29/05/2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ایک ایسا گھر جو تقریباً 90 سال بعد بھی اپنی اصل شکل میں موجود ہے ۔
یہ گھر 1935ء میں بنایا گیا تھا اور تقسیمِ ہند سے پہلے ایک ہندو خاندان کی ملکیت تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 90 سال گزرنے کے باوجود یہ عمارت آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم ہے۔
اس گھر میں رہنے والی خاتون آج 90 سال کی عمر میں بھارت میں رہتی ہیں۔ جب 1947ء میں تقسیمِ ہند ہوئی تو وہ صرف 12 سال کی تھیں اور اپنے آبائی گھر کو چھوڑ کر ہجرت کر گئی تھیں۔
وقت بدل گیا، لوگ بدل گئے، مگر یہ گھر آج بھی اپنے اندر ایک پوری کہانی سمیٹے کھڑا ہے۔
بہت جلد اس تاریخی گھر پر ایک تفصیلی ویڈیو آپ کے لیے لے کر آ رہے ہیں۔