13/07/2025
*_🌑🌙 12/13 محرم الحرام 💔_*
🌑 کربلا ختم ہوئی، لیکن ظلم کا قافلہ اب بھی جاری ہے...
🏴 آج قافلہ اسیرانِ اہلِ بیتؑ، کوفہ کے دروازوں سے اندر داخل ہوا ...💔
بازار سجا ہوا ہے، مگر بیبیوں کے سروں پر چادریں نہیں...
شہر آباد ہے، مگر نواسۂ رسولؐ زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے...
کوفہ والوں کی نظریں بےحسی کا منظر پیش کر رہی ہیں،
اور زینبؑ کی زبان، حق کی عدالت بن چکی ہے...🖤
آج بی بی زینبؑ نے دربارِ ابن زیاد میں وہ خطبہ دیا،
جس نے وقت کے یزید و ابن زیاد کے غرور کو پاش پاش کر دیا...
یہ کربلا کے بعد حق کی پہلی گونج تھی،
زینبؑ کی للکار، جو قیامت تک یزیدیت کو بےنقاب کرتی رہے گی...
دعائے امامِ زمانہؑ::
اَللّٰهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّكَ الْفَرَج، وَالنَّصْرَ، وَالْعَافِیَة...
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا بَقِیَّةَ اللّٰهِ فِی اَرْضِهِ...
یَا مَوْلَایَ! کربلا کے مظلوموں کی صدائیں اب بھی باقی ہیں...
🏴 Anjuman e Qasr e Abbas Nilianwala 109
17 #محرم #زینبؑ_کا_خطبہ ؑ