Fiaz Sherazi

Fiaz Sherazi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fiaz Sherazi, Social Media Agency, Dipalpur.

12/08/2022

دیپالپور میونسپل کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل کی زیر صدارت پاکستان کی جشن آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال۔۔۔۔۔۔۔
فیاض شیرازی

دیپالپور (  فیاض شیرازی     ) ڈی ایس پی دیپالپور حافظ فخر زمان ، ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک قلب سجاد اعوان کی خصو...
12/08/2022

دیپالپور ( فیاض شیرازی ) ڈی ایس پی دیپالپور حافظ فخر زمان ، ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک قلب سجاد اعوان کی خصوصی ھدایت پر سرعام دن دیہاڑے محرم الحرام کے مقدس ماہ میں شہید کربلا و مظلوم کربلا حضرت سیدنا امام حسین علیہ الصلاۃ والسلام کے ختم سوم کے روز تھانہ صدر دیپالپور کے معروف گاؤں نہراں والی میں سرعام شراب نوشی کر کے ساونڑ سسٹم پر سرعام ڈانس کرنے والی 2 فحش ڈانسر سمیت 9 یزید پلید صفت نما بدقماش نوجوانوں کو پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے 10 لٹر شراب اور اورمذکورہ فحش ڈانسروں پر وارے گئے ھزاروں روپے برآمد کر کے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ! تفصیلات کے مطابق دیپالپور تھانہ صدر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ 12 اگست با مطابق 13 محرم الحرام کو بوقت تقریبا 2/20 بجے دن دیہاڑے تھانہ صدر دیپالپور کے معروف گاؤں نہراں والی میں میں روڈ پر موجود ایک بیٹھک کے چبوترے پر مذکورہ گاؤں نہراں والی کے رھائشی 9 یزید پلید صفت نما بدقماش نوجوان مسمیان لیاقت علی کھرل ، اسامہ راجپوت ، محمد خان کھرل ، آصف علی کھرل ، امانت علی جراء ، محمد ندیم راجپوت ، راؤ محمد عدیل راجپوت ، محمد امجد بھٹہ اور محمد یسین کھرل ساکنائے نہراں والی تحصیل دیپالپور محرم الحرام کے مقدس ماہ اور شہید مظلوم کربلا حضرت سیدنا امام حسین علیہ الصلاۃ والسلام کے رسم سوم کے دینی و مزھبی سوگ کے دن سرعام شراب نوشی کرنے کے ساونڈ سسٹم فیصل پارک اوکاڑہ کی دو فحش ڈانسر حقیقی بہنوں مسمات رخسار اور چندہ دختران بشیر احمد قوم آرائیں جو شراب کے نشہ میں دھت ھو کر سر عام فحش ڑانس کے ساتھ بوس و کنار اور بے حیائی اور فحاشی کی طاقت سے نظارہ دے رھی ھیں اور مذکورہ 9 یزیدی صفت تماشبین مذکورہ پوچھ ڈانسروں پر ہزاروں روپے نچھاور کر رھے ھیں جس کی وجہ سے مذکورہ گاؤں کے مذھبی حلقوں میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی اور ان کے مذھبی جذبات شدید مجروح ھوئے تو مذکورہ گاؤں کے مزھبی ذمہ داروں نے ڈی ایس پی دیپالپور حافظ فخر زمان ، ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک قلب سجاد اعوان کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ صدر دیپالپور نے ھنگامی حالت انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر دیپالپور محمد ایوب خاں بلوچ کی سربراھی میں ایک اے ایس آئی محمد عظیم ، 5 مسلح کانسٹیبلان اور 2 لیڈی کانسٹیبلان سمیرا طفیل اور ثمینہ اشرف سمیت 9 رکنی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دے کر فوری طور پر انتہائی مستعدی کے ساتھ پولیس موبائل گاڑی لے کر موقع پر پہنچ کر مذکورہ تماشبینی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ان کا گھر آؤ کرکے ان کو گن پوائنٹ پر لے کر ان تمام کو فوری طور پر گرفتار کر کے ساونڈ سسٹم ، 10 لٹر شراب اور مذکورہ فحش ڈانسروں پر نچھاور کی جانے والی رقم مبلغ 25 ھزار 4 سو روپے قبضہ میں لے کر فوری طور پر تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کر کے مذکورہ دونوں فحش ڈانسروں اور 9 یزید پلید صفت نما بدقماش نوجوانوں کا شراب نوشی کے سلسلہ میں میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ھے ، مذکورہ ملزمان کی جانب سے محرم الحرام کے مقدس ماہ میں رسم سوم کے دن مذکورہ دن دیہاڑے فحاشی ، عریانی ، شراب نوشی ، ڈانس اور بوس و کنار کی محفل سجانے کے سلسلہ میں دیپالپور کے مذھبی حلقوں میں اور مسلمانوں کے مذھبی جذبات مجروح ھونے پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے ، دیپالپور کے مذھبی حلقوں نے بی ایس پی دیپالپور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کے فوری اقدام کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے مذکورہ ملزمان کو محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے کی پاداش میں ملکی آئین اور قانون کے تحت معزز عدالت سے سخت سے سخت سزا دلانے کا پر زور مطالبہ کیا ھے !

