے25ہزار کا ہے جبکہ میرا رب24گھنٹے آکسیجن فری مہیا کرتا ہے
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ

17/09/2026

زندگی بچانے والی ادویات جب غیر معیاری ہیں تو باقی چیزوں کی کیا حالت ہوگی

16/09/2026
الیکٹرک بائیک پر غیر ضروری تنقید!سوشل میڈیا پر حادثے کی اس تصویر کو دیکھ کر بعض لوگ الیکٹرک بائیک پر تنقید کر رہے ہیں، ل...
16/09/2026

الیکٹرک بائیک پر غیر ضروری تنقید!
سوشل میڈیا پر حادثے کی اس تصویر کو دیکھ کر بعض لوگ الیکٹرک بائیک پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حادثہ کسی بھی گاڑی یا بائیک کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ چاہے وہ اچھی سے اچھی پیٹرول بائیک ہو یا الیکٹرک بائیک، شدید حادثے کی صورت میں نقصان ہونا فطری بات ہے۔ سینئر صحافی وتجزیہ نگار اسد اللّٰہ خان نے کہا ہےکہ یہ درست ہے کہ الیکٹرک بائیک میں پلاسٹک کے پرزے موجود ہوتے ہیں، لیکن صرف ایک حادثے کی تصویر کو بنیاد بنا کر پوری الیکٹرک بائیک ٹیکنالوجی کو ناکام قرار دینا مناسب نہیں۔

آج کے دور میں جب پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، الیکٹرک بائیکس کم خرچ سفر کا ایک متبادل بن رہی ہیں۔ اگر ایک شخص اسے کچھ عرصہ استعمال کرکے پٹرول کے اخراجات میں نمایاں بچت کرتا ہے تو وقت کے ساتھ بائیک کی ابتدائی قیمت کا بڑا حصہ بھی پورا ہو سکتا ہے۔

⚡ دنیا تیزی سے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اس لیے ایک حادثے کی تصویر یا کسی ایک واقعے کی بنیاد پر اس ٹیکنالوجی کے پورے مستقبل کو نہیں پرکھنا چاہیے۔

حادثہ بائیک کا امتحان نہیں، حادثے کی شدت کا نتیجہ ہوتا ہے۔
الیکٹرک بائیک کا سفر جاری رہے گا، کیونکہ وقت کم خرچ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا ہے۔ 🌱⚡

🌳 چشمہ روڈ پر درختوں کی کٹائی، ایک خوبصورت منظر کی اداسی!چشمہ روڈ پر سڑک کو ڈبل کرنے کے منصوبے کے باعث درختوں کی کٹائی ک...
16/09/2026

🌳 چشمہ روڈ پر درختوں کی کٹائی، ایک خوبصورت منظر کی اداسی!

چشمہ روڈ پر سڑک کو ڈبل کرنے کے منصوبے کے باعث درختوں کی کٹائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ بلاشبہ بڑھتی ہوئی ٹریفک، خصوصاً المز شوگر مل کے باعث رش کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے روڈ کو ڈبل کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ چشمہ روڈ کی اصل خوبصورتی ان سرسبز درختوں کی وجہ سے ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف موجود یہ درخت نہ صرف پورے روڈ کو دلکش بناتے ہیں بلکہ مسافروں کو سایہ اور ٹھنڈک بھی فراہم کرتے ہیں۔ 🌿

آج درختوں کی کٹائی کا منظر یقیناً دل کو اداس کرتا ہے، مگر ہماری امید اور خواہش ہے کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس سے کہیں زیادہ تعداد میں نئے درخت اور پودے لگائے جائیں، تاکہ چشمہ روڈ کی خوبصورتی دوبارہ بحال ہو بلکہ پہلے سے بھی زیادہ نکھر جائے۔

ترقی بھی ضروری ہے اور ماحول و خوبصورتی کا تحفظ بھی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نیا ڈبل روڈ، سرسبز ماحول اور خوبصورت درخت مل کر چشمہ روڈ کو مزید شاندار بنا دیں گے۔ 🌳❤️

چشمہ روڈ — خوبصورتی بھی، ترقی بھی!

Address

Dera Ismail Khan
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈیرہ اسماعیل خان D I Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share