12/10/2023
بیشتر پاکستانی بزنس مین اپنے کاروبار کے مارکیٹنگ بجٹ کو خرچ سمجھ کر زیادہ مارکیٹنگ نہیں کرتے ،
جبکہ کاروبار پر 5 سے 10 لاکھ یا اس سے بھی اوپر روپے لگاتے ہیں لیکن بزنس کی مارکیٹنگ پر 50 ہزار تک بھی انویسٹ نہیں کرتے ہیں پھر بعد میں کہتے ہیں ہمارا کاروبار چل نہیں رہا ہے، سیل نہیں آرہی ہے ۔۔
مشہور قول ہے کہ جو دکتا ہے وہ بکتا ہے۔
آج کل کے ڈیجیٹل دور میں آپ کا ایک ایک کلائنٹ اور کسٹمر موبائل پر بیٹھا ہے ۔اب آپ کو بل بورڈز، پمپلیٹ، اخبار یا ٹریڈیشنل مارکیٹنگ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے ۔
اور ویسے بھی ٹریڈیشنل مارکیٹنگ میں آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا ہےکہ آپ کا اشتہار کن لوگوں کو نظر آرہا ہے ان کی عمر ، لوکیشن ، جینڈر کونسا ہے اور نہ آپ کو پتا ہوتا ہے کتنے لوگوں نے وہ اشتہار دیکھا ہے ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بہت کم پیسوں سے سٹارٹ ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ آپ پورے پاکستان یا کسی خاص ملک /شہر میں اپنی مرضی کی عمر ، جینڈر اور ان کی پسند کے لوگوں کو اپنے بزنس کا اشتہار دیکھا سکتے ہیں ۔۔
اور اپنے کسٹمر/ کلائنٹ سے ڈائریکٹ جڑ سکتے ہیں ، اسی وقت بات کر سکتے ہیں انھیں مزید اپنے بزنس کے بارے آگاہ کر سکتے ہے ایسا صرف اور صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ہے ۔
اگر آپ اپنی آڈینس کو ری مارکیٹنگ کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ بزنس کی مارکیٹنگ کا پورے مہینہ کا بجٹ بنا کر چلیں تو یقین کریں آپ کا بزنس چند ہی مہینوں کے اندر بہت اچھا گرو کرے گا اور آپ کے کلائنٹس اور کسٹمرز نہ صرف آپ کے شہر کے ہونگے بلکہ پورے پاکستان میں آپ اپنی سروس دے رہے ہونگے ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ / سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں اچھی کوالٹی دیکر کلائنٹس کو مستقل اپنے ساتھ جڑا رکھے ۔۔۔
اگر آپ سمال بزنس اونر ہے تو اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کا مہینہ بجٹ 20 ہزار سے 30 ہزار رکھنا چاہئے
اگر آپکا بزنس تھوڑا بڑا ہے تو کاروبار کی مارکیٹنگ کا مہینہ بجٹ 50 ہزار سے 60 ہزار رکھیں ۔
آپ مارکیٹنگ پر جتنا زیادہ بجٹ انویسٹ کریں گے تو انشاء اللہ آپ کا کاروبار جلد ترقی کرے گا۔۔