فیاض شیرازی
03057338275

07/08/2022

محرم الحرام کے حوالے سے اڈہ فخر ٹاؤن اتحاد ہاؤس میں چوہدری اورنگزیب جٹ سراء کی زیر صدارت ذکر امام حسینؑ کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں الحمدللہ شرکت کی 🚩

31/07/2022

دیپالپور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چغتائی فاؤنڈیشن کی پارٹنرشپ سے دیپالپور کی عوام کیلئے لائبریری کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہدپرویز وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمد افضل خان نے کیا جس سے ہر عام آدمی مستفید ہو گا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ افتتاح کے موقع پہ 91 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے
رپورٹ فیاض شیرازی
03057338275

محرم شیعوں کا نہیں اہلسنّت کا نہیں دیو بند کا نہیں بلکہرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے نواسیوں پر کیۓ گئے م...
29/07/2022

محرم شیعوں کا نہیں اہلسنّت کا نہیں دیو بند کا نہیں بلکہ
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے نواسیوں پر کیۓ گئے مظالِم کا مہینہ ھے
ماتم نیاز سبیلیں مجلسِ بیشک نہ کریں
فرقہ وارانہ پوسٹ سے اجتناب کریں🙏
آپ صرف غم کریں احترام کریں گھر میں بچوں کو بتائیں کہ محرم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کے گھرانے کے ساتھ کیا ہوا تھا ؟؟
شیعہ ذاکروں اور مولویوں کی باتیں نہ بتائیں، جو آپ کی معتبر کتابوں میں لکھا ہوا ہے وہ بتائیں۔۔
فیاض شیرازی

‏سیاست اور مذہب کی لاش ہمارے نامور لیڈر اپنے کاندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور سیدھے سادے لوگوں کو جو ہر بات مان لینے کے ع...
23/07/2022

‏سیاست اور مذہب کی لاش ہمارے نامور لیڈر اپنے کاندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور سیدھے سادے لوگوں کو جو ہر بات مان لینے کے عادی ہوتے ہیں یہ کہتے پھر تے ہیں کہ وہ اس لاش کو از سر نو زندگی بخش رہے ہیں۔

فیاض شیرازی

میں نے آج اس مملکت کے حالات دیکھےمال و زر سے بکتے بہادر شجاعت دیکھےجسے تم اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہومیں نے وہاں غریب...
23/07/2022

میں نے آج اس مملکت کے حالات دیکھے
مال و زر سے بکتے بہادر شجاعت دیکھے

جسے تم اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہو
میں نے وہاں غریب کے مرتے احساسات دیکھے

یہاں کون ہے پھر ظالم اگر تم شریف ہو
مظلوم کا سر کاٹ کر ہوتے تجربات دیکھے

روز سر جڑتے فقط اپنی سیاست بچانے کے لیے
حکمرانوں کے عوام کے خلاف ہوتے مذاکرات دیکھے

خان قائم ودائم رہنا یہ منت ہے ہم غریبوں کی
شیرازی نے بڑے بڑے سرماؤں کے مٹتے جزبات دیکھے
فیاض شیرازی

30/06/2022

سردار علی حیدر خاں وٹو ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے موجودہ سیاسی صورتحال پر انٹرویو اور دلچسپ جوابات
پروگرام ایک دن فیاض شیرازی کے ساتھ!!!!!
Fiaz Sherazi
03057338275

Address

Dipalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fiaz Sherazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share