08/10/2022
خبر شامل کرتے ہیں گوجرانوالہ سے ڈپٹی بیورو چیف شکیل احمد کی رپورٹ کے مطابق
گلستان تھیٹر شیخوپورہ میں زیر نماٸش میوزیکل مزاحیہ ڈرامہ (ویلکم ) میں اسٹیج کی مشہور اداکارہ لیلیٰ جٹی جو کہ کچھ عرصہ اسٹیج سے دور رہنے کے بعد اک نۓ انداز میں منظر عام پے آئی ہیں لیلیٰ جٹی نے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے ہال میں بیٹھے ڈرامہ شاٸقین کے دل جیت لیے ڈرامہ شاٸقین نے تالیاں اور سٹیاں بجا کر خوب داد پیش کی شکیل احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ لیلیٰ جٹی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دی ہے اور اپنی ڈانس آٸٹم پر بہت محنت کی تھی مجھے پورا یقین تھا کہ میری پرفارمنس کو میرے فنیز بہت پسند کریں گے میری کوشش ہوتی ہے کہ جس تھیٹر میں بھی پرفارم کروں ایک نٸے انداز میں جلوہ گر ہوں ہمشہ سکرپٹ کے مطابق کام کرتی ہوں جس کو میرے فنیز پسند کرتے ہیں سکرپٹ کے مطابق کام کرنا ہی ایک اچھے فنکار کی نشانی ہے میں بہت شکر گزار ہوں اپنے فنیز کی جو مجھے اتنی محبت کرتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں میری محنت کا نتیجہ ہے ۔