Mian Muzammal Usman

Mian Muzammal Usman MIAN MUZAMMAL USMAN OFFICAL

اَنائیں تھم بھی جائیں تو،کبھی واپس نہ آنا تُم جہاں پر تُم کو رکھا تھا،وہاں اب صبر رکھا ہے
29/08/2023

اَنائیں تھم بھی جائیں تو،کبھی واپس نہ آنا تُم
جہاں پر تُم کو رکھا تھا،وہاں اب صبر رکھا ہے

نصرت فتح علی خاں کی آج چھبیسویں برسی ہےدنیائے موسیقی کے بادشاہ اور فن قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان ...
16/08/2023

نصرت فتح علی خاں کی آج چھبیسویں برسی ہے

دنیائے موسیقی کے بادشاہ اور فن قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے، ان کی بنائی دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔

16 اگست 1997 میں گردوں کے عارضے کے سبب انتقال کر گئے۔۔۔
خدا درجات بلند کرے !

12/08/2023

Message from Inspector general of Police punjab jnab USMAN ANWAR SAB

اور جب صبح کو کوئی آپ کو نہیں اٹھاتا، اور رات کو کوئی آپ کا انتظار نہیں کرتا، اور جب آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ آپ اسے کیا...
09/08/2023

اور جب صبح کو کوئی آپ کو نہیں اٹھاتا، اور رات کو کوئی آپ کا انتظار نہیں کرتا، اور جب آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ آپ اسے کیا کہتے ہیں، آزادی یا تنہائی؟

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جاری وارڈر اور لیڈی وارڈر کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں اور ش...
08/08/2023

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جاری وارڈر اور لیڈی وارڈر کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں اور شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے جناب انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا احسن اقدام۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی تمام ریجنز میں وارڈر اور لیڈی وارڈر کی بھرتی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل شدہ بھرتی کمیٹی کی زیر نگرانی ڈور اور فزیکل ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

اگر کسی امیدوار کو بھرتی کے عمل کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ مؤرخہ 15 اگست 2023 بوقت صبح 09:00 بجے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر واقع فیروز پور روڈ نزد کیمپ جیل ، شادمان ، لاہور میں جناب انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے رو برو پیش ہو کر ثبوت اور دستاویزات کے ساتھ اپنی شکایت کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایسے امیدوار جنھوں نے بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں مگر انھیں دوڑ اور فزیکل ٹیسٹ کیلئے کال نہی کیا گیا وہ بھی اسی تاریخ اور وقت پر اپنی درخواست اور ثبوت کے ساتھ کے ساتھ پیش ہو سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی کہ دوڑ اور فزیکل ٹیسٹ سمیت بھرتی کا تمام ریکارڈ کی سافٹ کاپی بمعہ ویڈیو ثبوت 15 اگست 2023 کو متعلقہ ریجنل آفس کے آفس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ دفتر جناب انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ، لاہور بھجوایا جائے تاکہ شکایت کنندگان کی شکایات کا ریکارڈ چیک کرکے موقع پر ازالہ کیا جا سکے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ بھرتی کے امیدواروں کی جانب سے جائز شکایات کا 15 اگست 2023 کو موقع پر ازالہ کیا جائے گا تاکہ تحریری امتحان سے قبل تمام اپیلوں اور شکایات کا ازالہ کرکے بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

1960 کی دھائی کا لائلپورجہانگیر مرغ پلاو کچہری بازار ۔گمٹی چوک ۔لائلپور ریلوے اسٹیشن ۔مسلم لیگ ھاوس منٹگمری بازار ۔
02/08/2023

1960 کی دھائی کا لائلپور
جہانگیر مرغ پلاو کچہری بازار ۔گمٹی چوک ۔لائلپور ریلوے اسٹیشن ۔مسلم لیگ ھاوس منٹگمری بازار ۔

محکمہ جیل  کا عوام الناس کی شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے احسن اقدام۔پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کے لواحقین ، عوام الن...
26/07/2023

محکمہ جیل کا عوام الناس کی شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے احسن اقدام۔
پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کے لواحقین ، عوام الناس اور محکمہ کے ملازمین کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے متعلق کوئی شکایت یا کوئی بدعنوانی ، غیر قانونی سر گرمی ان کے علم میں آئے تو وہ واٹس ایپ نمبر (0923988-0326) پر آئی جی جیل خانہ جات کو بمع ثبوت اور دستاویزات اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ اگر اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہتا ہو تو اس کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔
واٹس ایپ پر شکایت سے عوام الناس کا وقت اور سفری اخراجات کی بچت کے ساتھ ساتھ آئی جی جیل خانہ جات تک رسائی کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ محکمہ کے متعلق عوام الناس اور اہلکاران کے مسائل اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے اور بدعنوانی کا قلع قمع جائے۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اس شکایت کے بروقت ازالے کے لئے ضروری کاروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔
معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد شکایت درست ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام الناس کی محکمہ کے متعلق شکایات کے بر وقت ازالے اور آسان رسائی کیلئے واٹس ایپ نمبر متعارف کرایا گیا ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کے ایسے لواحقین جنھیں محکمہ کے متعلق کوئی شکایت ہو اور سفری مشکلات و اخراجات کے باعث آئی جی جیل خانہ جات تک رسائی حاصل نہ کر سکتے ہوں وہ اس واٹس ایپ نمبر پر اپنی شکایت بمع مکمل دستاویزات بطور ثبوت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت موصول ہوتے ہی ضروری کاروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔
صرف ان درخواستوں اور شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن کے حوالے سے دستاویزات اور ٹھوس ثبوت مہیا کیے جائیں گے۔ زبانی کلامی شکایات پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔

Address

Faisalabad
041

Telephone

+923005028548

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Muzammal Usman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian Muzammal Usman:

Share